دور اندیشی

کس قدر چالاک ہے آگاہ تھی انجام سے
عقدِ ثانی کی اجازت دی بڑے آرام سے

مہرباں بیگم تھی کیوں یہ راز اب جا کر کھلا
قتل کرنا تھا مجھے بچنا بھی تھا الزام سے

استادِ محترم الف عین سے اصلاح کے بعد
 
ماشاءاللہ ماشاءاللہ خوب لکھا
مہرباں بیگم تھی کیوں یہ راز اب جا کر کھلا
قتل کرنا تھا مجھے بچنا بھی تھا الزام سے

شکر ہے آپ کو سمجھ آ گئی :)
 
ماشاءاللہ ماشاءاللہ خوب لکھا
مہرباں بیگم تھی کیوں یہ راز اب جا کر کھلا
قتل کرنا تھا مجھے بچنا بھی تھا الزام سے

شکر ہے آپ کو سمجھ آ گئی :)
حوصلہ افزائی کے لئے شکریہ بھیا۔
کیسے ہیں آپ؟ اسلام آباد آنے کا کوئی ارادہ؟
 
عباس رضا

محفلین
53 کو ٹیگ ہوگیا ہے، 2 رہ گئے ہیں زرگر اور عابد علی خاکسار کو ٹھیک سے ٹیگ فرمادیں:)
ویسے شعروں کی بے ساختگی دیکھ کر لگتا ہے اشعار موزوں ہونے میں اتنا وقت نہیں لگا جتنا ٹیگ میں لگا:sneaky::sneaky::sneaky:
شکریہ بھیا، گننا چاہ رہا تھا کہ کتنے دوستوں کو ٹیگ کیا لیکن ایک تو سسُتی دوسرا یہ کہ اتنا ویلا نہیں تھا، آپ نے مشکل آسان کردی، جزاک اللہ۔
جو بھائی، بہن اطلاع کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں ان کے نام کاپی کر کے رکھے ہوئے ہیں، صرف 10 سیکنڈز ;)
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
برادر! آج کل ایک مخصوص تعداد سے زائد محفلین کو ٹیگ کرنے سے سبھی ٹیگ شدہ محفلین تک اطلاع نہیں پہنچ پاتی ہے۔ غالباََ ایک مراسلے میں پانچ سے زائد افراد کو ٹیگ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس کے لیے آپ یہ تدبیر اختیار کر سکتے ہیں کہ ہر مراسلے میں پانچ ارکان کو ٹیگ کیا جائے۔ تاہم اس کی باضابطہ طور پر تصدیق منتظمین یا مدیران گرامی ہی کر پائیں گے۔
 
میں تو پچھلے چار سال سے اس شہر ناپرساں میں ہوں اور اسی شہر نے دل کا روگ لگا دیا ہے
سبحان اللہ، آپ یہاں ہی ہیں اور مجھ نالائق کو خبر تک نہیں۔ آپ اطلاع فرما دیتے تو میری نالائقی سامنے آنے سے بچ جاتی۔
اللہ پاک آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دل کے روگ سے نجات عطا فرمائے۔ آمین۔
برائے مہربانی اپنا موبائل نمبر ان باکس کردیں۔
 
برادر! آج کل ایک مخصوص تعداد سے زائد محفلین کو ٹیگ کرنے سے سبھی ٹیگ شدہ محفلین تک اطلاع نہیں پہنچ پاتی ہے۔ غالباََ ایک مراسلے میں پانچ سے زائد افراد کو ٹیگ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اس کے لیے آپ یہ تدبیر اختیار کر سکتے ہیں کہ ہر مراسلے میں پانچ ارکان کو ٹیگ کیا جائے۔ تاہم اس کی باضابطہ طور پر تصدیق منتظمین یا مدیران گرامی ہی کر پائیں گے۔
شکریہ فرقان بھیا۔ آئندہ ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔
ویسے ٹیگ کرنا ضروری نہیں ہوتا، مزاح پڑھنے والے احباب اس صفحے کو آئے دن چیک کرتے رہتے ہیں۔ لیکن کچھ دوست شکوہ کرتے ہیں کہ آپ تو ہمیں بھول ہی گئے :unsure:
 
محترم! آپ بھی کافی مدت بعد تشریف لائے ہیں۔ مزید گزارش یہ ہے کہ ٹیگ شدہ محفلین میں سے مرحوم نایاب بھیا کا نام بھی نکال دیجیے۔ کئی محفلین غیر فعال ہو چکے۔ شاید فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
 
بہت خوب کہا۔۔۔
زبردست۔۔۔
اس انجام سے عقلاء ہوش کے ناخن لیں!!!
:):):)
شکریہ بھیا۔
جی بالکل عقلاء ہوش کے ناخن لیں، آخر مجھ جیسے شعراء آپ بھائیوں کو ہوش کے ناخن مہیا کرنے کے لئے ہی تو اتنے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ ورنہ بیگم کے ناخنوں کے نشان کسے چہرے پر بھلے لگتے ہیں؟
 
محترم! آپ بھی کافی مدت بعد تشریف لائے ہیں۔ مزید گزارش یہ ہے کہ ٹیگ شدہ محفلین میں سے مرحوم نایاب بھیا کا نام بھی نکال دیجیے۔ کئی محفلین غیر فعال ہو چکے۔ شاید فہرست کو اپ ڈیٹ کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔
انا لله وانا اليه راجعون
اللہ پاک نایاب بھیا کی مغفرت فرمائے اور انہیں جوارِ رحمت میں جگہ نصیب فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین
دکھ ہوا ان کے انتقال کا جان کر۔
 
پلیز ایسا بالکل نہ کریں
اچھا زیک بھیا۔ 5 کا سیٹ نہیں بناتا، ایک ہی صف میں کھڑے نظر آئیں گے محمود ایاز
ویسے ارادہ یہی ہے کہ کسی کو ٹیگ نہ کیا جائے، کسی نے شکوہ کیا تو بتا دوں گا کہ اب پہلے والی عیاشیاں ختم
 
جاسمن

لائبریرین
شکریہ بھیا، گننا چاہ رہا تھا کہ کتنے دوستوں کو ٹیگ کیا لیکن ایک تو سسُتی دوسرا یہ کہ اتنا ویلا نہیں تھا، آپ نے مشکل آسان کردی، جزاک اللہ۔
جو بھائی، بہن اطلاع کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں ان کے نام کاپی کر کے رکھے ہوئے ہیں، صرف 10 سیکنڈز ;)

میں نے تو اب دیکھا کہ میرا نام بھی ہے۔:)
ویسے کئی نام لگتا ہے آپ نے پہلے سے کاپی کیے ہوئے ہیں، جو اب بالکل نہیں آتے۔۔۔اللہ کرے کہ وہ آئیں۔
 
Top