دوست کیسا ھونا چاھیے ؟کیا اپ کو اپنے دوست سے پیار ھے ؟

عزیزامین

محفلین
خرم جی میرے خیال میں دوست نہ بننا اتفاق بھی تو ہو سکتا ہے دوست ہونا نہ ہونا انسان کی درستگی سے تعلق ہو ضروری تو نہیں
 

خرم

محفلین
خرم جی میرے خیال میں دوست نہ بننا اتفاق بھی تو ہو سکتا ہے دوست ہونا نہ ہونا انسان کی درستگی سے تعلق ہو ضروری تو نہیں
عزیز بھیا اگر اس بھری دنیا میں ایک شخص بھی ایسا نہیں جو آپ کو قابل اعتماد جانتا ہو یا جس پر آپ اعتماد کرسکتے ہوں تو پھر کجی آپ کی اپنی ذات میں ہی ہے۔
 

طالوت

محفلین
میراتجربہ:-
1۔ دوست سے کبھی امید نہ رکھو۔
2۔ دوست کو کبھی ازماؤ مت۔
3۔ دوست کی بری عادتیں اسے طریقے سے بتاؤ، نہ کہ طنزیہ طور سے۔
4۔ دوست کا کبھی کسی سے گلہ نہ کرو۔
5۔ دوست کی دوستی اور شخصیت سے یہ توقع کبھی نہ رکھو کہ وہ آپکی سوچ کے عین مطابق ہونا چاہئیے۔
6۔ دوست سے بار بار ناراض نہ ہو، کہ یہ عمل دوستی میں دراڑ پیدا کر دیتا ہے، اور دراڑ بند تو کی جاسکتی ہے مگر اسکا نشان مٹانا نا ممکن ہے۔
شاید اس سے بہتر بات نہیں کہی جا سکتی اس ضمن میں
وسلام
 

علی ذاکر

محفلین
اسلام و علیکم:
ایس آصف صاحب جھاں تک میں سمجھتا ھوں دوست مخلص ھونا چاھیے کیوں دوستی ایک ایسا رشتہ ھے جو کہ آپ خود بناتے ھیں باکی رشتہ بھن بھائ کے یہ تو بنے ھوتے ھیں جن کو آپ کو نبھانا ھی نبھانہ ھے اُمید ھے آپ کو آپ کے سوال کا جویب مل گیا ھو گا
وسلام:
 

نیاز حسین

محفلین
کیا کسی بے وفاکو بھی دوست کہاجا سکتا ھے ؟ :cry:
بے وفا سے بھی پیار ھوتا ہے
یار کچھ بھی ھو یار ھوتا ہے۔۔۔

کیا ھوا اُن کے ساتھ اگر ہے رقیب
پھول کے ساتھ خار ھوتا ہے۔۔۔

عشق کی کائنات میں ناصح
حسن پروردگار ھوتا ہے۔۔۔

کیوں بھلا دوست سے نہ کھاتے فریب
دوست پر اعتبار ھوتا ہے۔۔۔

جب وہ آتے نہیں شبِ وعدہ
موت کا انتظار ھوتا ہے۔۔۔

عشق پہ زندگی کا اے پُرنم
سارا دارومدار ھوتا ہے
،،،،،،،، پرنم الہ آبادی
 
Top