میں روزانہ (ہفتے میں چھ دن) صرف ایک کلومیٹر کے قریب چلتا ہوں وہ بھی مجبوراً کہ میری پارکنگ گھر سے لگ بھگ 400 میٹر کے فاصلے پر ہے، اور اس کے علاوہ فیکٹری میں پارکنگ سے اپنے دفتر تک یا پھر باس کے آفس میں حاضری دن میں ایک دو بار، ایک منزل کی سیڑھیاں چڑھ کر اور بس۔
لیکن میں روزانہ (ہفتے میں چھ دن
) بیس سے پچیس کلومیٹر تک ورزشی سائیکل چلاتا ہوں، پندرہ پندرہ منٹ کے دو سیشن صبح شام۔ شروع شروع میں مجھے دس کلومیٹر پورے کرنے کے لیے بیس بائیس منٹ لگتے تھے اب قریب تیرہ چودہ منٹ میں دس کلومیٹر پورے کر لیتا ہوں اور پندرہ منٹ پورے کرتے کرتے چند ایک کلومیٹر اوپر بھی ہو جاتے ہیں!