ڈھونڈنا کیا تھا۔۔۔ آپ نے خود ہی فراہم کر رکھا تھا اپنی غزل میں ہی۔بہت شکریہ
آپ محفل میں نئی ہیں اس لئے ثبوت ڈھونڈھ رہی ہیں۔ ورنہ باقی سب کو تو پتہ ہے۔
محفل کے تمام آلکسی پہلے سے ہی " یہاں " رجسٹرڈ ہیں۔ور یہ شعر کاہل ہونے کا کامل ثبوت ۔۔۔۔۔۔ پڑے پڑے ہنس دئیے
محفل کے تمام آلکسی پہلے سے ہی " یہاں " رجسٹرڈ ہیں۔
جگہ ہی جگہ ہے۔۔۔ ہر کوچے میں جگہ ہے۔۔۔ لیکن اس کے باوجود میں چاہوں گا کہ آپ کوچہ اشتہاری میں نہ ہی جائیں۔کوئی جگہ خالی ہے کیا ہمارے لئے بھی نیرنگ بھائی؟
ٹھیک ہے بھائی نہیں جاتے۔جگہ ہی جگہ ہے۔۔۔ ہر کوچے میں جگہ ہے۔۔۔ لیکن اس کے باوجود میں چاہوں گا کہ آپ کوچہ اشتہاری میں نہ ہی جائیں۔
بہت شکریہ نین بھائی!واہ احمد بھائی۔۔۔ کیا لاحواب دو غزلہ کہا ہے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔ بہت اعلی۔۔۔ ماشاءاللہ۔۔۔
رومن والے بچوں کو تب بھی سمجھ نہیں آنی۔اب ہماری تشریح سے بچنے کے لیے اتنے آسان آسان شعر کہنا شروع کر دیے ہیں۔ یہ کیا زمانہ آگیا۔۔۔۔ لیکن خیر ۔۔۔ وہ رومن لکھنے والے بچوں کا تذکرہ ہے نا۔۔۔۔ ان کو شاید تشریح کی ضرورت پڑے۔۔۔
بہت عمدہ۔۔۔ اداس کیفیت۔۔۔
بےساختہ ہنس پڑا۔۔۔ کیسا اچھا شعر ہے۔۔۔ مزا آگیا۔۔۔
بہت شکریہ!واہ۔۔۔ سچ کہا۔۔۔۔ اور کیا مزے ہوتے ہیں یار۔۔۔ لاجواب
یہ آپ کی طبیعت کا عکاس ہے۔۔۔ وہ ایک غزل کا احوال یاد آگیا مجھے۔۔۔۔ غزل مسلسل کا۔۔۔
بڑے شرارتی پیڑ ہیں۔۔۔
اتی سندر
واہ۔۔۔ کیا المیہ ہے۔۔۔
کیسا حسب حال ہے۔۔۔ آج کے ہرپیروجوان کی کہانی ہے۔۔۔
ایسے مباحث سے دور رہا کریں۔۔۔ بہت عمدہ کیفیت لیے شعر ہے۔۔
واہ۔۔۔۔ سچ کہا۔۔۔ کیا کیا ماضی کے ساتھ ہی قصہ پارینہ ہوا۔۔۔۔
بہت عمدہ۔۔۔ کیا استعاراتی کیفیت ہے۔۔۔
اس تکلف کی کیا ضرورت ہے۔بہت عمدہ۔۔۔ اس شعر کو تشریح کی ضرورت ہے۔
میں نے جا کر آکہا احمد ہوں
اس نے آ کر کہا شرارتی صاحب۔۔۔۔
بہت شکریہ نین بھائی!بہت اعلی دو غزلہ احمد بھائی۔۔۔ بہت ہی عمدہ۔۔ مزا آگیا۔
اس نے 'کاہل 'کہا محبت سے
ہنس دیئے ہم پڑے پڑے صاحب
گرم چائے، کتاب، تنہائی
اور ہوتے ہیں کیا مزے صاحب
اُس نے دیکھا نہ پھر کسی کو بھی
جس کو دیکھا تھا آپ نے صاحب
کیا کہوں کیسا حال ہے صاحب
کوئی آئے ،گلے ملے صاحب
سانس لیتا ہوں، تن سلامت ہے
دل کا احوال چھوڑیے صاحب
کل سنائی ہے نظم "تنہائی"
دوستوں میں گھرے ہوئے صاحب
کیا عجب ہے، مری گلی والے
جانتے ہی نہیں مجھے صاحب!
ایک دن اُس نے الوداع کہا
اور ہم دیکھتے رہے صاحب
میں نے جا کر کہا کہ احمد ہوں
اس نے پوچھا کہ" کون سے؟" صاحب
واہ احمد بھائی بہت خوبصورت
شاعری میں تو ہوتی ہی دل کی باتیں ہیں۔ڈھونڈنا کیا تھا۔۔۔ آپ نے خود ہی فراہم کر رکھا تھا اپنی غزل میں ہی۔
ہاں نئے ہونے کی وجہ سے بہت ساری چیزوں سے ناواقف ہیں ابھی۔
نہائت اعلیٰ، زبردست
ماشا٫اللہ، احمد صاحب۔
کیا خوب صورت دو غزلہ ہے، کیا خوب صورت اشعار ہیں۔
اِن میں سے بعض تو ہمیں ہماری ہی کیفیات کے ترجمان معلوم ہوئے اور بعض کا رنگ ڈھنگ بہت بھایا:
جزاک اللہ !یہ آخری شعر بہت پرلطف ہے (یوں تو سبھی ہیں)۔
ہماری طرف سے داد، دعائیں، آداب قبول فرمائیں۔
ویسے ہمارے نام میں بھی احمد ہے۔
لیکن ہم کسی سے نہیں کہتے ہم احمد ہیں، ہمیشہ پورا نام لیتے ہیں، اس سے الجھن کم ہوتی ہے، آپ بھی یہی کیا کریں
لیکن ہم مذاق کر رہے ہیں، آپ بہتر جانتے ہیں کیا کرنا چاہیے