دن کا آغاز کیسے/کس چیز سے کرتے ہیں؟

تعبیر

محفلین
آپ سب دن کا آغاز کس چیز کے بغیر ادھورا/ناممکل سمجھتے ہیں؟؟؟جیسے چائے/کافی ،اخبار یا کوئی مارننگ شو وغیرہ :)
 

ماوراء

محفلین
ناشتہ، چائے اور چیونگم۔۔۔ صبح سویرے یہ نہ ملیں تو دن اچھا نہیں گزرتا۔
پہلے ناشتہ پھر چائے اور پھر گھر سے باہر نکلتے ساتھ ہی چیونگم۔ البتہ گھر میں ہوں تو چیونگم نہیں کھاتی۔
چائے اور چیونگم کی ایسی گندی عادت پڑی ہے۔۔ کہ ان دونوں کے بغیر سر میں درد اور نیند آتی رہتی ہے۔
 

تیشہ

محفلین
آپ سب دن کا آغاز کس چیز کے بغیر ادھورا/ناممکل سمجھتے ہیں؟؟؟جیسے چائے/کافی ،اخبار یا کوئی مارننگ شو وغیرہ :)




میری آنکھ تو سئیٹرڈے ، سنڈے فون سے کھلتی ہے ، ناں منہ دھویا ، نا باتھ گئی ، بس میں ، بیڈ ، اور گود میں فون ، جب تک دو ، تین پاکستان ، ناروے ، فن لینڈ ، فون نا کرلوں ، میری آنکھ نہیں کھلتی ، البتہ زبان کھلتی ہے
:chatterbox:

گھنٹوں گھنٹوں جب تک فون نا کروں ، آنکھ نہیں کھلتی :battingeyelashes:
 

تیشہ

محفلین
ناشتہ، چائے اور چیونگم۔۔۔ صبح سویرے یہ نہ ملیں تو دن اچھا نہیں گزرتا۔
پہلے ناشتہ پھر چائے اور پھر گھر سے باہر نکلتے ساتھ ہی چیونگم۔ البتہ گھر میں ہوں تو چیونگم نہیں کھاتی۔
چائے اور چیونگم کی ایسی گندی عادت پڑی ہے۔۔ کہ ان دونوں کے بغیر سر میں درد اور نیند آتی رہتی ہے۔




ماورہ کوشیش کرو ، چائے سارے دن میں دو کپ پئوں اس سے زیادہ اجھی نہیں ہے :shameonyou:
 

زینب

محفلین
میرے دن کا آغاز صبح‌کی نماز سے ہوتاہے جس دن کسی وجہ سے نماز مس ہو جائے سارا دن بک جھک میں‌گزرتا ہے میرا کوئی کام سیدھا نہیں ہوتا یا پھر مجھے لگتا ہے کہ سیدھا ہو کے بھی سیدھا نہیں ہوا،،،،،پھر سٹرونگ سا کپ چائے کا پھر روز مرہ کے کام اخبار میں 10 بجے کی قریب پڑھتی ہوں‌صبح صبح نہیں
 

زین

لائبریرین
اکثر رات بھر جاگنے کے بعد صبح نماز پڑھ کر سوجاتا ہوں پھر اٹھنے کے بعد اخبار پڑھتا ہوں۔ اس کے بعد ناشتہ وغیرہ
 

علی ذاکر

محفلین
صبح اٹھ کر نہا دھو کر سب سےپہلا کام چائے پی کر ہی خود کو فریش محسوس کرتا ہوں لیکن یہ عادت یہاں سعودیہ آکر ہی ہوئ اس سے پہلے کچھ اور تھی
 

طالوت

محفلین
دن کا آغاز کیسے/کس چیز سے کرتے ہیں؟

آپ سب دن کا آغاز کس چیز کے بغیر ادھورا/ناممکل سمجھتے ہیں؟؟؟جیسے چائے/کافی ،اخبار یا کوئی مارننگ شو وغیرہ

یہ تو دو مختلف باتیں ہو گئیں ۔۔۔۔۔۔
خیر آنکھیں کھولنے سے آغاز ہوتا ہے ، پانی پینا ، نماز پڑھنا (بشرط کہ وقت باقی ہو) اور کچھ کھانا پینا ، مگر چائے یا کافی جیسی کوئی موذی چیز ہرگز نہیں ۔۔
وسلام
 

ف۔قدوسی

محفلین
میں تو نماز پڑھ لینے کے بعد دوبارہ سوتی ہوں زیادہ تر نیند نہیں آتی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور اسکے بعد ناشتہ پھر نیٹ ۔۔۔۔۔۔ کبھی کبھی پہلے نیٹ پھر ناشتہ
 

تعبیر

محفلین


:laughing: اپ ہیں کہاں آجکل :confused: :( :confused:

فرنچ کافی :coffee:، اگر نہ ہو سکے تو چای سے کام چل جاتا ہے، لیکن ان میں سے کوئی ایک ضروری ہے۔
اور چھٹی کے دن، انٹرنٹ سے:)

یہ فرنچ ٹوسٹ اور داڑھی کا تو سنا ہے یہ فرن کافی کیسی ہوتی ہے؟؟؟
 
یہ فرنچ ٹوسٹ اور داڑھی کا تو سنا ہے یہ فرن کافی کیسی ہوتی ہے؟؟؟

آپ کی بات ٹھیک ہے۔ اسے فرنچ کافی نہیں کھا جاتا، اصل نام اسپریسو ہے Espresso۔ غلطی سے فرنچ کافی لکھ دیا تھا۔ یہ اصل میں اٹالین ہے، نہ فرنچ۔

یہ لیجیے۔ آپ کے لیے تیار ہے:

Coffee_Moka.JPG


Espresso_still_life.jpg


ویسے یہ نماز کے بعد ہی پیتا ہوں۔
 
Top