تعبیر
محفلین
دلہن ڈسکس کرنی ہے
میراخیال ہےدلہنیں اتنا میک اپ کر کے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوتی ہیں ۔۔
وسلام
آپ اتنا شرما کیوں رہے ہیں
دلہن کو دسکس کرنے کے لیے کہا تھا اس کی طرح شرمانے کو نہیں
دلہن ڈسکس کرنی ہے
میراخیال ہےدلہنیں اتنا میک اپ کر کے دھوکہ دہی کی مرتکب ہوتی ہیں ۔۔
وسلام
مرد تو زیادہ سے زیادہ فیشل کروالیتے ہوں گے۔ جہانزیب بھائ سے پوچھ لیں کیا ان کو مصنوعی میک اپ کیا گیا تھا؟ جبکہ خواتین تو جب بھاری بھرکم میک اپ میں نمودار ہوتی ہیں تو کسی چڑیل کی پڑوسن معلوم ہورہی ہوتی ہیں۔ میک اپ کی دبیز تہہ میں معصومیت تو غائب ہی ہوجاتی ہے۔ میری تنقید میک اپ سے زیادہ اس کے "سائڈ افیکٹس" پر ہے۔ ہمارے ہاں شادی میں آئے مہمانوں کی اوقات تو صفر ہوتی ہے لیکن دلہن کے میک اپ کی اتنی اہمیت ہوتی ہے کہ اگر اس کے لیے تین گھنٹے بھی تاخیر ہوجائے تو مہمانوں روک کے رکھا جاتا ہے۔ یہ عام کلچر ہے کچھ لوگ یقیناً ایسا نہیں کرتے ہوں گے۔
!!!
آپ کی یہ بات تو درست ہے کہ شادی کی تقریب میں بے وقوفوں کا ایک ٹولہ دلہن کے میک اپ پر تبصرہ نگاری کے لیے آیا ہوتا ہے لیکن لڑکی کو کم از اتنا ڈھیٹ تو ہونا چاہیے کہ اس ٹولے کو منہ چڑا سکے۔ اور مووی کے لیے تو ہرگز ایسا کام نہیں کرنا چاہیے۔ مووی گھر کا کوئ بندہ بنائے اور گھر میں ہی ایڈٹ کرے تو الگ بات ہے ورنہ پتہ ہے یہ مووی جن لوگوں کے پاس ایڈیٹنگ کے لیے جاتی ہے وہ ایک نمبر کے چھٹے ہوئے ہوتے ہیں۔ جن لوگوں کو کبھی لڑکی سے براہ راست سامنا کرنے کی ہمت نہ ہو وہ مووی ایڈیٹنگ میں ہر ہر پہلو اور نظر سے اپنی حوس پوری کرتے ہوں گے۔ خیر سنجیدہ مت ہوں میں یہ بات رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے نہیں کہہ رہا۔
اچھا وہ کزن والا واقعہ تو بتادیں، میں مزید تنقید ہرگز نہیں کرنے والا۔;-)
بلال بھائی ہمارے تو آرزو والے بھی کٹ گئے اور انتظار رالے بھی ان شاء اللہ ۔ گھر سے پوچھا جا رہا ہے کہ کس رنگ کا لہنگا بنوائیں، اور عجیب و غریب نام سننے کو مل رہے ہیں، جیسے شرارہ، اور غرارہ جس کا ذکر خیر اوپر بھی ہو چکا۔ میک اپ کے بارے میں بلال بھائی کی بات "چڑیل کی پڑوسن" پڑھ کے بڑی ہنسی آئی۔۔ ۔۔۔۔۔
کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا، یہ غرارہ شرارہ کیا بلا ہے؟ اور لہنگے اور غرارے میں کیا فرق ہے؟
بھائی آپ دماغ پہ اتنا زور کیوں دے رہے ہیں ، اتنا تو طے ھے کہ یہ آپ کے استعمال کی چیز نہیں ھے :mrgreen:
میں نے تو کچھ بھی نہیں سوچا اس بارے میں لیکن مجھے لگتا ھے کہ دلہن کو سرخ اور آتشی رنگ زیادہ سوٹ کرتے ہیں۔
نہیں یہ دونوں ہی غرارے ہیں کیوں کہ غرارے میں گھٹنوں کے پاس تھوڑا باڈر ہوتا ہے ۔۔
تعبیر، خاور بلال چڑیل نہیں بلکہ چڑیل کی پڑوسن کہہ رہے تھے۔ چڑیل کے ہمسائے میں تو شہزادی حسن بانو بھی ہو سکتی ہے۔
سارا آپ اسلام آباد والے فیشن کے گھر کی بات کر رہی ہیں نا
وہاں کی قیمتیں تو اسمان پر چڑھی ہوئی ہیں توبہ
آپ کو پتہ ہے وہاں کچھ سال پہلے ڈاکہ پڑا تھا اب اس لیے وہاں گارڈ کھڑے ہوتے ہیں اور کافی دکانوں کے دروازے آٹومیٹک لاک کر دیتے ہیں
آپ نے کم بولنا کیوں شروع کر دیا ہے ؟؟؟
یہ اسلام آباد فیشن گھر کس طرف ہے؟ مجھے بھی وہاں جانا ہے۔
بھئی میں مشرقی لڑکا ہوں ، شرمانا ہماری ریت ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آپ اتنا شرما کیوں رہے ہیں
دلہن کو دسکس کرنے کے لیے کہا تھا اس کی طرح شرمانے کو نہیں
شادی والے دن پارلر اسے آنٹی چھوڑ کر آئیں اور واپسی میں ہماری ڈیوٹی لگی کہ ہم تیار ہو کریعنی میں اور میری چھوٹی بہن لیکر آئیں۔ جب ہم وہاں پہنچے تو دلہن ہمیں کہیں نظر ہی نہیں آئی۔ بغیر کچھ سوچے اور دیکھے ہم واپس اور آنٹی کو بتا دیا ۔ وہاں تو ماتم شروع آنٹی کہنے لگیں کہ ہم کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے۔ لگیں اسے گالیاں دینے ۔تھوڑی دیر کے بعد پارلر سے دلہن کا فون آیا کہ مں تیار ہوں کوئی لینے کیوں نہیں آیا۔ اس کے بعد آنٹی نے ہمیں کھا جانے والی نظروں سے دیکھا اور دلہن کو لینے چلی گئیں جب وہ واپس آئی تو ہم بھی حیران وہ اتنی خوبصورت دلہن لگ رہی تھی کہ پہچانی ہی نہیں جا رہی تھی
یہ اسلام آباد فیشن گھر کس طرف ہے؟ مجھے بھی وہاں جانا ہے۔
سرچ کرنے سے شرارے کی تعریف کچھ یوں ہے۔ جو کہ تصویر میں ہے۔
اور غرارا کچھ ایسا ہوتا ہے۔
ماورہ لہنگا پہن کر اِدھر کو آجانا نومبر کو ہم ایک Ceremony ڈیٹ فکس کر رہے ہیں مجھے چرچ میں سفید ڈریس پہن کر جانا ہے
تم بھی انوائٹ ہو ، اپنا لہنگا فیشن گھر سے لے کر ، پہن کر ادھر کو آجانا