دوڑ پیچھے کی طرف اے گردشِ ایام تُو

یاز

محفلین
معزز احباب!
ہماری زندگی میں ہی ایسی بہت سی چیزیں ہیں، جو ٹیکنالوجی میں جدت اور طرزِ حیات میں تبدیلی کی وجہ سے متروک یا معدوم ہو کر رہ گئی ہیں۔
اس لڑی کا مقصد صرف اتنا ہی ہے کہ اس میں ایسی اشیاء، ایسے معمولات اور ایسے مشاہدات کا ذکر کیا جائے، جو ہم نے اپنے بچپن یا طالبعلمی وغیرہ کے زمانے میں دیکھی ہیں۔
 
یاز

محفلین
ایک وقت تھا کہ آڈیو ٹیپ ریکارڈر ہماری عزیز ترین املاک میں شامل ہوا کرتا تھا۔

50397302.jpg
 
یاز

محفلین
گانوں کی آڈیو کیسٹوں کا بھی ایک بڑا ذخیرہ ہوا کرتے تھا۔ جن کو خوب ترتیب میں لگا کر خوش ہوا کرتے تھے۔
کچھ اس طرح سے
$_86.JPG
 
یاز

محفلین
کسی کی عمر 30، 35سال سے زائد ہو اور اس کی یادوں میں وی سی آر کا دخل نہ ہو، یہ یقیناً معجزہ ہی ہو گا۔ ساری ساری رات جاگ کر فلمیں دیکھنا اور خراب پرنٹ والی فلموں کے دوران کرنسی نوٹ سے ہیڈ کو صاف کرنا، وغیرہ

T2uUHkXnxaXXXXXXXX_!!12646172.jpg
 
یاز

محفلین
محکمہ ڈاک اور پوسٹ آفس وغیرہ شاید ابھی بھی چل رہے ہوں۔ لیکن خط کا لفافہ بھی آخری بار بیسویں صدی میں ہی کبھی استعمال کیا تھا۔
08.jpg

d67bfdc20fc3a1a5ba65a9ea3b530944.jpg
 
کسی کی عمر 30، 35سال سے زائد ہو اور اس کی یادوں میں وی سی آر کا دخل نہ ہو، یہ یقیناً معجزہ ہی ہو گا۔ ساری ساری رات جاگ کر فلمیں دیکھنا اور خراب پرنٹ والی فلموں کے دوران کرنسی نوٹ سے ہیڈ کو صاف کرنا، وغیرہ

T2uUHkXnxaXXXXXXXX_!!12646172.jpg
حاضر جناب۔ :)
 
یاز

محفلین
اب تو صحیح طرح یاد بھی نہیں ہے، لیکن شاید اس طرح کا ملٹی بینڈ ریڈیو بھی ہمارے اہم اثاثہ جات میں سے ایک تھا۔ بچپن میں بہت سی کرکٹ اسی کی بدولت "سنی"۔
419B7D3PYSL._SY450_.jpg
 
میں ہر عید پر اپنی سب کزنز کے لیے اپنے انتخاب کے مطابق بہت اچھے عید کارڈز خرید کر گاؤں کے ڈاکخانے میں ان کا پتہ لکھ کر ڈالتی تھی. کبھی پوچھا نہیں کہ کبھی ان کو پہنچے بھی یا نہیں لیکن زیادہ بچپن میں یہ میرا معمول تھا. پھر جب عین لیٹر بکس میں ڈالنے لگتی تو خیال آتا کہ وہ سوچیں گی کہ اتنی دور سے کچھ بھیجا بھی تو بس کارڈ ہی تو جو بھی اندر ڈالنے لگتی لفافے میں پورا نہ آتا کوئی چھوٹا سا تحفہ وغیرہ. مجھے یاد ہے ایک بار 'پمبیری' ڈال دی تھی.
 
کسی کی عمر 30، 35سال سے زائد ہو اور اس کی یادوں میں وی سی آر کا دخل نہ ہو، یہ یقیناً معجزہ ہی ہو گا۔ ساری ساری رات جاگ کر فلمیں دیکھنا اور خراب پرنٹ والی فلموں کے دوران کرنسی نوٹ سے ہیڈ کو صاف کرنا، وغیرہ

T2uUHkXnxaXXXXXXXX_!!12646172.jpg
لبیک حضور ۔
 
نیشنل کا ٹیپ پلس ریڈیو، جس کی عمر ہم سے زیادہ تھی۔ 2001 میں ریٹائرڈ ہوا۔ اس وقت پیناسونک کا نیا ٹیپ پلس ریڈیو پلیئر لیا، جو 2010 میں ریٹائرڈ ہوا۔ اور یوں گھر میں ٹیپ اور ریڈیو کا دور ختم ہوا۔

لال رنگ کی چھوٹی سہراب سائیکل، جس پر سائیکل چلانا سیکھی۔ بعد میں ماؤنٹین بائک خرید لی اور اسلام آباد سے پنڈی تک بھی آیا گیا۔ تقریباً ایک طرف کا بیس کلومیٹر

کیرم بورڈ
 
اب تو صحیح طرح یاد بھی نہیں ہے، لیکن شاید اس طرح کا ملٹی بینڈ ریڈیو بھی ہمارے اہم اثاثہ جات میں سے ایک تھا۔ بچپن میں بہت سی کرکٹ اسی کی بدولت "سنی"۔
419B7D3PYSL._SY450_.jpg
تقریباً اسی طرح کا میرے پاس بھی تھا، اور میچ والے دن سکول لے کر آنا بھی میری ذمہ داری ہوتی تھی۔ کلاس میں بھی ٹوٹی لگا کر کمنٹری سنی جاتی۔ اور آسٹریلیا میں صبح صبح شروع ہونے والے میچز کی کمنٹری بھی اسے تکیہ کے نیچے رکھ کر سنی جاتی۔
 
یاز

محفلین
شاید کچھ لوگ اب بھی عید کارڈ بذریعہ پوسٹ بھیجتے ہوں۔
میں نے آخری کارڈ 1997 میں خریدا تھا کہ سکول کے ایک دوست کو بھیجوں گا۔ بس سستی کی وجہ سے وہ نہیں بھیج پایا۔ وہ عید کارڈ آج بھی میرے بریف کیس میں پڑا ہوا ہے۔ کسی وقت اس کی تصویر بنا کر بھی پوسٹ کروں گا۔

pesh-04-1-copy.jpg
 
Top