اتنی سی بات پر دل کی دھڑکنیں رکنے لگیں فراز ایک پل جو تصور کیا اسکے بغیر جینے کا فراز
ر راجہ صاحب محفلین جون 23، 2011 #141 اتنی سی بات پر دل کی دھڑکنیں رکنے لگیں فراز ایک پل جو تصور کیا اسکے بغیر جینے کا فراز
شمشاد لائبریرین جون 24، 2011 #142 جنوں پسند ہے دل اور تجھ تک آنے میں بدن کو ناؤ، لُہو کو چناب کر دے گا (پروین شاکر)
ر راجہ صاحب محفلین جون 25، 2011 #143 اُلجھن تمام عمر یہ تار ِنفس میں تھی دِل کی مُراد عاشقی میں یا ہوس میں تھی نامعلوم
شمشاد لائبریرین جون 25، 2011 #144 دل افسردہ میں پھر دھڑکنوں کا شور اٹھا یہ بیٹھے بیٹھے مجھے کن دنوں کی یاد آئی (ناصر کاظمی)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #145 نہ سوالِ وصل، نہ غرضِ غم، نہ حکایتیں نہ شکایتیں ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
نہ سوالِ وصل، نہ غرضِ غم، نہ حکایتیں نہ شکایتیں ترے عہد میں دلِ زار کے سبھی اختیار چلے گئے فیض احمد فیض
شمشاد لائبریرین جون 26، 2011 #146 کوہ و صحرا میں بہت خوار لئے پھرتی ہے کامیابی کی تمنا دلِ ناکام کے ساتھ (احسان دانش)
ر راجہ صاحب محفلین جون 26، 2011 #147 دل بھی پاگل ہے کہ اس شخص سے وابستہ ہے جو کسی اور کا ہونے دے نہ اپنا رکھے فراز
شمشاد لائبریرین جون 27، 2011 #148 دل کو لہو کروں تو کوئی نقش بن سکے تو مجھ کو کربِ ذات کی سچی کمائی دے (پروین شاکر)
شمشاد لائبریرین جون 30، 2011 #150 ذرا کر زور سینے پر کہ تیر پر ستم نکلے جو وہ نکلے تو دل نکلے جو دل نکلے تو دم نکلے (غالب)
حماد محفلین جولائی 3، 2011 #152 لگتا ہے ابھی دل نے تعلق نہیں توڑا یہ آنکھ تیرے نام پہ بھر آتی ہے جیسے
حماد محفلین جولائی 3، 2011 #153 جلتا ہے کوئی شہر کبھی دامن دل میں سانسوں میں کبھی راکھ اتر آتی ہے جیسے
شمشاد لائبریرین جولائی 3، 2011 #154 دل نشیں لہجہ تھا اسکا منفرد انداز تھا کہتے کہتے کچھ کسی کا سوچنا اچھا لگا (شبنم رحمٰن)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 3، 2011 #155 تو بہاروں کی طرح مجھ سے گریزاں ہی سہی میں نے چاہا ہے تجھے اپنے دل و جاں کی طرح
شمشاد لائبریرین جولائی 4، 2011 #156 اس دل کے دريدہ دامن میں، ديکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولی کا پھيلانا کيا (ابن انشاء)
اس دل کے دريدہ دامن میں، ديکھو تو سہی سوچو تو سہی جس جھولی ميں سو چھيد ہوئے، اس جھولی کا پھيلانا کيا (ابن انشاء)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 4، 2011 #157 حال دل ہم بھی سناتے لیکن جب وہ رخصت ہو ا تب یاد آیا ناصر کاظمی
شمشاد لائبریرین جولائی 6، 2011 #158 کب تک تو امتحاں میں مجھ سے جدا رہے گا جیتا ہوں تو تجھی میں یہ دل لگا رہے گا (میر تقی میر)
ر راجہ صاحب محفلین جولائی 6، 2011 #159 یہ کچھ دن ہیں کہ اس کو یاد ہر اک شام کرنا ہے پھر اپنے دل کی بستی میں اسے گمنام کرنا ہے
شمشاد لائبریرین جولائی 10، 2011 #160 وہ دل ہی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے میں تجھ کو بھول کے زندہ رہوں خدا نہ کرے (قتیل شفائی)