ام اویس
محفلین
(قبل از تحریر عرض کردوں کہ اسے مذہنی منافرت میں شمار نہ کیا جائے بلکہ میرے اور محض میرےہی جذبات وتاثرات تک محدود رکھا جائے۔)
ایک بار بطور ٹرینر مجھے کچھ غیر مسلموں کی عبادت گاہوں میں جانے کا اتفاق ہوا۔ یہ سلسلہ کئی شہروں پر پھیلا تھا، ٹریننگ دینے کے لیے لمبا شیڈول ڈیزائن کیا گیا تھا اور ماسٹر ٹرینر کی حیثیت سے مجھے ہی یہ فرائض سر انجام دینے تھے۔ وہاں مجھے عجیب سی بو محسوس ہوئی جو اس کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے تقریباً ہر شخص سے آرہی تھی۔ میں ان کے جتنے بڑے مذہبی رہنما سے ملا مجھے اس قدر ہی اس بو کی شدت کا احساس ہوا۔اس سے قبل نہ تو مجھے اس مخصوص بو کا کوئی تجربہ تھا اور نہ ہی کوئی ایسی پس منظری تعلیمات تھیں جو میرے لاشعور کو شعور کے آئینے میں لاکھڑا کرتیں۔ میں اس بوکی نسبت سے اس قدر متفکر تھا کہ میں نے باقاعدہ اپنے ایک دوست سے مشورہ بھی کیا۔ اس نے مجھے اس کمیونٹی کے حوالے سے کہا کہ یہ ان کی مخصوص بو ہے جو سبھی سے آتی ہے۔ مجھے یقین نہ ہوا لیکن یہ تجربہ کئی بار ہوا کہ جب بھی وہاں سے لوٹتا تو راستے میں وہ بو محسوس نہ ہوتی البتہ ان کی گاڑیوں میں سفر کرتے ہوئے یا ان کے ساتھ موجود ہوتے مجھے وہی بو محسوس ہونے لگتی ۔ یہاں تک کہ میں گھر واپسی پر اپنی یونیفارم بھی دیگر کپڑوں سے بالکل الگ دھلواتا۔ اس وقت مجھے احساس ہوا کہ شاید یہ کوئی روحانیات کا چکر ہے کہ جو لوگ کلمہ گو ہیں ان میں سے کسی میں سے ایسی بو محسوس نہیں ہوتی جب کہ نہایت صاف ستھرے لباس میں موجود اس مخصوص کمیونٹی میں سے آتی رہتی ہے اور اگر ان میں سے کوئی کلمہ پڑھ لے تو رحمتِ خدا وندی کا کیسا زندہ کرشمہ ہے کہ اس میں سے وہ بو نہیں آتی ۔ اس وقت مجھے شدت سے نبی کریم صل اللہ علیہ و آلہ وسلم سے محبت کا احساس ہوا اور ایمان کی دولت پر فخر بھی ۔ چند دن دینی زندگی کی پابندیاں بھی جاری رہیں لیکن پھر سے وہی دنیا داری دامن گیر ہوگئی۔ اس بات پر اب بھی افسوس ہوتا ہے کہ ایمان کی دولت اللہ تعالیٰ نے گھر ہی سے دے دی لیکن ہم لوگ فرقوں میں بٹے ایک دوسرے کے ایمان خراب کر رہے ہیں۔ بہرحال میرے لیے تو سب سے بڑی دولت کا احساس جو بڑی شدت سے دامن گیر رہا وہ ایمان کی دولت ہی تھی۔
دراصل اسلام کی ایک بہت بڑی نعمت پانی سے پاکیزگی حاصل کرنا ہے
آپ سے ایک سوال ہے اگر ان لوگوں میں سے کسی کو ایمرجنسی پیش آجائے تو اسکی جان بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے آپ کے محسوسات کیا ہوتے ہیں ؟