تعارف دور جدید کی دکھی آتما

aamir zulfiqar

محفلین
ہم یونہی ایویں یہاں آدھمکے۔ ۔ اب ہماری دستیابی رہے گی، یوں تو فیس بک پر ہماری وقت گزاری نایاب ہے، اردو ادب سے سیاستدانی میں ٹانگ اڑا بیٹھے ہیں، پر ادب اور اس سے منسلک افراد ، خاص طور پہ خواتین ہمیں بہت بھاتی ہیں۔ ادبی محافل سے جڑے لوگ ادب کرنا کرانا خوب جانتے ہیں۔ ادب ہمارا شوق بھی ہے اور ضرورت بھی۔ ۔ فکر والے انسان ہیں ، اور فکر بڑی نعمت ہے۔ ہم دنیا کے آخری سیڈ ہیرو ہیں۔ معاشرے کے دکھ ہمیں صرف رلاتے ہی نہیں، ہمیں متحرک بھی رکھتے ہیں۔ ۔ ہم اردو تحریک اردو ادب اور دیگر معاملات میں معاون ہیں۔ اردو ادب کی ضرورت کو ہم بڑی گہرائی سے دیکھتے ہیں۔ ادب سے لاتعلق ہر کالم نگار جاہلیت ہانکتا ہے۔ بزرگی ختم ہو چکی ہے۔ احساس اس نسل سی روح سے جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ نوجوان محبت احساس اور اخلاص سے یکسر محروم ہو چکے ہیں۔ ۔ یہ ادب سے دوری ہی کا شاخصانہ ہے۔ شاخسانہ! اووہ اچھا ہمارا تعارف؟ ہم عامر ، فکر کی دنیا میں نیا نام، کامرس میں گریجویٹ۔ انتہائی غیر شادی شدہ! نیک سیرت، چھبیس سال عمر، ملازمت پیشہ، کالم افسانے اور ٹوٹی پھوٹی شاعری کے تخلیق کنندہ۔۔۔ ہم دور جدید کے فیشن ایبل نوجوانوں میں سے فکر اور فقیری کو اپنانے والے ایک دکھی انسان ہیں، بلکہ ہم تو خوش مزاج ہیں،،،، سالی آتما دکھی ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آتما صاحب، یہ تو بعد از مرگ واویلا لگ رہا ہے ورنہ روح کو ان معاملات سے کیا سروکار؟
بہرحال، اردو محفل پر خوش آمدید :)
 
آخری تدوین:
بڑا ادبی تعارف کرایا ہے آپ نے :)
نوجوانی دکھی اور مایوس ہونے کا وقت نہیں ، جد و جہد کرنے کا وقت ہے۔ کامیابی دکھ مٹا دے گی ہمت کرو میرے بھائی
خوش آمدید :)
 
الف عین

لائبریرین
شمشاد بھائی متوجہ ہوں، ایسے انتہائی شادی شدہ بڑے کمیاب ہیں، شادی کے دفتر میں بہت ضرورت ہو گی ان کی،
خوش آمدید اردو محفل میں
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
آپ واقعی کم عمر ہیں۔ زیادہ عمر کے ہوتے تو لڑکیاں آپ کو بھاتیں۔۔۔
بڑے عرصہ بعد کسی نے جدید قوانین کے مطابق اپنا تعارف دیا ہے۔ اس پر خوش آمدید کے ساتھ مبارک بھی بنتی ہے۔
خوش آمدید دکھی آتما۔۔۔۔ شامل محفل ہوگئے ہیں۔ جلد ہی مکتی بھی مل جائے گی۔
 
نور وجدان

واہ بڑی گہری نظر ہےآپ کی معلومات سے مستفید ہونا ہی پڑے گا مجھے اب تو :) :) ہی ہی÷÷ دکھی آتما آپ کا درد بہت زیادہ ہے آپ تو آتما ہیں ۔۔آپ کس کو درد میں شریک کریں گے÷÷÷خوش آمدید جناب۔۔۔۔۔۔ :)
 
نور وجدان

لائبریرین
ہم یونہی ایویں یہاں آدھمکے۔ ۔ اب ہماری دستیابی رہے گی، یوں تو فیس بک پر ہماری وقت گزاری نایاب ہے، اردو ادب سے سیاستدانی میں ٹانگ اڑا بیٹھے ہیں، پر ادب اور اس سے منسلک افراد ، خاص طور پہ خواتین ہمیں بہت بھاتی ہیں۔ ادبی محافل سے جڑے لوگ ادب کرنا کرانا خوب جانتے ہیں۔ ادب ہمارا شوق بھی ہے اور ضرورت بھی۔ ۔ فکر والے انسان ہیں ، اور فکر بڑی نعمت ہے۔ ہم دنیا کے آخری سیڈ ہیرو ہیں۔ معاشرے کے دکھ ہمیں صرف رلاتے ہی نہیں، ہمیں متحرک بھی رکھتے ہیں۔ ۔ ہم اردو تحریک اردو ادب اور دیگر معاملات میں معاون ہیں۔ اردو ادب کی ضرورت کو ہم بڑی گہرائی سے دیکھتے ہیں۔ ادب سے لاتعلق ہر کالم نگار جاہلیت ہانکتا ہے۔ بزرگی ختم ہو چکی ہے۔ احساس اس نسل سی روح سے جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ نوجوان محبت احساس اور اخلاص سے یکسر محروم ہو چکے ہیں۔ ۔ یہ ادب سے دوری ہی کا شاخصانہ ہے۔ شاخسانہ! اووہ اچھا ہمارا تعارف؟ ہم عامر ، فکر کی دنیا میں نیا نام، کامرس میں گریجویٹ۔ انتہائی غیر شادی شدہ! نیک سیرت، چھبیس سال عمر، ملازمت پیشہ، کالم افسانے اور ٹوٹی پھوٹی شاعری کے تخلیق کنندہ۔۔۔ ہم دور جدید کے فیشن ایبل نوجوانوں میں سے فکر اور فقیری کو اپنانے والے ایک دکھی انسان ہیں، بلکہ ہم تو خوش مزاج ہیں،،،، سالی آتما دکھی ہے۔
ادبی ہے تعارف یہ :) پر آپ زندہ نہ رہ کر ہیرو ہیں یا ہیرو رہے۔۔۔:)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ادبی ہے تعارف یہ :) پر آپ زندہ نہ رہ کر ہیرو ہیں یا ہیرو رہے۔۔۔:)
نئے ادیب اس طرح کی ہی باتیں لکھتے ہیں۔۔۔۔

واہ بڑی گہری نظر ہےآپ کی معلومات سے مستفید ہونا ہی پڑے گا مجھے اب تو :) :) ہی ہی÷÷ دکھی آتما آپ کا درد بہت زیادہ ہے آپ تو آتما ہیں ۔۔آپ کس کو درد میں شریک کریں گے÷÷÷خوش آمدید جناب۔۔۔۔۔۔ :)
آپ کو کیوں اس بات میں دلچسپی ہے کہ مرد کس عمر میں کس طرف راغب ہوتا ہے :p
 
نور وجدان

لائبریرین
نئے ادیب اس طرح کی ہی باتیں لکھتے ہیں۔۔۔۔

آپ کو کیوں اس بات میں دلچسپی ہے کہ مرد کس عمر میں کس طرف راغب ہوتا ہے :p
سوال آپ نے کیا جواب لکھا اور پوچھا جواب کیا ہے۔ لکھاری سارے ایسے کرتے ہیں سوال کرتے ہیں جواب ساتھ دے کر آخر میں سوالیہ نشان کا سمبل دیتے ہیں۔واللہ ہماری صفات جدا ہیں ۔ ہم کسی ''''مرد'''میں میں عمر کی دلچسپی دیکھیں۔۔ ہر شخص کہ سو راز۔۔ جن کو فاش آپ نے پچھلی پوسٹ میں کردیا ہے۔۔۔:) :)

میرے بارے میں آپ ایسا خیال کرتے ہیں۔۔ آپ کے خیالات کی روشنائی میرے دماغ کو اجالوں میں سے جالے صاف کر رہی۔۔نیئ ہوں میں:cowboy1::p:D:soldier::at-wits-end::rolleyes:
 
Top