چودہویں سالگرہ دو مثبت، ایک منفی!

عرفان سعید

محفلین
مجھے تو فی الحال مثبت اور منفی کے ذکر سے ایک شعر یاد آگیا۔

دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں
بس پھر آپ کی دو مثبت صفات میں چار منفی کا ذکر
اور ایک منفی تو ویسے ہی ہے۔
:)
 
فرقان احمد

محفلین
مجھے تو فی الحال مثبت اور منفی کے ذکر سے ایک شعر یاد آگیا۔

دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں
اور ہمارے ذہن میں اقبال کی نظم مسجد قرطبہ کے لافانی اشعار تھے،
سلسلۂ روز و شب نقش گرِ حادثات
سلسلۂ روز و شب اصل حیات و ممات
سلسلۂ روز و شب تار حریرِ دو رنگ
جس سے بناتی ہے ذات اپنی قبائے صفات
 
جاسمن

لائبریرین
ایک محفلین لیں۔ مثلاً @محمد عدنان اکبری نقیبی۔مثبت کے دو چمچ چھڑکیں اور کچھ دیر بعد منفی کا ایک چمچ احتیاط سے چھڑک دیں۔ اتنی ہی احتیاط سے محفل میں پیش کریں۔صاحبان! ہماری مشقِ ستم بے چارے عدنان بھیا پر جا کر ہی ٹوٹنا تھی، تو لیجیے!
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
ایک محفلین لیں۔ مثلاً محمد عدنان اکبری نویبی۔مثبت کے دو چمچ چھڑکیں اور کچھ دیر بعد منفی کا ایک چمچ احتیاط سے چھڑک دیں۔ اتنی ہی احتیاط سے محفل میں پیش کریں۔صاحبان! ہماری مشقِ ستم بے چارے عدنان بھیا پر جا کر ہی ٹوٹنا تھی، تو لیجیے!
÷÷÷
آپ پر عدنان بھیا کا اثر ہو گیا۔ جنوں بھوتوں کی لڑیاں کھولنے کے ما بعد اثرات بھی ہیں۔ دیکھیے، ہم نے یہ سب کب کہا تھا؟ :)
 
آپ نے لیجیے بھی ایسے کہا کہ جیسے کوئی ڈش پیش کی جا رہی ہو.:D
 
فلسفی

محفلین
یہ مراسلہ پڑھا تو شروع میں مزاحیہ لگا۔۔۔
یوں لگا جیسے آگے لکھا ہو۔۔۔
ایک محفلین لیں، اسے اچھی طرح ہلائیں، کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلے تو ڈنڈے سے روئی کے مافق دھنکیں، اب بھی مایوسی ہو تو خوب اچھی طرح نچوڑیں، پھر دوبارہ ہلا کر دیکھیں۔۔۔
یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک حسب خواہش نتیجہ برآمد نہ ہوجائے!!!

یہ پتیلی والاآئیڈیابھی اچھا ثابت ہوسکتا ۔۔۔
ایک محفلین لیں۔۔۔
اسے پتیلی میں ڈال کر ساری رات دھیمی آنچ پر گلنے دیں۔۔۔
اگلی صبح کسی موٹے مضبوط ڈنڈے سے خوب کچلیں۔۔۔
جب اچھی طرح اسٹیکر نکل آئے تو اپنی مرضی کا کیپشن لگا کر اُس دیوار پر چسپاں کریں جس پر لکھا ہو کہ یہاں ایسا کرنا منع ہے!!!

مجھے کیوں لگ رہا ہے کہ آپ عدنان بھائی کے ساتھ یہ سب کچھ کرنے کی شدید خواہش رکھتے ہیں :question:
 
سید عمران

محفلین
ایک محفلین لیں۔ مثلاً محمد عدنان اکبری نویبی۔مثبت کے دو چمچ چھڑکیں اور کچھ دیر بعد منفی کا ایک چمچ احتیاط سے چھڑک دیں۔ اتنی ہی احتیاط سے محفل میں پیش کریں۔صاحبان! ہماری مشقِ ستم بے چارے عدنان بھیا پر جا کر ہی ٹوٹنا تھی، تو لیجیے!

آپ نے لیجیے بھی ایسے کہا کہ جیسے کوئی ڈش پیش کی جا رہی ہو.:D
ویسے اس ڈش کا نام کیا رکھا ہے؟؟؟
 
فلسفی

محفلین
دو مثبت صفات تلاش کریں۔ ایک منفی صفت ڈھونڈیں
بھائی اپنی اپنی سوچ کی بات ہے۔ ہمیں تو صرف مثبت ہی نظر آتا ہے۔ منفی بظاہر ہو بھی تو دل کو یہی سمجھاتے ہیں کہ شاید خامی ہمارے دیکھنے یا سمجھنے میں ہے۔ ویسے بھی منفی صفت تلاش کرتے ہوئے حدیث کے یہ الفاظ ذہن میں آجاتے ہیں کہ "المؤمن مرآة المؤمن" پھر خود میں وہی خامی تلاش کرنے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں اور پھر طویل ندامت ۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top