دنیا کی سب سے بڑی دولت کیا ھے؟؟؟

زیک

مسافر
اپنے مسلمان بھائی کی ، ہمارے درمیان رہنے والے محفلین ساتھی کی جو دل آزاری کی وہ بالکل یقینی ہے۔۔۔
حالاں کہ انہوں نے اخلاقی طور پر پہلے ہی کچھ وضاحت دینے کو کوشش کی، لیکن اسے بھی رد کردیا گیا، کسی خاطر میں نہ لایا گیا
جن صاحب نے وہ بدبودار مراسلہ لکھا انہیں اچھی طرح علم تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ پہلے جملے ہی سے یہ واضح تھا۔
 
عثمان

محفلین
میں وضاحتیں دینے سے تھک رہی ہوں اسلئے مراسلہ حذف کیا ہے اور یہ کہ میری وجہ سے بدمزگی ختم ہو جائے۔ میری کوشش رہتی ہے کہ میری وجہ سے بدمزگی نہ ہو۔ باقی بھائی میں نے ہر کسی سے کہا کہ جہاں آپ کو میں بدتمیزی کرتی نظر آئی ہوں یا میرے جملے تہذیب سے خارج ہیں ان کی نشاندہی کر دیں۔ وہ بہرحال نہیں کی گئی ہے۔ آپ کو یاد ہوگا میں نے کچھ عرصے پہلے اس طرح کی باتوں پر افسوس کا اظہار کیا تھا :) کہ جو میں نے نہ کیا ہو یا میری بات سمجھے بغیر مجھ پر بلاوجہ کی تنقید نہ کی جائے۔ خیر میں پیچھے ہٹ رہی ہوں :)

آپ سب کی مرضی جو جی چاہے بولئے :)

اگر صرف میں ہی سختی کرنے کی مرتکب ہوئی ہوں تو باقی سب نے کیا کیا؟ :) لیکن خیر مجھے اس طرح کے رویوں کی عادت ہو چکی ہے۔

سب کا شکریہ
مراسلہ حذف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ نفرت پھیلانے والی باتوں کے خلاف آپ کی تنقید بہت قابل تعریف ہے۔ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی باتیں پڑھ کر اطمینان رہتا ہے کہ تعصب سے پاک انسانیت کی قدر کرنے والے لوگ پاکستان میں موجود ہیں۔
ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ ہے کہ آپ شاندار مراسلہ لکھنے کے بعد جوابی وضاحتیں پیش کرنے لگ جاتی ہیں جس کی عموماً کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
علامہ اقبال نے اپنی وفات سے کچھ عرصہ قبل آل انڈیا ریڈیو کو ایک پیغام ارسال کیا تھا جو نشر بھی ہوا تھا۔ اس میں انہوں نے تمام مخلوق کو اللہ کا کنبہ قرار دیا۔ شاید یہ کسی حدیث کا مفہوم بھی ہے۔

یہ پہلا سبق تھا کتاب ہدیٰ کا
کہ ساری مخلوق ہے کنبہ خدا کا

کسی سے بو آنا یا خوشبو آنا بہت سی وجوہات کے باعث ممکن ہے۔ بہتر ہو گا کہ اپنے ذاتی نوعیت کے تجربے کو عمومی رنگ نہ دیا جائے۔
 
عثمان

محفلین
اللہ تعالی کی نعمتیں ہی اتنی ہیں کہ انتہا کیسے معلوم ہو۔
ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالی کی طرف سے ہمیں دی گئی نعمتوں پر ہمارا اطمینان اور ہمیں ان کی سمجھ ہی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔
 
سین خے

محفلین
مراسلہ حذف کرنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ نفرت پھیلانے والی باتوں کے خلاف آپ کی تنقید بہت قابل تعریف ہے۔ آپ ان لوگوں میں سے ہیں جن کی باتیں پڑھ کر اطمینان رہتا ہے کہ تعصب سے پاک انسانیت کی قدر کرنے والے لوگ پاکستان میں موجود ہیں۔
ایک چھوٹا سا مسئلہ یہ ہے کہ آپ شاندار مراسلہ لکھنے کے بعد جوابی وضاحتیں پیش کرنے لگ جاتی ہیں جس کی عموماً کوئی ضرورت نہیں ہوتی۔

بہت شکریہ عثمان بھائی :) خوش رہیں۔

جہاں تک وضاحت دینے کا تعلق ہے تو جی یہ میری کمزوری ہے :) ہو سکتا ہے کچھ عرصے بعد مجھے ان باتوں کی پرواہ نہ رہے :) فی الحال میرے خیال سے مجھ میں ہمت کی کمی ہے :)
 
سید عمران

محفلین
مسلم اور غیرمسلم میں کوئی فرق نہیں۔ سب برابر کے انسان ہیں
یہ کس نے کیا کہ انسان نہیں ہیں؟؟؟
جن صاحب نے وہ بدبودار مراسلہ لکھا انہیں اچھی طرح علم تھا کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔ پہلے جملے ہی سے یہ واضح تھا۔
باقیوں نے کون سی خوشبودار باتیں کیں؟؟؟
اس لحاظ سے تو سب ایک جیسے ہوئے...
ہم نے یہ کہا کہ کیا کسی نے نرمی اور اخلاق سے انہیں متوجہ کیا؟؟؟
خود کو مہذب اور انسانیت کا علم بردار کہنے والوں نے اپنے اس ساتھی کے ساتھ کون سے انسانی اعلی اخلاق کا مظاہرہ کیا؟؟؟
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
یہ جس نے کیا کہ انسان نہیں ہیں؟؟؟

باقیوں نے کون سی خوشبودار باتیں کیں؟؟؟
اس لحاظ سے تو سب ایک جیسے ہوئے...
ہم نے یہ کہا کہ کیا کسی نے نرمی اور اخلاق سے انہیں متوجہ کیا؟؟؟
خود کو مہذب اور انسانیت کا علم بردار کہنے والوں نے اپنے اس ساتھی کے ساتھ کون سے انسانی اعلی اخلاق کا مظاہرہ کیا؟؟؟

ایک بار پھر آپ کا شکریہ
 
یاز

محفلین
اس لڑی میں دنیا کی سب سے بڑی دولت کے بارے میں بات کریں گے. کچھ لوگوں کے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی دولت علم ھے کیونکہ اس کو نہ تو کوئی چوری کر سکتا ھے اور نہ ہی استعمال ہونے سے کم ہوتا ھے. کچھ کے نزدیک پیسہ ھے کیونکہ پیسے سے دنیا کی ہر چیز خریدی جا سکتی ھے. کچھ کے نزدیک نیک بیوی ھے کیونکہ وہ پوری نسل کو سنوارتی ھے. اس کے علاوہ اور بھی بہت سے چیزیں ہیں جن کو ہم دنیا کی سب سے بڑی دولت سمجھتے ہیں. میرے نزدیک دنیا کی سب سے بڑی دولت صحت ھے. آپ کے پاس صحت ھے تو اپ ہر کام کر سکتے ہیں.
آپ اپنی زندگی میں کسی چیز کو دنیا کی سب سے بڑی دولت سمجھتے ہیں ؟؟؟
"وقت" بھی اہم ترین دولت میں سے ایک ہے۔
 
Top