مبارکباد دوستو آج کا دن میرے لیے یو م احتساب کا دن ہے

دوستو آج کا دن میرے لیے یو م احتساب کا دن ہے ،کیوںکہ مجھے اس دارفانی میں رہتے آج ۳۵ برس ہو گءے ہیں ۔
یعنی میری طے شدہ عمر جو اللہ تعالی ہی کو معلوم ہے ،اس میں سے پینتیس برس کم ہو گءے یہ ماہ و سال کتنی تیزی سے گذر گءے اس کا احساس اس بھاگ دوڑ بھری زندگی میں ذرا بھی نہیں ہوا آج اسوقت جب کچھ دوستوں نے مجھے فیس بک اور اردو محفل پرسال گرہ کی مبارک باد پیش کی تو ایک لمحہ کے لیے فرط مسرت سے دل باغ باغ ہو گیا لیکن اگلے ہی ساعت یہ خوشی کافور ہو گءی جب میں نے یہ محسوس کیا میں نے تو ۳۵ ببرس یوں ہی گذار دیے ،
دوستو اللہ سے دعا کریں کہ اللہ ہم سب کو وقت کی قدر کرنے والا بناءے اور میں اپنی بقیہ زندگی رضاءے الہی اور خدمت خلق میں گذار روں ،
یوم پیداءش کے موقع پر ، مبارک باد پیش کرنے والے سبھی دوستوں اوراردو محفل کے منتظمین کا بے حد شکریہ جنہوں نے میرے لیے مبارک باد دینے کا باقاعدہ اہتمام کیا آپ سبھیکا تہ دل سے شکریہ ،
 
متلاشی

محفلین

مبارک ہو جناب ۔۔۔ مگر
یومِ احتساب کا دن ۔۔۔۔؟ چہ معنی دارد۔۔۔۔۔؟
یا یومِ حساب کہیں ۔۔۔۔ یا پھر حساب کا دن کہیں ۔۔۔۔۔!
امید ہے چھوٹے بھائی کی گذارش پر برا نہیں مانیں گے ۔۔۔۔!
 
برا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا جناب ، در اصل میں نے اپنی گزشتہ زندگی کا جائزہ لینے کے تناظر میں احتساب کا لفظ استعمال کیا ہے ، آپ کا مشورہ سر آنکھوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شکریہ
 
متلاشی صاحب آپ نے غالبا یوم اور پھر دن کا استعمال کرنے پر توجہ مبذور کرایا ہے ، یہ بھول چوک والے کالم میں ڈال دیں تو کام چل جائے گا ے کچھ لوگ جس طرح " استفادہ حاصل " کرتے ہیں اسی طرح مجھ سے بھی یہ سہو سرزد ہو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
Top