باباجی
محفلین
آپ میدانی علاقوں سے انچائی کی طرف سفر کریں تو آپ کو واضح فرق ملے گا خوبصورتی کے حوالے سےمثال؟؟؟
میدانی علاقوں کے رہنے والے گہری رنگت کے حامل گہرائی و پراسراریت لیے ہونگے
تھوڑا آگے کی طرف بڑھیں وہی گہری رنگت اور بڑی بڑی ساحر آنکھیں
اور آگے آئیں تو صاف سانولی رنگت جس میں ملاحت کا تاثر نمایاں ہوگا
اس سے آگے آئیں تو خوبصورتی میں سفیدی یعنی گوری رنگت جس میں صحت و خؤشی کی سرخی ہو وہ ملے گی
کچھ آگے بڑھیں تو جسمانی خوبصورتی اور صحت بھی شامل ہوجائے گی اور جفاکشی تو سب کا مشترکہ وصف ہے
وہاں سے آگے جائیں تو سرخی مائل گوری رنگت نیلی یا شربتی آنکھیں، شہد رنگ بال ہوتے ہیں
اور اوپر کی طرف جائیں تو گوری رنگت نیلی یا سبز آنکھیں معصومیت اور چہرے پر شرم و حیرانی سی ملے گی
ابھی بھی میں پاکستانی میں موجود خؤبصورتی کو بیاں نہیں کر پایا لیکن میرا جو تجربہ ہے وہ اپنی حد تک بتادیا
کیونکہ حسن پرست تو میں ہوں