طلب، شکست، اطاعت، فرار، پیمانے ہزار زیست کے عنواں، ہزار افسانے حزیں صدیقی بہت عمدہ انتخاب آپا
زبیر مرزا محفلین مارچ 18، 2012 #21 مہ جبین نے کہا: طلب، شکست، اطاعت، فرار، پیمانے ہزار زیست کے عنواں، ہزار افسانے حزیں صدیقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت عمدہ انتخاب آپا
مہ جبین نے کہا: طلب، شکست، اطاعت، فرار، پیمانے ہزار زیست کے عنواں، ہزار افسانے حزیں صدیقی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ بہت عمدہ انتخاب آپا
مہ جبین محفلین مارچ 18، 2012 #22 زحال مرزا نے کہا: بہت عمدہ انتخاب آپا[/qu تھینکس چھوٹے بھائی مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔
کاشفی محفلین مارچ 18، 2012 #23 مُحبّت، عشق، یہ سب منزلیں ہیں، راہ عرفاں کی جسے سمجھے ہو دردِ دل، حلاوت ہے وہ ایماں کی کتابِ عشق کا بابِ مُحبّت جب سے کھولا ہے کتابِ عقل زینت بن گئی ہے طاقِ نسیاں کی (تپاں)
مُحبّت، عشق، یہ سب منزلیں ہیں، راہ عرفاں کی جسے سمجھے ہو دردِ دل، حلاوت ہے وہ ایماں کی کتابِ عشق کا بابِ مُحبّت جب سے کھولا ہے کتابِ عقل زینت بن گئی ہے طاقِ نسیاں کی (تپاں)
کاشفی محفلین مارچ 18، 2012 #24 قیس کی آبلہ پائی پئے لیلیٰ دیکھو ذوقِ آوارگئ دشتِ تمنّا دیکھو عشق کی منزلِ اوّل ہی میں بیتاب ہے دل آگے آتی ہے مصیبت ابھی کیا کیا، دیکھو (حفیظ ہوشیار پوری)
قیس کی آبلہ پائی پئے لیلیٰ دیکھو ذوقِ آوارگئ دشتِ تمنّا دیکھو عشق کی منزلِ اوّل ہی میں بیتاب ہے دل آگے آتی ہے مصیبت ابھی کیا کیا، دیکھو (حفیظ ہوشیار پوری)
کاشفی محفلین مارچ 18، 2012 #25 نہ سنو گر بُرا کہے کوئی نہ کہو گر بُرا کرے کوئی روک لو گر غلط چلے کوئی بخش دو گر خطا کرے کوئی جب توقع ہی مٹ گئی غالب کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی (غالب)
نہ سنو گر بُرا کہے کوئی نہ کہو گر بُرا کرے کوئی روک لو گر غلط چلے کوئی بخش دو گر خطا کرے کوئی جب توقع ہی مٹ گئی غالب کیوں کسی کا گلہ کرے کوئی (غالب)
مہ جبین محفلین مارچ 19، 2012 #26 بازار زندگی میں کسی طفل کی طرح۔۔۔۔! پھرتا ہوں اپنے دل میں لئے خواہشیں بہت
زبیر مرزا محفلین مارچ 20، 2012 #27 رہتا ہے عبادت میں ہمیں موت کا کھٹکا ہم یادِ خدا کرتے ہیں، کر لے نہ خدا یاد (داغ دہلوی)
کاشفی محفلین مارچ 21، 2012 #28 وے مر چکے جو رونقِ بزمِ جہاں تھے اب اُٹھیے درد یاں سے کہ سب یار سو گئے (میر درد)
مہ جبین محفلین مارچ 21، 2012 #29 کوئی دل ایسا نظر نہ آیا ، نہ جس میں خوابیدہ ہو تمنا الہٰی تیرا جہان کیا ہے !نگار خانہ ہے آرزو کا۔۔۔۔۔! اقبال
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا ، نہ جس میں خوابیدہ ہو تمنا الہٰی تیرا جہان کیا ہے !نگار خانہ ہے آرزو کا۔۔۔۔۔! اقبال
کاشفی محفلین مارچ 21، 2012 #30 نظر میرے دل کی پڑی درد کس پر جدھر دیکھتا ہوں وہی روبرو ہے (خواجہ میر درد)
مہ جبین محفلین مارچ 21، 2012 #31 وہ عشق ،جسکی شمع بجھادے اجل کی پھونک اسمیں مزا نہیں تپش و انتظار کا۔۔۔۔۔۔! اقبال
مہ جبین محفلین مارچ 21، 2012 #32 عروج آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہ کامل نہ بن جائے اقبال
کاشفی محفلین مارچ 21، 2012 #34 عشق ہر چند مری جان سدا کھاتا ہے پر یہ لذت تو وہ ہے، جی ہی جسے پاتا ہے (خواجہ میر درد)
فہیم لائبریرین مارچ 21، 2012 #35 تیری تلاش میں میرا وجود بھی نہ رہا باقی مٹا گئی میری ہستی کو آرزو تیری۔ (نامعلوم)
محمداحمد لائبریرین مارچ 21، 2012 #36 عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تابدل کا کیا حال کروں خونِ جگر ہونے تک
کاشفی محفلین مارچ 21، 2012 #37 مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہے یہ محبت نہیں ہے، آفت ہے لوگ کہتے ہیں عاشقی جس کو میں جو دیکھا بڑی مصیبت ہے (خواجہ میر درد)
مجھ کو تجھ سے جو کچھ محبت ہے یہ محبت نہیں ہے، آفت ہے لوگ کہتے ہیں عاشقی جس کو میں جو دیکھا بڑی مصیبت ہے (خواجہ میر درد)
فہیم لائبریرین مارچ 21، 2012 #38 ڈھونڈتا پھرتا ہوں کونے اپنے رونے کے لیےجھانکتا پھرتا ہوں قبریں اپنے سونے کے لیےمولانا جلال الدین رومی
ڈھونڈتا پھرتا ہوں کونے اپنے رونے کے لیےجھانکتا پھرتا ہوں قبریں اپنے سونے کے لیےمولانا جلال الدین رومی
محمداحمد لائبریرین مارچ 21، 2012 #39 ہمارے پاؤں اُلٹے تھے، فقط چلنے سے کیا ہوتابہت آگے گئے لیکن بہت پیچھے نکل آئے
کاشفی محفلین مارچ 21، 2012 #40 محمداحمد نے کہا: ہمارے پاؤں اُلٹے تھے، فقط چلنے سے کیا ہوتابہت آگے گئے لیکن بہت پیچھے نکل آئے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لاجواب ۔۔بہت ہی خوب!
محمداحمد نے کہا: ہمارے پاؤں اُلٹے تھے، فقط چلنے سے کیا ہوتابہت آگے گئے لیکن بہت پیچھے نکل آئے مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ لاجواب ۔۔بہت ہی خوب!