دن کا آغاز کیسے/کس چیز سے کرتے ہیں؟

تعبیر

محفلین
بالکل میں بھی حیران تھی کہ کافی کی دو اقسام مشہور ہیں ایکسپریسو اور کیپی چینو یہ تیسری قسم مجھے کیوں نہیں پتہ :)

ویسے اس وقت لگتا ہے کہ کوئی فرنچ آپ کو یاد آ رہا ہوگا/ہو گی :nailbiting: :grin:
 
بالکل میں بھی حیران تھی کہ کافی کی دو اقسام مشہور ہیں ایکسپریسو اور کیپی چینو یہ تیسری قسم مجھے کیوں نہیں پتہ :)

ویسے اس وقت لگتا ہے کہ کوئی فرنچ آپ کو یاد آ رہا ہوگا/ہو گی :nailbiting: :grin:
کافی کی قسمیں اور بھی ہیں۔ یہ دو اٹالین کافی کی قسمیں ہیں۔
اور کوئی یاد کا مسئلہ نہ تھا۔ بس غلطی ہوگئی۔:)
 

ساقی۔

محفلین
سب سے پہلے تو آنکھیں کولتے ہیں۔پھر اٹھتے ہیں۔پھر وضو کرتے ہیں۔نماز پڑتے ہیں۔نماز کے بعد قرآن شریف کی تلاوت۔ پھر صبح کی سیر اور ورزش کے لیئے پارک میں چلے جاتے ہیں۔واپس آ کر نہاتے ہیں ۔اور ناشتہ کر کے رزق کی تلاش میں نکل جاتے ہیں۔بس روزانہ ایسے ہی صبح کا آغاز ہوتا ہے۔
 

ماوراء

محفلین
میں جب لکھ کر گئی تھی۔۔ تو بعد میں اس تھریڈ کا خیال آیا تو سوچا کسی نے نماز کا نہیں لکھا۔۔! :(
لیکن بعد میں کافی نے لکھا۔۔
تو جو بچے نماز سے دن کا آغاز کرتے ہیں۔۔بہت اچھے بچے ہیں۔ اللہ ان کو مزید اچھا بنائے اور جن کو یعنی مجھ جیسوں کو توفیق نہیں ہے۔۔اللہ ان کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ :(
 

سارا

محفلین
صبح کا آغاز نماز پڑھ کر۔۔اس کی بعد تلاوت۔۔اس کے بعد بھائی کو اسکول چھوڑ کر آنا۔۔۔واپس آکر کبھی کھبار ایک گھنٹے کے لیے سو جانا یا پھر گھر کے کام کاج اور نیٹ۔۔۔ جاگنے کے ایک یا دو گھنٹے بعد ناشتہ
 

تعبیر

محفلین
میں جب لکھ کر گئی تھی۔۔ تو بعد میں اس تھریڈ کا خیال آیا تو سوچا کسی نے نماز کا نہیں لکھا۔۔! :(
لیکن بعد میں کافی نے لکھا۔۔
تو جو بچے نماز سے دن کا آغاز کرتے ہیں۔۔بہت اچھے بچے ہیں۔ اللہ ان کو مزید اچھا بنائے اور جن کو یعنی مجھ جیسوں کو توفیق نہیں ہے۔۔اللہ ان کو توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔ :(

جبکہ میرا خیال تھا کہ اسکا ذکر نہیں بھی کرتے تو یہ بھی یہ بات یقینی تھی
ماوارء یہاں تو فجر کی نماز پڑھنا بہت ہی آسان ہے کہ سورج بہت دیر سے طلوع ہوتا ہے ۔ اب مارچ سے لیکر سبتمبر مین جا کر مشکل ہو گی :(
 

زینب

محفلین
دن کا اغاز اللہ کے نام سے کریں سارا دن سکون سے گزرتا ہے ہر کام خود بخود ٹائم سے ہوتا چلا جاتا ہے

یہاں تو گرمیوں‌کی صبح کی نماز کافی جلدی ہوتی ہے ۔۔۔۔۔۔۔ساڑھے چار تو آزان ہو جاتی ہے
 

سارا

محفلین
جسے پابندی سے نماز پڑھنی ہوتی ہے اس پر ٹائم اثر انداز نہیں ہوتا چاہے جس ٹائم مرضی ہو۔۔۔
 

ماوراء

محفلین
ہاں تعبیر۔۔آجکل صبح سوا سات سورج نکل رہا ہے۔۔اور میں مر مر کر ساڑھے سات پونے آٹھ بجے تک اٹھتی ہوں۔۔چاہوں تو مر مر کر پندرہ بیس منٹ پہلے بھی اٹھ سکتی ہوں۔ بس شیطان انکل کو میرا ساتھ کچھ زیادہ ہی پسند آ گیا ہے۔
ورنہ پہلے میں گرمیوں کی فجر نماز بھی پڑھ لیتی تھی۔۔۔جو رات دو بجے ہوتی ہے۔ باقی سارا والی ہی بات۔۔۔جس نے پڑھنی ہو۔۔اس کے لیے وقت کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔:(:blushing:
 

شمشاد

لائبریرین
آجکل یہاں فجر کی اذان صبح پانچ بجے سے پہلے ہوتی ہے، گرمیوں میں یہ سوا تین تک آ جائے گی۔
 

محمدصابر

محفلین
یہاں فجر سوا پانچ ہو رہی ہے۔ چھ پینتس پر سورج طلوع ہوتا ہے۔ بہرحال آج ترتیب الٹ ہو گئی ۔ سب سے پہلے آنکھیں ہی کھولیں۔ پھر وضو ہوا اور پھر نماز ہوئی پھر نہایا۔
 

خرد اعوان

محفلین
آپ سب دن کا آغاز کس چیز کے بغیر ادھورا/ناممکل سمجھتے ہیں؟؟؟جیسے چائے/کافی ،اخبار یا کوئی مارننگ شو وغیرہ :)

فجر کے بعد تو سوتی ہوں‌ لیکن جب جاگتی ہوں‌تو کلمہ پڑھ کر الحمد پڑھتی ہوں ایسا شاید ایک آدھ بار ہوا کہ نہیں‌پڑھا تو بس پورا دن یاد کرتی رہی کہ ایک دن مزید توبہ کے لیے مل گیا اور اس میں‌بھی جاگ کر اللہ کا شکر ادا نہیں‌کیا ۔ ویسے یہ بھی بتا دوں‌کہ وہ دن میرے رزلٹ کا دن تھا :noxxx: اور ٹینشن کے مارے جاگتے ہی نتیجے کے بارے میں‌امی سے پوچھا تھا ۔

اس کے علاوہ چائے ۔ ۔ ۔۔ جب تک تین چار کپ چائے نہ مل جائے میں‌تو ہر چیز سے ٹکراتی رہتی ہوں‌:grin: کچھ سمجھ نہیں‌آتا ہے ۔ :wasntme:
 

تانیہ

محفلین
آنکھیں کھلیں تو سب سے پہلے کلمہ طیبہ اور پھر الحمد للہ اسکے بعد روز کی روٹین جس میں ناشتے کا تکلف تو نہیں ہے
 

مقدس

لائبریرین
میں صبح جب جاگتی ہوں تو اس وقت اتنا لیٹ ہو چکا ہوتا ہے ہے کہ جلدی سے آفس کے لیے بھاگنا پڑتا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
یہ صرف تمہارا ہی حال نہیں ہوتا، دفتر جانے والے اکثر لوگوں کے ساتھ یہی ہوتا ہے۔
 
Top