تاسف دنیا کی سب سے کم عمر مائیکرو سافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل ارفع کریم رندھاوا قضائے الہٰی سے وفات پا گئی۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
انتہائی افسوس کے ساتھ لکھ رہا ہوں کہ ارفع کریم قضائے الہٰی سے وفات پا گئی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔​
 

فاتح

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور اس قیامت جیسی گھڑی میں والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت دکھ ہو رہا ہے ، اللہ تعالٰی ارفع کی مغفرت فرمائے اور اپنے جوار رحمت میں جگہ دے ، آمین ۔
 

شمشاد

لائبریرین
کون اچھا ہے کون بُرا ہے، کس نے کب جانا ہے یہ سب اللہ تعالیٰ کی ذات ہی بہتر جانتی ہے۔ اس پر بات نہ ہی کی جائے تو اچھا ہے۔

ہمیں تو بس اللہ کی رضا میں راضی رہنا چاہیے۔ وہی بہتر جانتا ہے کہ اس میں ہمارے لیے کیا بہتری ہے اور انسان نہیں جانتا۔

ارفع مرحومہ کے والد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ارفع نے ایک شعلے کی طرح زندگی گزاری۔ یعنی کہ مختصر اور چمکدار۔
 

میر انیس

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن
بہت ہی زیادہ دکھ ہوا یہ خبر سن کر ۔ اللہ ہی جانے اپنی مصلحتوں کو ۔ پر ایک پھول سی بچی جو ہماری قوم کے لئے ایک سرمایہ سے کم نہ تھی جس نے اتنی چھوٹی عمر میں اتنا بڑا کام کیا تھا اگر بڑی ہوپاتی تو کیا کچھ نہ کر جاتی مگر اللہ نے تو کچھ اور ہی سوچا ہوا تھا س کے لئے۔ اللہ اس کے والدین کو صبر عطا کرے۔
 

ذیشان ابن حیدر

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔ رات کو میں خبر نہ سن سکا۔ لیکن صبح میرے ایک دوست کا میسیج آیا کہ ارفع کریم اب اس دنیا میں نہیں رہی۔ یہ سن کر میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔ بہت بہت افسوس ہوا ۔۔۔۔
واقعی ارفع نے شعلے کی طرح اپنی زندگی بسر کی۔ مختصر پر چمکدار
 

تانیہ

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
پاکستان کا ایک قیمتی سرمایہ رخصت ہوا
اللہ تعالی ارفع کریم کی بخشش و مغفرت فرمائے اور والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔۔آمین
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دعا ہے کہ اس پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دن جیو کے ساتھ
جیو ٹی وی نے سہیل وڑائچ کا ارفع کے ساتھ کیا گیا پروگرام آج پھر نشر کیا۔

پاکستان کی طرف سے کئی ایک جگہوں کے نام ارفع کریم کے نام پر رکھے گئے ہیں۔

ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top