دنیا کا سب سے زیادہ فقیر اور سخی صدر

یہ بالکل فراڈ ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا۔ پاکستان کی بنیاد دو قومی سیاسی نظریہ تھا کہ مسلمان اور ہندو دو بالکل مختلف قومیں ہیں اسلئے پاکستان کو بھارت سے علیحدگی ملنی چاہئے۔ 1970 میں جب بنگالی پاکستانیوں نے الیکشن جیت کر حکومت کا مطالبہ کیا تو اسکے جواب میں انہی کی پاک فوج نے انکیساتھ کیسا سلوک کیا، اسکی تفصیل یہاں نہ ہی بیان کی جائے تو بہتر ہے۔ آج کا پاکستان کہیں سے بھی اسلامی نہیں۔ مساجد اور مدرسے بڑھا لینے سے ممالک اسلامی نہیں ہو جاتے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Pakistani_general_election,_1970
100 فیصد متفق ہوں میں آپ سے۔:notworthy:
 
کیا اللہ کا فرمان بھی یہی ہے؟؟؟

سورۃ البقرۃ ، آیت 177
نیکی صرف یہی نہیں کہ تم اپنے منہ مشرق اور مغرب کی طرف پھیر لو بلکہ اصل نیکی تو یہ ہے کہ کوئی شخص اﷲ پر اور قیامت کے دن پر اور فرشتوں پر اور (اﷲ کی) کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائے، اور اﷲ کی محبت میں (اپنا) مال قرابت داروں پر اور یتیموں پر اور محتاجوں پر اور مسافروں پر اور مانگنے والوں پر اور (غلاموں کی) گردنوں (کو آزاد کرانے) میں خرچ کرے، اور نماز قائم کرے اور زکوٰۃ دے اور جب کوئی وعدہ کریں تو اپنا وعدہ پورا کرنے والے ہوں، اور سختی (تنگدستی) میں اور مصیبت (بیماری) میں اور جنگ کی شدّت (جہاد) کے وقت صبر کرنے والے ہوں، یہی لوگ سچے ہیں اور یہی پرہیزگار ہیں

جب سب ہی غریب ہوں گے تو پھر نیکی کیسے ہوگی؟ جب کمائے کا ہی نہیں تو اتنے سارے گروہوں کو کیسے عطا کرے گا؟؟؟

سورۃ التوبہ، آیت نمبر 60 :
بیشک صدقات (زکوٰۃ) غریبوں اور محتاجوں اور ان کی وصولی پر مقرر کئے گئے کارکنوں اور ایسے لوگوں کے لئے ہیں جن کے دلوں میں اسلام کی الفت پیدا کرنا مقصود ہو اور (مزید یہ کہ) انسانی گردنوں کو (غلامی کی زندگی سے) آزاد کرانے میں اور مقروضوں کے بوجھ اتارنے میں اور اللہ کی راہ میں (جہاد کرنے والوں پر) اور مسافروں پر (زکوٰۃ کا خرچ کیا جانا حق ہے)۔ یہ (سب) اللہ کی طرف سے فرض کیا گیا ہے، اور اللہ خوب جاننے والا بڑی حکمت والا ہے

سب قناعت پسند ہوں گے ، کوئی کمائے گا ہی نہیں تو پھر اتنے سارے لوگوں کو زکواۃ کون ادا کرے گا؟ سب ہی غریب ہوں گے۔ کسی کے پاس لڑنے کے لئے بھی کچھ نا ہوگا، پھر تو ہندوستان کے وارے نیارے، پانی بند، کھیتوں پر ہندوستانی ٹیکس، پاکستانی کھانے پینے کے محتاج، دفاع کا بجٹ زیرو۔۔۔

کدھر کی لے کر آئے ہیں یہ لوگ؟؟؟ کچھ اللہ کا فرمان بھی دیکھ لیا جائے تو کیا بات ہو ؟؟؟؟
 
Top