دوسری صف میں کھڑا ہوگیا خودکُش بمبار۔

فرخ

محفلین

ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
دوسری صف میں کھڑا ہو گیا خود کش جانباز
پھر کیا ہوا، نہ پوچھ میرے بھیا اقبال
نہ کوئ بندا رہا نہ کوئ بندا نواز
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
یہ "ز" پہلے اور آخری مصرعے میں آیا ہے۔ جبکہ دوسرے اور آخری مصرعے میں ہونا چاہیے تھا۔

پھر سے کوشش کریں۔
 

فرخ

محفلین
ویسے میں نے شعر میں "ز" کی تصحیح کرنے کی کوشش کی ہے۔۔ لیکن چونکہ یہ میرا بھی نہیں، اس لئے اس شاعر سے معذرت، جس کی علامہ اقبال سے معذرت (پتا نہیں کی بھی تھی یا نہیں)
 

شوکت پرویز

محفلین
ایک ہی صف میں کھڑے ہو گئے محمود و ایاز
دوسری صف میں کھڑا ہو گیا خود کش جانباز
دیکھتے دیکھتے ہی کر گئیں روحیں پرواز
نہ نمازی ہی رہے پھر نہ ہی مسجد نہ نماز
 
آخری تدوین:

فرخ

محفلین
مندرجہ بالا مراسلہ پڑھنے کے بعد نہ پیش کی ضرورت ہے اور زبر کی کہ کچھ بچا ہی نہیں۔
البتہ "زیر" لگا کر کوئی نئی ایجاد کی سکتی ہے۔۔ جیسے کہ آج مجھے نیرنگ خیال بھیا نے ہی بتایا کہ میں نے کئی سالوں پہلے "زیغم" ایجاد کر لیا تھا۔۔ جبکہ پہلے ضیغم ہوا کرتا تھا۔۔۔ :clown:
 

aatayyab

محفلین
السلام علکیم یا اہل القبور۔ آپ سب کے پاس انٹرنیٹ کیسے آیا؟ خود کش بمبار صاحب کی قبرسے تو نہیں چرایا؟
 
Top