دل کو خوش رکھنے کا غالب

ساجداقبال

محفلین
مسلم لیگ(ن) اور چاند
1100207679-1.gif

ویسے ایک چاند تو میاں صاحب کے سر پر عشروں سے ایستادہ ہے، اس دیکھ کر خوشیاں کیوں نہیں مناتے؟ شاید تارے کی کمی ہے۔ :wink:
 

ابوشامل

محفلین
ارے لاہور میں‌ یہ کچھ ہوتا رہا اور یہاں کراچی میں میں نے چند لوگوں سے یہ تک سنا کہ اب نواز اور بے نظیر آئیں گے کیونکہ چاند اور تارے کے اس “کھیل“ کے دوران پہلے "ن" اور بعد ازاں "ب" کی شکل سامنے آئی۔

اس لیے نون اور پی پی کے چاہنے والے دل کے بہلانے کو غالب یہ خیال اچھا ہے کی مجسم تصویر بنے بیٹھے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
میاں صاحب کے سر کا چاند تو کب کا اتر چکا۔ نئی تصاویر دیکھیں تو پتہ چلے گا کہ ہئیر ٹرانسپلانٹیشن ہو چکی :p
 

ابوشامل

محفلین
چلیں آسمان پر "ن" اور "ب" کا نظارہ کرلیتے ہیں:

یہ رہا نون:‌

01_05.gif


اور یہ رہا "ب":


20_06.gif


بشکریہ روزنامہ جنگ کراچی اشاعت 19 جون 2007ء

اور روزنامہ ایکسپریس کراچی میں‌ شائع ہونے والی تصویر یہ ہے:

1100206937-1.jpg


اور میں‌ تو اس منظر کا عینی شاہد ہوں اور عین مغرب کے وقت جب میں گیلری میں‌ بیٹھا ہوا تھا کیونکہ بجلی نہیں‌ تھیں :cry: :cry: اچانک میری نظر اوپر آسمان پر گئی تو زہرہ چاند سے کچھ فاصلے پر نظر آیا، پھر قریب آتا آتا بالآخر پیچھے غائب ہوگیا اور پھر دوبارہ نیچے کی جانب نظر آیا۔ بہت خوبصورت منظر تھا۔
 

ساجداقبال

محفلین
ابوشامل بھائی! ب سے تو بینظیر کانام بنتا ہے تو کیا ان کا نمبر ہے۔۔۔۔لیکن پیپلز پارٹی تو ‘پ‘ سے ہے، تو کیا بی بی انفرادی طور پر ڈیل کرنے والی ہیں۔۔۔۔ :wink:
 
Top