دنیا کا سب سے بُرا ملک؟

محمد امین

لائبریرین
یہ جملہ کالم نگار نے اس لیے ڈالا ہے کیونکہ اکثر یہ کہا جاتا ہے کہ انڈیا میں اقلیتوں کو بہت حقوق حاصل ہیں جبکہ پاکستان میں ہندوؤں کے ساتھ بھییانک سلوک کیا جاتا ہے۔وغیرہ

پاکستان میں ہندوؤں کے ساتھ بھیانک سلوک نہیں کیا جاتا؟ پاکستان میں تو مسلمانوں ہی کے ساتھ بھیانک سلوک کیا جاتا ہے۔ بھول گئے پیرزادہ صاحب یا انہیں معلوم ہی نہیں پچھلے "رمضان" میں کراچی میں مسلمانوں کے ساتھ مسلمانوں ہی نے لسانی بنیادوں پر کیا مظالم ڈھائے تھے؟ نوجوانوں پر جنسی تشدد کر کے ان کی وڈیوز پوری دنیا میں عام کردیں، ان کے گلے کاٹ کر پھینکا گیا۔۔ اب بھی یہ سب جاری ہے۔ پچھلے کئی مہینوں سے کراچی میں 3 سے 10 سال کی عمر کی بچیوں پر وحشیانہ تشدد کر کے قتل کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اور پکڑا گیا ایک مسلمان۔۔۔

تو جناب یہ اقلیتوں کے حقوق وغیرہ پرانی باتیں ہوگئی ہیں۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
بات تو کسی حد تک ٹھیک ہی ہے کہ پاکستان کا امیج خراب ضرور ہوا ہے لیکن اسے خراب کرنے کے لئے بیرونی مہمات اس سے کہیں زیادہ آگے ہیں۔ کل یو ٹیوب پر پاکستان کا لفظ لکھا تو زیادہ تر نظر آنے والے نتائج پاکستان کے منفی تاثر کو ہی تقویت دے رہے تھے۔ پاکستانی بھی پاکستان کا اچھے امیج کی پرو موشن کے لئے کام کر رہے ہیں لیکن اس محاذ پر ہمیں اور زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مثبت پاکستان کی بات کرنے کے لئے ہمیں خود پہلے مثبت ہونے کی ضرورت ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔ ہماری اکثریت خطرناک حد تک منفی سوچ کی مالک ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
چلیں آپ تھوڑی سی وضاحت کر دیں

میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر شاہ رخ پر یہ مسلمان نہ ہونے کا ٹیگ لگا رہے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ انڈیا کا ایک بڑا طبقہ ہندو و مسلم اتحاد اور یگانگی کو فروغ دیتا ہے۔ مثلاً کئی دفعہ انڈیا کے مفتیانِ کرام انڈین اداکاروں اور اداکاراؤں پر کفر کے فتاویٰ لگا چکے ہیں۔ مگر اس سے ان کی صحت پر یا ان کے چاہنے والوں کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیوں کہ بولی وڈ انڈسٹری ہندو یا مسلم نہیں ہے وہ صرف انڈین ہے، یعنی سیکیولر۔ جیسا کہ احمد بھائی نے فرمایا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
مثبت پاکستان کی بات کرنے کے لئے ہمیں خود پہلے مثبت ہونے کی ضرورت ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔ ہماری اکثریت خطرناک حد تک منفی سوچ کی مالک ہے۔

آپ کی بات سے مکمل اتفاق ہے، لیکن مثبت اقدار کے فروغ کے لئے بھی ہمیں ہی کام کرنا ہوگا ۔ سو جو جس فورم پر موجود ہو اور جس حد تک ممکن ہو اس سلسلے میں کام کی ضرورت ہے۔
 
میرے کہنے کا مقصد یہ تھا کہ اگر شاہ رخ پر یہ مسلمان نہ ہونے کا ٹیگ لگا رہے ہیں تو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیوں کہ انڈیا کا ایک بڑا طبقہ ہندو و مسلم اتحاد اور یگانگی کو فروغ دیتا ہے۔ مثلاً کئی دفعہ انڈیا کے مفتیانِ کرام انڈین اداکاروں اور اداکاراؤں پر کفر کے فتاویٰ لگا چکے ہیں۔ مگر اس سے ان کی صحت پر یا ان کے چاہنے والوں کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کیوں کہ بولی وڈ انڈسٹری ہندو یا مسلم نہیں ہے وہ صرف انڈین ہے، یعنی سیکیولر۔ جیسا کہ احمد بھائی نے فرمایا۔
اگر چاہنے والا میرے جیسا ہو تو وہ ایسے آدمی پر لعنت بھیج دیتا ہے کیونکہ میں نے مرنا ہے اور شاید انہوں نے نہ مرنا ہو
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ان بیوروکریٹس کو 'عوام کے درد' کی بات کرتے ہوئے دیکھ کر مجھے اس بے نیاز ملکہ کا خیال آ جاتا ہے جس نے روٹی کے لئے مطالبہ کرنے والوں کے کہا تھا کہ روٹی نہیں ملتی تو کیک کھا لیں۔
 
مثبت پاکستان کی بات کرنے کے لئے ہمیں خود پہلے مثبت ہونے کی ضرورت ہے جو کہ ایک مشکل کام ہے۔ ہماری اکثریت خطرناک حد تک منفی سوچ کی مالک ہے۔
مثبت گفتگو اور باتیں کرنے کیلیے ہی میں ے یہ کالم شئیر کیا تھا
 
ویسے جتنی توانائی ہم پاکستان کی برائیں نکالنے میں صرف کرتے ہیں اس سے آدھی ہمیں دوسرے ملکوں کی برائیاں نکالنے اور شئیر کرنے میں بھی صرف کرنی چاہئیے تاکہ مجھ جیسے کمزور دل کو کوئی دلاسہ ملے کہ باقی ملکوں میں بھی انسان رہتے ہیں فرشتے نہیں:)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مثبت گفتگو اور باتیں کرنے کیلیے ہی میں ے یہ کالم شئیر کیا تھا
بہت اچھی بات ہے حسیب۔ آپ نے یقیناً بہت اچھا کام کیا۔ جزاک اللہ :)
قطع نظر اس کالم سے متفق یا غیر متفق ہونے کے ہمیں یہ بھی خیال رکھنا چاہئیے کہ مثبت پہلو تلاش کرنے میں بھی حقیقت پسند رہنا بہت اہم ہوتا ہے۔ بعض اوقات ہم اس چکر میں بہت سی حقیقتوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں۔
 
درست کہا آپ نے
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے جتنی توانائی ہم پاکستان کی برائیں نکالنے میں صرف کرتے ہیں اس سے آدھی ہمیں دوسرے ملکوں کی برائیاں نکالنے اور شئیر کرنے میں بھی صرف کرنی چاہئیے تاکہ مجھ جیسے کمزور دل کو کوئی دلاسہ ملے کہ باقی ملکوں میں بھی انسان رہتے ہیں فرشتے نہیں:)

کیا خیال ہے اگر "اُتنی" توانائی ہم پاکستان میں مثبت اقدار کے فروغ کے لئے صرف کریں۔ ;)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
ویسے جتنی توانائی ہم پاکستان کی برائیں نکالنے میں صرف کرتے ہیں اس سے آدھی ہمیں دوسرے ملکوں کی برائیاں نکالنے اور شئیر کرنے میں بھی صرف کرنی چاہئیے تاکہ مجھ جیسے کمزور دل کو کوئی دلاسہ ملے کہ باقی ملکوں میں بھی انسان رہتے ہیں فرشتے نہیں:)
حسیب جو مسائل ہمارے ساتھ ہیں وہ بہت سے اور بھی ملکوں کے ساتھ ہیں۔ خیر اور شر کی مثالیں ہر جگہ ملتی ہیں۔
اور کبھی کبھی اپنے اور دوسرے ممالک کی برائیوں کا ذکر کرنے کے بجائے اپنی اچھائیوں کا ذکر اور دوسروں کی اچھائیوں کو سامنے رکھ کر اپنی کمزوریاں ٹھیک کرنے پر بھی بات کرنی چاہئیے۔
 
محمد امین

لائبریرین
اگر چاہنے والا میرے جیسا ہو تو وہ ایسے آدمی پر لعنت بھیج دیتا ہے کیونکہ میں نے مرنا ہے اور شاید انہوں نے نہ مرنا ہو

اچھی بات ہے نا یہ تو۔ مگر ہر ایک کی سوچ ایسی نہیں ہوتی۔ پاکستانیوں نے کتنے مزے سے "بورڈر" جیسی متعصب انڈین فلمیں دیکھی ہیں۔ حتیٰ کہ لوگ انہی فلموں کے گانے گاتے اور سنتے ہیں۔ زوال پذیر معاشرہ ہے نا۔۔ اپنی اساس کو اپنے نظریے کو بھول چکی ہے یہ قوم۔۔

مثبت گفتگو اور باتیں کرنے کیلیے ہی میں ے یہ کالم شئیر کیا تھا
اچھا کیا آپ نے۔
 
1101537012-1.jpg
1101537012-2.gif
اس کالم کی آخری لائنیں بہت جاندار ہیں​
 
Top