خوب ہے جائے "اردو محفل"
دل کو بھائے "اردو محفل"
ہم ہیں مسافر ملکِ ہنر کے
اور سرائے "اردو محفل"

الفت ، راحت ، دولت ، وحدت
محنت ، حرکت ، فرحت ، لذت
ان کے پہلے حرف سے گونجی
خوب صدائے "اردو محفل"

اعجاز ، آسی ، وارث ، فاتح
بسمل ، عاطف ، طارق ، محمود
ان سے رونق مجلس کی ہے
ان سے بقائے "اردو محفل"

چھوڑ کے سب بے کار مشاغل
ہر اک سوشل سائٹ چھوڑی
کیونکہ ہم نے پائی ہے یارو!
سب کے بجائے "اردو محفل"

پوچھے آپ سے کوئی اگر اب
علمِ ادب ہم پائیں کہاں سے؟
سَرسَرؔی! بے سوچے سمجھے ہی
دیجیے رائے "اردو محفل"

گاتے کن کے گُن ہو اسامہ!
کس سے اتنا پیار ہے تم کو
کون ہیں وہ جز اہلِ مجلس
کیا ہے سوائے "اردو محفل"
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
ماشاءاللہ ماشاءاللہ

لاجواب ہے سرسری بھائی ۔۔۔۔!

بلاشبہ یہ ہم سب کے دل کی آواز ہے۔ :)

شاد آباد رہیے، خوش و خرم رہیے۔ :)
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
واہ لاجواب۔۔۔ ایک مرتبہ اپنے فلک شیر بھائی نے بیان داغا تھا کہ "فی زمانہ دل کی بات کہنا صرف شاعر کے بس میں ہے"۔ گو کہ اختلاف اس بات سے ہم کو آج بھی ہے۔ لیکن فی الوقت تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ بالکل درست ہیں۔
شاد رہیں۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
واہ لاجواب۔۔۔ ایک مرتبہ اپنے فلک شیر بھائی نے بیان داغا تھا کہ "فی زمانہ دل کی بات کہنا صرف شاعر کے بس میں ہے"۔ گو کہ اختلاف اس بات سے ہم کو آج بھی ہے۔ لیکن فی الوقت تو یوں محسوس ہوتا ہے کہ وہ بالکل درست ہیں۔
شاد رہیں۔
اور آپ فلک کی بات کو دل پر لے کر بیٹھ گئے :)
 

x boy

محفلین
زبردست
گاتے کن کے گُن ہو اسامہ!
کیا ہے جس سے پیار ہے اتنا
کون ہیں وہ جز اہلِ مجلس
کیا ہے سوائے "اردو محفل"
 

سید فصیح احمد

لائبریرین
کمال ہے صاحب ۔۔۔ یعنی کہ طبیعت خوش ہو گئی !! :) :) ۔۔۔۔ ایک ایک ارمان دل کا کیا خوب بُن ڈالا ۔۔۔ پیارے و دُلارے بھائی جان! اس شہ پارے میں ہم سب کی دل کی بات یوں رچانے کا بہت شکریہ :) ، :) ، :)
 
Top