حسینی
محفلین
دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر
اس زمانے میں جب کہ دنیا میں ممالک کے سربراہان اپنی تنخواہیں چھپاتے ہیں،مزید کا مطالبہ کرتے ہیں، کرپشن اور لوٹ کھسوٹ سے بھی پیسے بناتے ہیں، بعض مسلمان سربراہوں کے ذاتی اکاونٹ کروڑھا ڈالرز سے بھرے پڑے ہیں، امارات کے مجلہ بیان نے دنیا کے سب سے فقیر او ر سخی سربراہ مملکت کے بارے میں دلچسپ حقائق اکتشاف کیے ہیں۔
اور یہ یوروگائے ( Uruguay ، جو کہ جنوبی امریکہ کا ایک ملک ہے، کے سربراہ مملکت خوسیہ موخیکا ہیں جو اپنی تنخواہ کا نوے فیصد حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کرتے ہیں۔ اور عالمی طور پر ان کو دنیا کا سب سے فقیر سربراہ مملکت اور بیک وقت سب سے سخی صدر بھی قرار دیا گیا ہے۔ ان کی عمر ٧٦ سال ہے اور وہ مارچ ٢٠١٠ء سے یو روگائے کے صدر ہیں۔یہ اپنی بیوی کے ساتھ دیہات کے ایک گھر میں رہتے ہیں۔ اس کی بیوی بھی پارلیمنٹ کی رکن ہیں اور وہ بھی اپنی تنخواہ کا ایک حصہ فلاحی کاموں پر خرچ کرتی ہیں۔ موخیکا کے مطابق ان کی سب سے قیمتی چیز ایک گاڑی ہے جس کی قیمت ١٩٤٥ امریکی ڈالرز ہیں۔ ان کے مطابق ان کی تنخواہ ١٢٥٠٠ یعنی بارہ ہزار پانچ سو امریکی ڈالرز ہیں جن میں سے وہ اپنے لیے صرف ١٢٥٠ بارہ سو پچاس ڈالرز بچاتے ہیں اور باقی سب فلاحی اداروں پر خرچ کرتے ہیں۔
یاہو نیوز کے مطابق صدر موخیکاکا اپنا کوئی ذاتی اکاونٹ نہیں اور نہ ہی کوئی قرض ہے۔ صدر کی سب سے بڑی خواہش یہ ہے کہ وہ اپنی مدت حکومت پوری کرنے کے بعد اپنی بیوی کے ساتھ کھیتوں میں کام کرتا رہے۔
چند تصویریں ملاحظہ ہو: