یہ ویڈیو فیس بک پر دیکھی جسکے ساتھ یہ لکھا ہوا تھا:
یہ ویڈیو فیس بک پر دیکھی جسکے ساتھ یہ لکھا ہوا تھا:
"شام میں دہشتگردوں کے ہر محاذ پر ناکام ہونے اور اقوام متحدہ میں روس اور چین کے امریکی مداخلت کے دروازے کو بند رکھنے کی وجہ سے امریکیوں نے اپنے پالتو غنڈوں کی کیمیائی ہتھیاروں سے مدد کی_ شام ميں کچھ دن پهلے معصوم لوگوں، بوڑهے، چهوٹے بچوں اور عورتوں کے اوپر کيميکل ہتھيار استعال کيے گئے جس کا الزام بشارالاسد کی گورنمينٹ اور اس کی فو ج پر لگايا گيا تها اب ميں آپ کی خدمت ميں ايسی وڈيو پيش کررها هوں جو 1...0 جولائی 2013 کو انٹرنيٹ پر اپ لوڈ کي گئی تھی جس ميں القاعده (Al-CIA-da) کے دهشتگرد شامی فوج کو کیمیائی ہتھیاروں سے ڈرا کر آپریشن سے باز رہنے کا کہ رہے ہیں، اور وه هی هوا جو القاعده کے وهابی دهشتگردوں نے دهمکی ميں کها انهوں کيميکل هتياروں کا استعمال کيا اور اس کا الزام بشارالاسد کی گورنمينٹ اور اس کی فو ج پر لگايا گيا_ شامی عوام حکومت کے خلاف سول نافرمانی نہیں کر رہی اور اتنے سخت حالات میں بھی ملک کا انتظام چلا رہی ہے_شام میں آپ کوئی ایک بھی عوامی ریلی ایسی نہیں دکھا سکتے جس پر حکومت نے فائرنگ کی ہو_ عوام کو بہادر حکومت کا ساتھ دینے کی سزا دے کر غیر جانبدار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے_
"یہ سفّاک واردات اس نے اس وقت کی جب اقوام متحدہ کے معائنہ کار کیمیائی حملوں کی تحقیقات کے لئے پہنچے ہوئے ہیں"_ کیا شامی فوج کو یہ ہتھیار استعمال کرنے کیلئے کوئی اور وقت یا علاقہ نظر نہیں آیا؟؟ اقوام متحدہ کے کارندوں کی بغل میں یہ پٹاخہ چلانے کی ضرورت امریکا کو ہے، تا کہ روس اور چین پر دباؤ ڈال کر سلامتی کونسل میں قراردار منظور کی جا سکے_ کیمیائی گیس کو دار الحکومت میں چھوڑنا خود حکومت کے اہل کاروں کیلئے بھی موت کا پیغام ہے، وہی پیغام جو امریکا نواز غیر ملکی غنڈے دینا چاہتے ہیں"
واللہ اعلم
خیر بشار اتنا بھی معصوم نہیں جتنا اس پیراگراف میں بنایا گیا ہے۔ اس کی فوجوں نے بے گناہ لوگوں کو قتل کیا ہے
۔
ظاہر ہے۔۔ بلی نے تھیلے سے باہر آنا ہی تھا۔۔
یقینا ہمیں معصوم لوگوں اور جگر خوار درندوں میں فرق کرنا چاہیے۔۔۔
دنیا بھر سے دہشت گردوں کو شام پہنچایا جا رہا ہے۔۔۔ ۔ پاکستان، عراق اور لیبیا سے جیلوں کو عالمی ایجنسیوں کی بھرپور مدد سے توڑ کر دہشت گردوں کو شام پہنچایا گیا۔
اگر بشار کے افعال کی حمایت نہ کریں تو۔۔۔ ۔۔۔ یقینا ان دہشت گردوں کے لیے نرم گوشہ رکھنا بھی قطعا درست نہیں۔۔۔ ہم پاکستانی تو خود ان خونخواروں کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔ ٖ
لہذا صورت حال کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔
بشار کے مخالف ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم القاعدہ و دیگر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں۔ بشار کی مخالفت میں اس کے ڈکٹیٹر ہونے کی وجہ سے کرتا ہوں- یہ اسی طرح ہے کہ میں اگر طالبان کا مخالف ہوں تو مجھے امریکی حمایتی سمجھ لیا جائے۔
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
کيميائ گيس کے حوالے سے ماضی بعيد کی مثاليں دينا ايک کمزور دليل ہے۔ اگر ماضی میں کسی ملک نے اس قسم کے مہلک ہتھیارں کو استعمال کیا تھا تو کيا اس کا مطلب يہ ہے کہ آج بھی کسی ملک کی جانب سے اپنے ہی لوگوں کے خلاف کيميائ ہتھيار استعمال کرنے کے جواز کو درست مان لینا چاہيے؟
۔۔
www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
http://s13.postimg.org/x6s2maxo7/Urdu_syria.jpg