دن ہو چکا اگر تو کیا، بانگِ درا سنائے کیوں

عاطف ملک

محفلین
دن ہو چکا اگر تو کیا، بانگِ درا سنائے کیوں؟
لیٹے ہیں اپنے بیڈ پہ ہم کوئی ہمیں جگائے کیوں؟

گر تو نہیں ہے کاہلی، تو یہ بتا اے چلبلی
سردی میں میرے ذہن پر چھاتے ہیں تیرے سائے کیوں

سر پہ سوار ہو گئی اب تو سٹَپنِی بھی تری
تُو نہ اگر ہو تو کوئی لِفْٹ اسے کرائے کیوں

اک فیمنسٹ نے عجب ہم سے سوال کر لیا
بیل ہی ہل چلائے کیوں، دودھ ہی دے ہے گائے کیوں؟

جب وہ عوامی شخص ہے، اُن سے ہی ملنے آیا ہے
پھر کیوں یہ سارے گارڈ ہیں پھر ہے یہ کانوائے کیوں

چین و سکوں کے خواب میں خود ہی پھنسے عذاب میں
اب کھا کے مار بیوی سے کیجیے عینؔ ہائے کیوں

عینؔ میم
دسمبر ۲۰۲۰
 
مومن فرحین

لائبریرین

واہ واہ بہت عمدہ عاطف صاحب ۔۔۔۔:LOL:
 
لڑکے تم تو انور مسعود جونیئر بنتے جا رہے ہو. سنجیدہ لکھتے ہو تو کمال کر دیتے ہو ... مزاحیہ لکھتے ہو تو اس سے بڑھ کر کمال کر دیتے ہو :) ... جیتے رہو بھئی. بہت سی داد.
 
عاطف ملک

محفلین
واہ واہ بہت عمدہ عاطف صاحب ۔۔۔۔:LOL:
بہت شکریہ:)
لڑکے تم تو انور مسعود جونیئر بنتے جا رہے ہو. سنجیدہ لکھتے ہو تو کمال کر دیتے ہو ... مزاحیہ لکھتے ہو تو اس سے بڑھ کر کمال کر دیتے ہو :) ... جیتے رہو بھئی. بہت سی داد.
استغفراللہ۔۔۔۔کہاں پہنچا دیا بھائی:p
بہت شکریہ اس حسنِ گمان کیلیے:)
مزیدار بھئی واہ۔ :D
اور انگریزی الفاظ کے اصل تلفظ باندھنے کے لیے الگ سے داد۔
بہت شکریہ شکیب بھائی:)
 
استغفراللہ۔۔۔۔کہاں پہنچا دیا بھائی:p
بہت شکریہ اس حسنِ گمان کیلیے:)
لکھتے رہو بھئی ۔۔۔ لکھتے لکھتے ایک نہ ایک دن پہنچ ہی جاؤ گے وہاں بھی
بہت کم لوگوں میں یہ صلاحیت ہوتی ہے کہ وہ سنجیدہ اور مزاحیہ ایک سا بہتر لکھ سکیں ۔۔۔ آپ ان چند خوش نصیبوں میں سے ہیں :)
 
امین شارق

محفلین
دن ہو چکا اگر تو کیا، بانگِ درا سنائے کیوں؟
لیٹے ہیں اپنے بیڈ پہ ہم کوئی ہمیں جگائے کیوں؟

گر تو نہیں ہے کاہلی، تو یہ بتا اے چلبلی
سردی میں میرے ذہن پر چھاتے ہیں تیرے سائے کیوں

سر پہ سوار ہو گئی اب تو سٹَپنِی بھی تری
تُو نہ اگر ہو تو کوئی لِفْٹ اسے کرائے کیوں
اک فیمنسٹ نے عجب ہم سے سوال کر لیا
بیل ہی ہل چلائے کیوں، دودھ ہی دے ہے گائے کیوں؟

جب وہ عوامی شخص ہے، اُن سے ہی ملنے آیا ہے
پھر کیوں یہ سارے گارڈ ہیں پھر ہے یہ کانوائے کیوں

چین و سکوں کے خواب میں خود ہی پھنسے عذاب میں
اب کھا کے مار بیوی سے کیجیے عینؔ ہائے کیوں

عینؔ میم
دسمبر ۲۰۲۰
واہ بہت خوب عاطف بھائی
سر آپ کو تو جانتے ہیں شاعرِ سنجیدہ ہم
تھی کیا وجہ طنز و مزاح کی راہ میں آپ آئے کیوں؟​
 
Top