دمشق کے مضافات میں کیمیکل حملے کی حقیقت

حسینی

محفلین
1101941184-1.jpg

1101941184-2.gif

http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101941184&Issue=NP_LHE&Date=20130825
 
حسینی

محفلین

اس کیمیائی حملے کی حقیقت بھی عراق کے کیمائی ہتھیاروں والی ہے۔۔ مسلمانوں کو معاملہ گزرنے کے بعد ہی سمجھ آتا ہے۔
امریکہ اپنے پٹھووں کی شام میں شکست دیکھ کر کوئی ایسا ذریعہ اور بہانہ تلاش کر رہا تھا کہ شام میں بھرپور دخل اندازی کر سکے۔۔ جو کہ اپنے مسلمان بھائیوں کی مہربانی سے ہی اس کو اب مل چکا ہے۔
اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل سے تو اس کو بار بار روس اور چین کے ویٹو کی وجہ سے منہ کی کھانی پڑی تھی۔
 
یہ ویڈیو فیس بک پر دیکھی جسکے ساتھ یہ لکھا ہوا تھا:
"شام میں دہشتگردوں کے ہر محاذ پر ناکام ہونے اور اقوام متحدہ میں روس اور چین کے امریکی مداخلت کے دروازے کو بند رکھنے کی وجہ سے امریکیوں نے اپنے پالتو غنڈوں کی کیمیائی ہتھیاروں سے مدد کی_ شام ميں کچھ دن پهلے معصوم لوگوں، بوڑهے، چهوٹے بچوں اور عورتوں کے اوپر کيميکل ہتھيار استعال کيے گئے جس کا الزام بشارالاسد کی گورنمينٹ اور اس کی فو ج پر لگايا گيا تها اب ميں آپ کی خدمت ميں ايسی وڈيو پيش کررها هوں جو 1...0 جولائی 2013 کو انٹرنيٹ پر اپ لوڈ کي گئی تھی جس ميں القاعده (Al-CIA-da) کے دهشتگرد شامی فوج کو کیمیائی ہتھیاروں سے ڈرا کر آپریشن سے باز رہنے کا کہ رہے ہیں، اور وه هی هوا جو القاعده کے وهابی دهشتگردوں نے دهمکی ميں کها انهوں کيميکل هتياروں کا استعمال کيا اور اس کا الزام بشارالاسد کی گورنمينٹ اور اس کی فو ج پر لگايا گيا_ شامی عوام حکومت کے خلاف سول نافرمانی نہیں کر رہی اور اتنے سخت حالات میں بھی ملک کا انتظام چلا رہی ہے_شام میں آپ کوئی ایک بھی عوامی ریلی ایسی نہیں دکھا سکتے جس پر حکومت نے فائرنگ کی ہو_ عوام کو بہادر حکومت کا ساتھ دینے کی سزا دے کر غیر جانبدار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے_
"یہ سفّاک واردات اس نے اس وقت کی جب اقوام متحدہ کے معائنہ کار کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لئے پہنچے ہوئے ہیں"_ کیا شامی فوج کو یہ ہتھیار استعمال کرنے کیلئے کوئی اور وقت یا علاقہ نظر نہیں آیا؟؟ اقوام متحدہ کے کارندوں کی بغل میں یہ پٹاخہ چلانے کی ضرورت امریکا کو ہے، تا کہ روس اور چین پر دباؤ ڈال کر سلامتی کونسل میں قراردار منظور کی جا سکے_ کیمیائی گیس کو دار الحکومت میں چھوڑنا خود حکومت کے اہل کاروں کیلئے بھی موت کا پیغام ہے، وہی پیغام جو امریکا نواز غیر ملکی غنڈے دینا چاہتے ہیں"
واللہ اعلم
 
سید ذیشان

خیر بشار اتنا بھی معصوم نہیں جتنا اس پیراگراف میں بنایا گیا ہے۔ اس کی فوجوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے لیکن کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی کوئی تک نہیں بنتی جب کہ شام کی فوجیں باغیوں اور القاعدہ کے خلاف پچھلے کئی مہینے سے پے در پے کامیابیاں حاصل کر رہی تھیں۔
حقیقت کا علم تو بہرحال اتنی جلدی نہیں ہو سکتا۔ فرانس کی حکومت نے تو بشار کو مورد الزام ٹہرایا ہے جبکہ روس کی حکومت نے باغیوں پر الزام لگایا ہے۔ اب دیکھتے ہیں کہ آگے کیا گیم چلتی ہے۔
 
حسینی

محفلین
خیر بشار اتنا بھی معصوم نہیں جتنا اس پیراگراف میں بنایا گیا ہے۔ اس کی فوجوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے
۔

یقینا ہمیں معصوم لوگوں اور جگر خوار درندوں میں فرق کرنا چاہیے۔۔۔
دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام پہنچایا جا رہا ہے۔۔۔۔ پاکستان، عراق اور لیبیا سے جیلوں کو عالمی ایجنسیوں کی بھرپور مدد سے توڑ کر دہشت گردوں کو شام پہنچایا گیا۔
اگر بشار کے افعال کی حمایت نہ کریں تو۔۔۔۔۔۔ یقینا ان دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنا بھی قطعا درست نہیں۔۔۔ ہم پاکستانی تو خود ان خونخواروں کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔ ٖ
لہذا صورت حال کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
 
حاتم راجپوت

لائبریرین
ظاہر ہے۔۔ بلی نے تھیلے سے باہر آنا ہی تھا۔۔
افسوس یہ ہے کہ ہر دو جانب سے مسلمان یہ ہی نہیں سمجھ پا رہے ہیں کہ انہیں آپس میں لڑانے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے جو دیدہ ہوتے ہوئے بھی اُن کے لئے نادیدہ ہے۔۔
 
سید ذیشان

محفلین
یقینا ہمیں معصوم لوگوں اور جگر خوار درندوں میں فرق کرنا چاہیے۔۔۔
دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام پہنچایا جا رہا ہے۔۔۔ ۔ پاکستان، عراق اور لیبیا سے جیلوں کو عالمی ایجنسیوں کی بھرپور مدد سے توڑ کر دہشت گردوں کو شام پہنچایا گیا۔
اگر بشار کے افعال کی حمایت نہ کریں تو۔۔۔ ۔۔۔ یقینا ان دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنا بھی قطعا درست نہیں۔۔۔ ہم پاکستانی تو خود ان خونخواروں کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔ ٖ
لہذا صورت حال کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔

بشار کے مخالف ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم القاعدہ و دیگر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بشار کی مخالفت میں اس کے ڈکٹیٹر ہونے کی وجہ سے کرتا ہوں- یہ اسی طرح ہے کہ میں اگر طالبان کا مخالف ہوں تو مجھے امریکی حمایتی سمجھ لیا جائے۔
 
میرا مخاطب آپ نہیں تھے۔۔۔ بہر حال کچھ اور لوگ ِ تھے جو اس فورم پر ان دہشت گردوں کو معصوم اور حق بجانب سجمھتے ہیں۔
لیکن جو بھی ہو اس تمام صورت حال پر امریکہ اور اسرائیل بہت خوش ہیں۔۔۔ کہ دونوں طرف سے مرنے والے مسلمان ہیں۔۔۔۔ مال اور دولت مسلمانوں کے خرچ ہو رہے ہیں۔۔۔ اور ان کے اسلحے کی فیکٹری خوب چل رہی ہے۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کيميائ گيس کے حوالے سے ماضی بعيد کی مثاليں دينا ايک کمزور دليل ہے۔ اگر ماضی میں کسی ملک نے اس قسم کے مہلک ہتھیارں کو استعمال کیا تھا تو کيا اس کا مطلب يہ ہے کہ آج بھی کسی ملک کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کيميائ ہتھيار استعمال کرنے کے جواز کو درست مان لینا چاہيے؟

بدقسمتی سے مہلک گيس کا استعمال ماضی میں کيا گيا ہے، جيسا کہ پہلی جنگ عظیم میں امریکی فوجی اُن ہزاروں دوسرے فوجیوں میں شامل تھے حو یورپ کی خندقوں میں مہلک گیس سے ہلاک ہوئے۔دوسری جنگ عظیم میں نازیوں نے لاکھوں یہودیوں کےہولناک قتل عام کے لیے گیس استعمال کی تھی۔ چونکہ یہ ہتھیار فوجی اور شیر خوار بچّے میں تمیز کیے بغیر وسیع پیمانے پر ہلاکتيں کرسکتے ہیں، اس لیے مہذب دنیا ان پر پابندی عائد کرنے کے لیے ایک صدی تک کام کرتی رہی۔اور پھر1997میں امریکہ کی سینٹ نے بھاری اکثریت کے ساتھ اس بین الاقوامی معاہدے کی منظوری دے دی جس میں کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کی ممانعت کی گئی ہے،اب اس میں 189 حکومتیں شامل ہیں جو دنیا کے98 فیصد انسانوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg
 
حسینی

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

کيميائ گيس کے حوالے سے ماضی بعيد کی مثاليں دينا ايک کمزور دليل ہے۔ اگر ماضی میں کسی ملک نے اس قسم کے مہلک ہتھیارں کو استعمال کیا تھا تو کيا اس کا مطلب يہ ہے کہ آج بھی کسی ملک کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کيميائ ہتھيار استعمال کرنے کے جواز کو درست مان لینا چاہيے؟
۔۔

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg

کوئی نہیں کہتا کہ ان کیمیائی حملوں سے آج کسی کے لیے کیمیائی حملہ کرنا جائز ہوگیا۔
بات اپنے آپ کو امن کا چیمپین سمجھنے والوں کے متضاد موقف کی ہو رہی ہے۔۔۔
کل جب امریکہ کے پٹھو صدام حسین اپنے ہی لوگوں پر اور ایران کے بعض شہروں پر کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا تھا اس وقت امریکہ کیوں خاموش رہا؟؟ بلکہ الٹا اس کی مدد کرتا رہا۔
کیا خود امریکہ نے جاپان پر ایٹم بم نہیں گرائے۔۔۔ پھر وہ کیسے امن اور سلامتی کی بات کر سکتا ہے؟؟؟
کیا امریکہ نے کیمیائی ہتھیار کا بہانہ بنا کر عراق کی اینٹ سے اینٹ نہیں بجائی۔۔۔۔ جبکہ وہ خود اعتراف کر چکا ہے کہ وہاں سے کوئی ایسا اسلحہ یا ہتھیار نہیں ملا۔

ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ کیمیائی ہتھیار کا پروپیگنڈا شام کے خلاف بطور اسلحہ استعمال کیا جا رہا ہے۔۔ اور اس کی حقیقت وہی عراق کے کیمیائی ہتھیار کی ہے۔۔ امریکہ شام کو ہر حوالے سے پریشر کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے مقاصد اور اہداف کو ڈرا دھمکا کر حاصل کیا جاسکے۔۔۔ لیکن مقاومتی بلاک نے ان کے منصوبوں کو خاک میں ملا دیا ہے۔۔ اور انشاء اللہ امریکہ کو شام سے سوائے شرمندگی کے کچھ حاصل نہ ہوگا۔۔۔۔
 
صرف علی

محفلین
لیکن اب لگ رہا ہے امریکہ کچھ نہیں کر پائے گا ویسے مرا ہوا ہاتھی سوا لاکھ کا روس نے ثابت کیا وہ اب بھی بہت کچھ کر سکتا ہے ۔
 
Top