دنیا کے دس انتہائی خطرناک جانور
17 جولائی 2014 (00:45)
شکاگو ( نیوز ڈیسک) انسان اپنے ارتقاءسے آج تک مسلسل خود کو محفوظ بنانے کی کوششوں میں جتا آ رہا ہے لیکن اس کے باوجود یہ دنیا آج بھی اس کے لئے غیر محفوظ اور خطروں سے بھرپور ہے۔ اس ضمن میں انسان کو سب سے زیادہ خطرہ جانوروںکی طرف سے درپیش رہا، جن میں سے کچھ کے بارے میں ہماری رائے ہوتی کہ یہ دوست جانور ہیں جبکہ دیگر نقصان دہ ثابت ہ سکتے ہیں، لیکن بعض اوقات دوست جانور بھی ابھارے جانے پر خطرناک بن جاتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو زمین کے 10 خطرناک ترین جانوروں کے بارے میں بتائیں گے۔
مچھر: مچھر دنیا کے 10مہلک ترین جانوروں میں سے پہلے نمبر پر ہے۔ خون چوسنے والا یہ چھوٹا سا کیڑا ہر سال دنیا بھر میں 10لاکھ سے زائد انسانوں کی زندگیاں چھین لیتا ہے۔ مچھر ملیریا، ڈینگی، پیلا بخار سمیت مختلف بیماریاں پھیلا کر انسانوں کو قتل کرتا ہے۔ عام طور پر مچھر گرم علاقوں میں پایا جاتا ہے لیکن کینیڈا جیسے ممالک میں کم درجہ حرارت ہونے کے باوجود بھی اس کی موجودگی کے آثار پائے جاتے ہیں۔
مگرمچھ: نمکین پانی میں رہنے والا مگرمچھ رینگے والے جانوروں میں سب سے بڑا ہے۔ ہر سال سینکڑوں لوگوں کی جان لینے والا یہ مگرمچھ افریقہ، ایشیائ، امریکہ اور آسٹریلیا میں بھی پایا جاتا ہے۔ 5 سے 20 فٹ لمبے مگرمچھ مردہ اور زندہ دونوں طرح کے جانداروں کو اپنی خوراک بنا لیتے ہیں۔
دریائی گھوڑا: دریائی گھوڑے عموماً افریقہ میں پائے جاتے ہیں اور دھرتی پر کسی بڑے جانور کے ہاتھوں انسانوں کے مرنے کی بڑی وجہ ہیں۔ دریائی گھوڑے کا زیادہ سے زیادہ وزن 8ہزار جبکہ کم سے کم 35سو پاﺅنڈ ہوتا ہے۔ 20میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والا یہ گھوڑا 4فٹ تک اپنا منہ کھول سکتا ہے۔

آخری تدوین: