دوستی

نیلم

محفلین
دوستی

ﺳﭙﺎﮨﯽ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ:
ﺟﻨﺎﺏ ﻣﯿﺮﺍ ﺩﻭﺳﺖ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺟﻨﮓ ﺳﮯ ﻧﮩﯿﮟ
ﻟﻮﭨﺎ، ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﻮ ﮈﮬﻮﻧﮉﮬﻨﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ
ﺍﺟﺎﺯﺕ ﺩﯾﺠﯿﺌﮯ۔
ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﻧﮯ ﮐﮩﺎ ؛ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﺟﺎﻧﮯ
ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﮨﺮﮔﺰ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﺎ۔
ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺕ ﻣﯿﮟ ﺍﺿﺎﻓﮧ ﮐﺮﺗﮯ
ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﮐﮧ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﮩﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ
ﮐﺴﯽ ﺍﯾﺴﮯ ﺷﺨﺺ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ
ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻟﻨﮯ ﮐﯽ ﺍﺟﺎﺯﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﺩﮮ
ﺳﮑﺘﺎ ﺟﺲ ﮐﮯ ﺑﺎﺭﮮ ﻣﯿﮟ ﻗﻮﯼ ﺍﺣﺘﻤﺎﻝ
ﮨﮯ ﮐﮧ ﻭﮦ ﻣﺎﺭﺍ ﺟﺎ ﭼﮑﺎ ﮨﮯ۔
ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺍﭘﻨﯽ ﺟﮕﮧ ﺩﺭﺳﺖ ﺗﮭﯽ
ﻣﮕﺮ ﺳﭙﺎﮨﯽ ﺍﺱ ﺳﮯ ﻧﺎ ﺗﻮ ﻗﺎﺋﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺎ
ﺍﻭﺭ ﻧﺎ ﮨﯽ ﺍﺱ ﻧﮯ ﮐﻮﺋﯽ ﺍﮨﻤﯿﺖ ﺩﯼ ﮐﮧ
ﺍﺳﮑﺎ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﭘﻨﯽ
ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﺧﻄﺮﻧﺎﮎ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ، ﻭﮨﺎﮞ
ﺳﮯ ﺑﮭﺎﮒ ﮐﺮ ﺳﯿﺪﮬﺎ ﻣﯿﺪﺍﻥ ﺟﻨﮓ ﻣﯿﮟ
ﭘﮩﻨﭻ ﮔﯿﺎ ﺟﮩﺎﮞ ﮔﮭﻤﺴﺎﻥ ﮐﺎ ﺭﻥ ﭘﮍﺍ ﮨﻮﺍ
ﺗﮭﺎ۔
ﮔﮭﻨﭩﮯ ﺑﮭﺮ ﮐﮯﺑﻌﺪ ﺯﺧﻤﻮﮞ ﺳﮯ ﭼﻮﺭ
ﻟﮍﮐﮭﮍﺍﺗﺎ ﮨﻮﺍ، ﮐﺎﻧﺪﮬﮯ ﭘﺮ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﻻﺵ
ﺍُﭨﮭﺎﺋﮯ ﻭﺍﭘﺲ ﺁﺗﺎ ﺩﮐﮭﺎﺋﯽ ﺩﯾﺎ ﺗﻮ ﮐﻤﺎﻧﮉﺭ
ﻧﮯ ﺑﮭﺎﮒ ﮐﺮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﮐﻨﺪﮬﻮﮞ ﺳﮯ ﻻﺵ
ﺍﺗﺎﺭﯼ، ﺍﺳﮯ ﺳﮩﺎﺭﺍ ﺩﮮ ﮐﺮ ﺯﻣﯿﻦ ﭘﺮ ﺑﭩﮭﺎﯾﺎ
ﺍﻭﺭ ﺗﺎﺳﻒ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ، ﻣﯿﮟ ﻧﮯ
ﺗﻤﮩﯿﮟ ﮐﮩﺎ ﺗﻮ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺍﭘﻨﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﮐﻮ
ﺧﻄﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﮈﺍﻝ ﮐﺮ ﻣﺤﺾ ﺍﯾﮏ ﻻﺵ ﮐﻮ
ﺗﻼﺵ ﮐﺮﻧﮯ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﺱ ﻭﻗﺖ ﮨﺮﮔﺰ ﺩﺍﻧﺎﺋﯽ
ﻧﮩﯿﮟ ﮨﻮ ﮔﯽ ﻣﮕﺮ ﺗﻢ ﻧﮯ ﻣﯿﺮﯼ ﺑﺎﺕ ﻧﮩﯿﮟ
ﻣﺎﻧﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﻮ ﺍﭘﻨﺎ ﯾﮧ ﺣﺸﺮ ﮐﺮﺍ ﮐﺮ
ﻟﻮﭨﮯ ﮨﻮ۔
ﺳﭙﺎﮨﯽ ﻧﮯ ﮐﺮﺍﮨﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﻣﺨﺘﺼﺮﺍ ﮐﮩﺎ،
ﻧﮩﯿﮟ ﺟﻨﺎﺏ، ﺟﺐ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ
ﭘﺎﺱ ﭘﮩﻨﭽﺎ ﺗﻮ ﻭﮦ ﺍﺑﮭﯽ ﺑﻘﯿﺪ ﺣﯿﺎﺕ ﺗﮭﺎ۔
ﺍﺱ ﻧﮯ ﻣﺠﮭﮯﺩ ﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﮐﮩﺎ ﺗﮭﺎ؛
ﻣﺠﮭﮯ ﭘﻮﺭﺍ ﯾﻘﯿﻦ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﺗﻢ ﻣﺠﮭﮯ ﯾﻮﮞ
ﺗﻨﮩﺎ ﻣﺮﻧﮯ ﮐﯿﻠﺌﮯ ﻧﮩﯿﮟ ﭼﮭﻮﮌﻭ ﮔﮯ ۔
ﺳﭙﺎﮨﯽ ﻧﮯ ﻟﮍﮐﮭﮍﺍﺗﯽ ﺯﺑﺎﻥ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﺎﺕ
ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ؛ ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﺍﭘﻨﮯ
ﺩﻭﺳﺖ ﮐﯽ ﺁﻧﮑﮭﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺮﺩﺍﻧﮕﯽ
ﭘﺮ ﻧﺎﺯ ﺍﻭﺭ ﺩﻭﺳﺘﯽ ﺳﮯ ﻭﻓﺎ ﮐﺮﻧﺎ ﭘﮍﮬﺎ ﺗﮭﺎ
ﺟﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﻟﺌﮯ ﮐﺎﻓﯽ ﮨﮯ۔
ﺩﻭﺳﺖ ﻭﮨﯽ ﮨﮯ ﺟﺐ ﺳﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﭼﮭﻮﮌ
ﺟﺎﺋﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﻭﮦ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﺳﺎﺗﮫ ﺁ ﮐﺮ
ﮐﻨﺪﮬﮯ ﺳﮯ ﮐﻨﺪﮬﺎ ﻣﻼ ﮐﺮ ﮐﮭﮍﺍ ﮨﻮﺟﺎﺋﮯ۔
 
عسکری

معطل
میں مزاق نہیں کر رہا سسٹر فوج ایسے نہیں کرتی ۔ جوں جوں ایک ایک جوان کم ہوتا جاتا ہے انفٹری کے کسی بھی یونٹ میں دباؤ بڑھتا جاتا ہے کمپنی کمانڈر سے لے کر جنرل تک سب پر ۔ اور اسی طرح کمانڈ کیریر مین موجود آفیسرز کی پریشانی بڑھتی جاتی ہے فیلڈ میں اور چالیں اور جواب محدود ہوتا ہے ایک ایک سپاہی کے جانے سے ۔دوسرے معنوں میں ملک کی جنگ پر گرفت کمزور پڑتی جاتی ہے اور یہ ملک کے لیے سب سے بڑا نقصان ہے اسی لیے ڈسپلن جنگ کے دوران ایک نہایت ہی اہم ترین چیز ہے ۔ جو فوجی جنگ میں ڈسپلن نا دکھا سکے پھر اس میں اور ایک سول میں کیا فرق ہے؟ میرا بے شک ایک ایک دوست فیملی ممبر مر جاتا میں ڈسپلن کی خلاف ورزی نہیں کرتا :soldier:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خوب !
بات تو صرف اک تمثیل کی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو دوستی کا بھرم ہر حال میں قائم رہنا چاہئے ۔۔۔!
اگر اسے ہم خصوصی آرمی کے نکتہ نظر سے نہ بھی دیکھیں تب بھی سبق تو واضح ہے کہ دوست وہی ہوتا ہے کہ اس سے کہو مجھے تنہا چھوڑ دو تو وہ اور جم کر آپ کے ساتھ کھڑا ہوجائے
دوستوں کو ہمیشہ مان اور اور انتظار رہتا ہے اور یہ مان رکھنے والے بلاشبہ بہت خاص لوگ ہوتے ہیں
دنیا میں دوستی کا رشتہ اللہ رب العزت کا بہت ہی بڑی نعمت ہے۔۔!
 
شمشاد

لائبریرین
آجکل کے دوست تو مرئے ہوئے کے کپڑے اتارنے کے چکر میں ہوتے ہیں۔

خوش نصیب ہے وہ جسے آجکل کے دور میں سچا دوست مل جائے۔
 
عسکری

معطل
خوب !
بات تو صرف اک تمثیل کی ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو دوستی کا بھرم ہر حال میں قائم رہنا چاہئے ۔۔۔ !
اگر اسے ہم خصوصی آرمی کے نکتہ نظر سے نہ بھی دیکھیں تب بھی سبق تو واضح ہے کہ دوست وہی ہوتا ہے کہ اس سے کہو مجھے تنہا چھوڑ دو تو وہ اور جم کر آپ کے ساتھ کھڑا ہوجائے
دوستوں کو ہمیشہ مان اور اور انتظار رہتا ہے اور یہ مان رکھنے والے بلاشبہ بہت خاص لوگ ہوتے ہیں
دنیا میں دوستی کا رشتہ اللہ رب العزت کا بہت ہی بڑی نعمت ہے۔۔!
سارے دوست ایک دوسرے کو ڈھونڈنے نکل پڑے تو آرمی میڈیکل کور پر اربوں روپے کیوں لگائے گئے ہیں؟ اور ان پر حملہ بھی نہیں ہوتا:grin:
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
سارے دوست ایک دوسرے کو ڈھونڈنے نکل پڑے تو آرمی میڈیکل کور پر اربوں روپے کیوں لگائے گئے ہیں؟ اور ان پر حملہ بھی نہیں ہوتا:grin:
دیکھیں میں نے پہلے ہی کہاکہ یہ تو اک تمثیل ہے اور سب کیوں نکل پڑیں گے
ایسے مواقع تو کم ہی پیش آتے ہیں
 
عسکری

معطل
دیکھیں میں نے پہلے ہی کہاکہ یہ تو اک تمثیل ہے اور سب کیوں نکل پڑیں گے
ایسے مواقع تو کم ہی پیش آتے ہیں
چاہے ایک بھی ہو فرق پڑتا ہے اس لیے کسی کو یہ اجازت نہین کہ جب ملک کو اس کی ضرورت ہو وہ دوستیاں نبھاتا پھرے کیونکہ فوجی پر پہلا حق ملک کا ہے اور اس کا فرض ہے ملک کا دفاع کرنا دوستی رشتے ناطے سب بعد کی باتیں ہیں ۔ جنگ کے دن اسے کچھ ہو گا تو ملک کا نقصان اور بھی زیادہ ہو جاتا ہے ۔
 
میں اس بات پر متفق ہوں کہ ملک کے لیئے تو سب کچھ قربان کرنا پڑتا ہے
مگر یہاں ملک اور دوست کا مقابلہ نہیں کیا جارہا صرف دوستی کی اہمیت بتائی گئی ہے
آپ اسے آرمی کے پس منظر میں مت دیکھیں ایسے ہی دیکھیں
 
تو پھر میں مثال کو سول بنا دیتا ہوں :D

ایک آدمی ڈوب رہا تھا تو اس کے دوست نے کنارے سے دیکھا کہ میرا دوست ڈوب رہا ہے ۔ وہ بھاگ کر اپنے باپ کے پاس گیا اور کہا بابا میرا دوست ڈوب رہا ہے میں اسے بچانے جا رہا ہوں۔ باپ بولا نہیں تم اس کی خطر خؤد کو نہین مار سکتے پر وہ آدمی باپ کی سنی ان سنی کرتے دریا مین کود گیا ۔ اور دوست کو جیسے تیسے نکل لایا پر اس کے خؤد کے اندر بھی بہت پانی چلا گیا دونوں کو ہاسپٹل لے جاتے ہوئے دوںوں مر گئے:laugh:
 
نیلم

محفلین
جو بھی ہےجیسےبھی ہے،،،انسان کو اپنی کمنٹمنٹس نبھانی چایئےہر حال میں،،،،اگر آپ ایسانہیں کرتےتوآپ دھوکےباز ہو،،،
 
نیلم

محفلین
تو پھر میں مثال کو سول بنا دیتا ہوں :D

ایک آدمی ڈوب رہا تھا تو اس کے دوست نے کنارے سے دیکھا کہ میرا دوست ڈوب رہا ہے ۔ وہ بھاگ کر اپنے باپ کے پاس گیا اور کہا بابا میرا دوست ڈوب رہا ہے میں اسے بچانے جا رہا ہوں۔ باپ بولا نہیں تم اس کی خطر خؤد کو نہین مار سکتے پر وہ آدمی باپ کی سنی ان سنی کرتے دریا مین کود گیا ۔ اور دوست کو جیسے تیسے نکل لایا پر اس کے خؤد کے اندر بھی بہت پانی چلا گیا دونوں کو ہاسپٹل لے جاتے ہوئے دوںوں مر گئے:laugh:
اچھاہوا نا جو مر گئے دونوں ،،،اگر ایک مرتاتوکل اُس جیسادوست اُسے بھی ماردیتا
جیسا کروگےویسابھروگے
 
Top