دنیا بھر سے: (عجیب و غریب واقعات)

ذوالقرنین

لائبریرین
حرم کے سلسلے میں عرب شیوخ خاصے بدنام ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو حرم کے باب میں عربوں کے کان کاٹتے نظر آتے ہیں۔ ذیل کی مختصر سی فہرست سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں کیسے کیسے نامدار شوہر اور بیویاں موجود رہی ہیں۔

1:۔ شہنشاہ مونگٹ (اس پر "دی کنگ اینڈ آئی" نامی فلم بھی بن چکی ہے) -------- سیام --------- نو ہزار بیویاں
2:- شہنشاہ موٹیسا ---------- یوگنڈا ---------- سات ہزار بیویاں
3:- شاہ سلمان ---------- اسرائیل ---------- سات سو بیویاں
4:- آگسٹس دی اسٹرونگ ---------- سیکسونی ---------- تین سو پچاس بیویاں
5:- فان آف بالکم ---------- کیمسٹرن ---------- ایک سو بیویاں
6:- جوزف اسمتھ ---------- امریکہ ---------- انچاس بیویاں
7:- ابن سعود ---------- سعودی عرب ---------- پینتیس بیویاں
8:- برگھم ینگ ---------- امریکہ ---------- ستائیس بیویاں
9:- ہیرونی مس ---------- روم ---------- اکیس بیویاں
10:- گیلن ڈی ماس ---------- امریکہ ---------- انیس بیویاں
11:۔ ایلک واڈ ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں
12:۔ ایڈورڈ ٹیک ---------- انگلینڈ ---------- سولہ بیویاں
13:۔ ٹومی مینوال ---------- امریکہ ---------- گیارہ بیویاں
14:۔ کڈ میکائے ---------- امریکہ ---------- دس بیویاں
15:۔ پانکو وِلا ---------- میکسیکو ---------- نو بیویاں
16:۔ آرٹی شا ---------- امریکہ ---------- آٹھ بیویاں
17:۔ بیورے ایری ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں

کچھ نامور خواتین ایسی بھی ہیں جو بیک وقت کئی کئی شوہروں کی بلا شرکت غیرے مالک رہی ہیں۔

1:۔ ملکہ کاہینا ---------- باربیری ---------- چار سو شوہر
2:۔ مقریسیا ووگن ---------- انگلینڈ ---------- اکسٹھ شوہر
3:۔ لوزیانا ایلن ---------- امریکہ ---------- سولہ شوہر
4:۔ مارتھا جین بروک ---------- امریکہ ---------- بارہ شوہر
5:۔ میری میکڈونلڈ ---------- امریکہ ---------- آٹھ شوہر

(جاری ہے)
 
نایاب

لائبریرین
:):) :)
یہ اس لیے نایاب بھائی! کہ میں نیٹ سے اس کے متعلق معلومات ڈھونڈ کے لنکس مہیا کر رہا ہوں۔
محترم بھائی
اب تو دال میں کچھ کچھ کالا دکھنے لگا کہ بقول شاعر
جب آپ کے من میں کچھ ایسا ویسا نہیں تو پھر یہ وضاحت کیسی ۔ ؟
 
ادھر تو ایک بیوی والا روتا نظر آتا ہے اور سب کو مشورے دیتا پھرتا ہے کہ بھائی شادی مت کرنا ۔ اور اوپر یہ لسٹ :LOL: ، میری نظر میں تو یہ سب با ہمت اور عظیم لوگ تھے ، ورنہ عورتوں ، اور وہ بھی بیک وقت اتنی عورتوں کو سنبھالنا کسی کمزور دل گُردے والے آدمی کا کام نہیں :mad3::jokingly:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
کسی سرکس میں کام کرنے والے بونوں کو دیکھ کر آپ کو ان کی کوتاہ قامتی پر حیرت تو ہوتی ہوگی۔ ان بونوں کے قد عام طور پر تین اور چار فٹ کے درمیان ہوتے ہیں۔ لیکن،

:goodluck: 1850 ء میں لندن میں ایک ایسی عورت کو نمائش کے لیے پیش کیا گیا جس کا قد صرف ایک فٹ، چار انچ اور وزن چار پونڈ تھا۔ اس عورت کے پیر کی لمبائی دو انچ تھی۔
:goodluck: 1875ء میں میکسیکو کے ایک سرکس میں کام کرنے والی دو کوتاہ قامت بہنوں میں سے ایک کا قد ایک فٹ آٹھ انچ اور وزن چار پونڈ سات اونس تھا۔ سترہ سالہ لوزیا سرکس ہی میں جھولے پر کرتب دکھاتے ہوئے مر گئی تھی۔
:goodluck: 1814ء میں سسلی میں پیدا ہونے والی کیرولین کا قد دس سال کی عمر میں ایک فٹ آٹھ اعشاریہ دو انچ تھا۔ اس کے باپ گلیگون نے اسے معاش کا ذریعہ بنا لیا اور لندن کے ایک تھیٹر میں اس کی باقاعدہ نمائش شروع کردی۔ 1924ء میں جب کیرولین کا انتقال ہوگیا تو اس کا باپ اس کی لاش لے کر غائب ہو گئی۔ اس کا خیال تھا کہ وہ انسانی اعضاء پر تحقیق کرنے والے کسی ادارے کے ہاتھ لاش فروخت کر دے گا اور جب وہ رائل کالج آف سرجنز کے ڈاکٹر ہومز کے پاس پہنچا تو اسے بہت تاخیر ہو چکی تھی۔ لاش خراب ہو جانے کے باعث اس کے بے حس باپ گلیگن کو اس کی کوئی قیمت نہ مل سکی۔
:goodluck: 1876-95ء کے دوران ایک ڈچ خاتون کا قد ایک فٹ نو اعشاریہ پینسٹھ انچ تھا۔ یہ انیس سالہ کوتاہ قامت حسینہ لوگوں کی گفتگو کا موضوع تھی۔
:goodluck: انیسویں صدی کے وسط میں انقلابِ فرانس کے دوران رچ برگ، جس کا قد صرف ایک فٹ گیارہ انچ تھا؛ انقلابیوں کے لیے جاسوسی کے فرائض انجام دیتا رہا۔ وہ سرکاری فوجوں میں گھوم پھر کر ان کے اہم راز چوری کرکے انقلابیوں کو پہنچا دیتا۔ سرکاری فوجوں میں انقلابیوں کے جاسوسوں تک پیغام رسانی کے فرائض بھی اسی کے سپرد تھے۔ فوجی افسر اسے بچہ سمجھ کر نظر انداز کرتے رہے۔ لیکن ایک روز جب وہ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا تو اسے گولی سے اڑا دیا گیا۔ اس وقت رچ برگ کی عمر نوے سال کے قریب تھی۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
محترم بھائی
اب تو دال میں کچھ کچھ کالا دکھنے لگا کہ بقول شاعر
جب آپ کے من میں کچھ ایسا ویسا نہیں تو پھر یہ وضاحت کیسی ۔ ؟
نہیں نایاب بھائی! میرے معلومات صفر کے برابر ہیں :) بقول راوی ہم ابھی تک لسٹ میں شامل نہیں ہیں۔:D اور یہ اس لیے کہ شادی شدہ لوگوں کا دل نہ جلے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
ہماری زمین کا ایک بڑا حصہ پانی پر مشتمل ہے۔ جدید ترین تحقیقات کے مطابق زمین میں پانی کا رقبہ تین سو چوبیس ملین کیوبک میل ہے۔ اس میں دو ملین کیوبک میل پانی زمین کی سطح کے نیچے اور صرف تین ہزار کیوبک میل پانی زمین کی سطح پر ہے۔ اگر زیر زمین پانی بھی سطح پر آ جائے تو زمین کائنات کی سب سے بڑی جھیل بن جائے گی۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
انسانی دل کا حجم ایک بند مٹھی کے برابر ہوتا ہے، لیکن اس کی کارکردگی پر ہی زندگی کا دار و مدار ہوتا ہے۔ انسان کی اوسط زندگی میں دل دو ارب پچاس کروڑ مرتبہ دھڑکتا ہے اور ہر ایک منٹ میں خون کو پورے بدن میں گردش دیتا ہے۔ ورزش کے دوران خون کی گردش کا وقفہ کم ہو جاتا ہے۔ ایسی حالت میں دل کی کارکردگی بڑھ جاتی ہے اور وہ خون کو ہر دس سیکنڈ میں پورے بدن میں دورہ کرا دیتا ہے۔
 
ذوالقرنین

لائبریرین
نیا گرا آبشار گزشتہ دس ہزار سال میں اپنا راستہ تبدیل کرتا ہوا اصل مقام سے سات میل دور پہنچ چکا ہے۔ اگر آبشار کی جگہ تبدیل کرنے کی رفتار اسی طرح جاری رہی تو بائیس ہزار آٹھ سو سال بعد دنیا کا یہ عظیم ترین آبشار ایری جھیل تک پہنچ کر ہمیشہ کے لیے غائب ہو جائے گا۔
 
حرم کے سلسلے میں عرب شیوخ خاصے بدنام ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو حرم کے باب میں عربوں کے کان کاٹتے نظر آتے ہیں۔ ذیل کی مختصر سی فہرست سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس دنیا میں کیسے کیسے نامدار شوہر اور بیویاں موجود رہی ہیں۔

1:۔ شہنشاہ مونگٹ (اس پر "دی کنگ اینڈ آئی" نامی فلم بھی بن چکی ہے) -------- سیام --------- نو ہزار بیویاں
2:- شہنشاہ موٹیسا ---------- یوگنڈا ---------- سات ہزار بیویاں
3:- شاہ سلمان ---------- اسرائیل ---------- سات سو بیویاں
4:- آگسٹس دی اسٹرونگ ---------- سیکسونی ---------- تین سو پچاس بیویاں
5:- فان آف بالکم ---------- کیمسٹرن ---------- ایک سو بیویاں
6:- جوزف اسمتھ ---------- امریکہ ---------- انچاس بیویاں
7:- ابن سعود ---------- سعودی عرب ---------- پینتیس بیویاں
8:- برگھم ینگ ---------- امریکہ ---------- ستائیس بیویاں
9:- ہیرونی مس ---------- روم ---------- اکیس بیویاں
10:- گیلن ڈی ماس ---------- امریکہ ---------- انیس بیویاں
11:۔ ایلک واڈ ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں
12:۔ ایڈورڈ ٹیک ---------- انگلینڈ ---------- سولہ بیویاں
13:۔ ٹومی مینوال ---------- امریکہ ---------- گیارہ بیویاں
14:۔ کڈ میکائے ---------- امریکہ ---------- دس بیویاں
15:۔ پانکو وِلا ---------- میکسیکو ---------- نو بیویاں
16:۔ آرٹی شا ---------- امریکہ ---------- آٹھ بیویاں
17:۔ بیورے ایری ---------- امریکہ ---------- سولہ بیویاں

کچھ نامور خواتین ایسی بھی ہیں جو بیک وقت کئی کئی شوہروں کی بلا شرکت غیرے مالک رہی ہیں۔

1:۔ ملکہ کاہینا ---------- باربیری ---------- چار سو شوہر
2:۔ مقریسیا ووگن ---------- انگلینڈ ---------- اکسٹھ شوہر
3:۔ لوزیانا ایلن ---------- امریکہ ---------- سولہ شوہر
4:۔ مارتھا جین بروک ---------- امریکہ ---------- بارہ شوہر
5:۔ میری میکڈونلڈ ---------- امریکہ ---------- آٹھ شوہر

(جاری ہے)
ان دونوں کی عمریں کتنی تھیں؟
 
:noxxx::idontknow::silent3:
 
ذوالقرنین

لائبریرین
پسند کرنے کے لیے شکریہ
بہت زبردست معلومات ہیں۔لیکن آپ نے ٹائٹل میں عجیب و غریب واقعات لکھا ہے
ان میں سے کچھ واقعات واقعی عجیب و غریب ہیں۔ جیسا کہ شادیاں۔
ان دونوں کی عمریں کتنی تھیں؟
ان کے ناموں کے لنک پر کلک کرنے سے ان کے متعلق مزید معلومت میسر آئیں گے۔ جس میں ان کے عمر وغیرہ کے متعلق بھی معلوم ہو جائے گا۔
 
پسند کرنے کے لیے شکریہ

ان میں سے کچھ واقعات واقعی عجیب و غریب ہیں۔ جیسا کہ شادیاں۔

ان کے ناموں کے لنک پر کلک کرنے سے ان کے متعلق مزید معلومت میسر آئیں گے۔ جس میں ان کے عمر وغیرہ کے متعلق بھی معلوم ہو جائے گا۔
سب کے ساتھ لنک نہیں ہیں
 
ذوالقرنین

لائبریرین
میں نیٹ پر لنکس تلاش کرنے میں لگا ہوا ہوں۔ (یعنی بھوسے کے ڈھیر میں سوئی تلاش کرنا)۔ جیسے ہی مستند لنکس میسر آتے جائیں گے میں شامل کرتا جاؤں گا۔
 
شکریہ۔ویسے آپکو خیال کیسے آیا بیویوں کے متعلق لکھنے کا یعنی آپ نے بیویوں کے متعلق لکھنے سے ابتدا کیوں کی؟:rolleyes:
 
Top