محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
پاکستان کے لیے اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بابر کا آؤٹ آف فارم ہونا ہے۔ اگر یہ مسئلہ حل ہو جائے تو یہی ٹیم کافی اچھا پرفارم کرنے لگے گی۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 22 اکتوبر کو بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا میچ انڈیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان Himachal Pradesh Cricket Association Stadium, Dharamsala میں کھیلا جائے گا۔

یہ اس سیریز کا 21واں میچ ہے۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی ہے۔

انڈیا نے اب تک 4 میچ کھیلے ہیں اور چاروں ہی جیتے ہیں۔
جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 4 ہی میچ کھیلے ہیں اور اس نے بھی چاروں ہی میچ جیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
9 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔
Devon Conway c Iyer b Mohammed Siraj 0 (9b 0x4 0x6) SR: 0
 

شمشاد

لائبریرین
19 کے مجموعی اسکور پر نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ گر گئی۔
Will Young b Mohammed Shami 17 (27b 3x4 0x6) SR: 62.96
 

علی وقار

محفلین
انڈیا کی فتح کی کسی نے اب تک یہاں خبر ہی نہیں دی!
شمشاد بھائی ہی یہ زیادہ تر اپ ڈیٹس دیتے تھے۔ کل سے شاید وہ مصروف ہو گئے۔ انڈیا نے بہترین کارکردگی دکھائی۔ کوہلی ایک بار مرد بحران ثابت ہوا مگر میں اصل کریڈٹ شامی کی بہترین باؤلنگ کو دوں گا۔ انڈیا کی سیمی فائنل میں جگہ اب کنفرم ہی سمجھی جا سکتی ہے۔ نیوزی لینڈ سے کچھ غلطیاں ہوئیں وگرنہ میچ اس سے بھی زیادہ سنسنی خیز ثابت ہو سکتا تھا۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
انڈیا کی فتح کی کسی نے اب تک یہاں خبر ہی نہیں دی!
میں کل دفتری کام کے باعث میچ زیادہ دیکھ نہ سکا ۔ لیکن واپسی پر گاڑی میں سکور بورڈ دیکھ کر رزلٹ کا اندازہ تومجھے ہو گیا تھا ۔ شام کو الگ مصروفیت آگئی تھی ۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج مورخہ 23 اکتوبر کو بین الاقوامی ایک روزہ میچوں کی سیریز کا میچ پاکستان اور افغانستان کے درمیان MA Chidambaram Stadium, Chepauk, Chennai میں کھیلا جائے گا۔

یہ اس سیریز کا 22واں میچ ہے۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے اب تک 4 میچ کھیلے ہیں جن میں سے 2 جیتے اور 2 ہارے ہیں۔

جبکہ افغانستان نے بھی 4 ہی میچ کھیلے ہیں جن میں ایک جیتا اور 3 ہارے ہیں۔

انڈیا نے اب تک 4 میچ کھیلے ہیں اور چاروں ہی جیتے ہیں۔
جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی 4 ہی میچ کھیلے ہیں اور اس نے بھی چاروں ہی میچ جیتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا پاکستانی اسکواڈ مندرجہ ذیل کھلاڑیوں پر مشتمل ہے :

عبد اللہ شفیق
امام الحق
بابر اعظم
محمد رضوان
سعود شکیل
افتخار احمد
شاداب خان
اسامہ میر
حسن علی
شاہین شاہ آفریدی
حارث رؤف
 
Top