دوسرا معاشقہ (از مہدی نقوی حجازؔ)

عبدالحسیب

محفلین
ارے جناب، آدھی کتاب کا ترجمہ کرنے کے بعد ہم نے 2013 کی سالانہ نمائش کراچی میں دیکھا کہ کوئی مولوی صاحب اس کتاب کا ترجمہ کر کے چھپوا بھی چکے ہیں!! وہیں کھڑے کھڑے کچھ پڑھا، اتنا برا ترجمہ تھا کہ خریدا نہیں، اور نہ مترجم کا نام یاد رکھا۔ اب افسوس ہو رہا ہے!
عزیزم اسی لیے تو کہہ رہے کہ ایک بہتر ترجمہ بھی منظرِ عام پر آنا چاہیے :)
 
فی الحال ایک ایرانی ڈرامے کا یہاں ایک نجی چینل کے لیے ترجمہ کر رہے ہیں۔ جس سے ہماری روزی وابستہ ہے۔ کوئی چھ ماہ وہ کام چلے گا۔ اس کے بعد کچھ سوچیں گے اس کتاب کے بارے میں۔ ساتھ ہی دو تین اور ترجمے چل رہے ہیں۔ ہماری دو کتابیں بھی زیر طبع ہیں، وہ بھی دھیان مانگ رہی ہیں!
 
خوب۔اللہ کریم اور ترقی دے۔
ڈرامے کا کام مکمل ہونے پر رابطہ کریں۔ ہم محترم نطشے سے بھی آپ کی روزی وابستہ کرنے کا کچھ انتظام کرتے ہیں :)
 
عثمان

محفلین
فی الحال ایک ایرانی ڈرامے کا یہاں ایک نجی چینل کے لیے ترجمہ کر رہے ہیں۔ جس سے ہماری روزی وابستہ ہے۔ کوئی چھ ماہ وہ کام چلے گا۔ اس کے بعد کچھ سوچیں گے اس کتاب کے بارے میں۔ ساتھ ہی دو تین اور ترجمے چل رہے ہیں۔ ہماری دو کتابیں بھی زیر طبع ہیں، وہ بھی دھیان مانگ رہی ہیں!
بہت خوب!
اور اردو محفل تو آپ نے محض سٹیٹس اپ ڈیٹس کے لیے رکھ چھوڑی ہے۔ :)
 
آوازِ دوست

محفلین
فطرت کم عمری سے ہی انسان کو خوبصورتی کا اسیر کردیتی ہے اور پھر یہ ایک چنگاری چھوٹے بڑے الاؤ جلاتی رہتی ہے۔ مہدی صاحب کیا رواں اور جاذب تحریر ہے آپ کی میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دِل تھا۔ حساس لوگ بچپن سے ہی خاص احساسات اپنا لیتے ہیں مگر جو اپنے قلم سے اِسے آشکار کردیں وہ دوہرا فائدہ اُٹھاتے ہیں۔
 
تعریف کرنے کے لیے شکریہ! :)
یہ دوہرا فائدہ کس طرح ہوتا ہے؟ ہماری اکانمکس کمزور ہیں! :) :) :)
 
میں اس دوسرے معاشقہ کا قصہ تو ابھی نہیں پڑھا لیکن
مراسلوں میں ہونے والی گفتگووں سے لطف اٹھایا ۔
کتنی پیاری زبان ہے آپ لوگوں کی اور اب تو عبدالحسیب بھائی بھی استاد ہوتے جا رہے ۔ ماشاء اللہ ۔
 
بہت شکریہ۔ عبدالحسیب صاحب یوں بھی استاد آدمی ہیں! :)
 
Top