چودہویں سالگرہ دو مثبت، ایک منفی!

فرقان احمد

محفلین
ترکیب:
-
ایک محفلین لیں۔ دو مثبت صفات تلاش کریں۔ ایک منفی صفت ڈھونڈیں، اور اپنی رائے بے لاگ انداز میں دیگر محفلین تک پہنچا دیں۔ صاحبان! ہماری مشقِ ستم بے چارے عدنان بھیا پر جا کر ہی ٹوٹنا تھی، تو لیجیے!

محمد عدنان اکبری نقیبی

مثبت صفات:
  • خوش مزاجی
  • دوستانہ فطرت

منفی صفت:
  • خود ملامتی!
 
سید عمران

فرقان احمد بھیا

مثبت صفات :
  • مدبرانہ سوچ
  • عمدہ اسلوب ،بااخلاق
منفی صفات :
  • طنزیہ انداز
اسے کہتے ہیں ترکی بہ ترکی!!!
 
فرقان احمد

محفلین
پرخلوص باصلاحیت سوچ
یقین جانیے، یہاں آپ ماہرینِ نفسیات اور ماہرینِ لسانیات دونوں کو کہیں پیچھے چھوڑ گئے! یعنی کہ مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا! یا پھر، وہ غالب کا شعر ہے نا، جنوں میں کیا کیا کچھ والا ۔۔۔ وہی وہی! اور وغیرہ وغیرہ بھی الگ سے! صاحب! کمال کر دیا، غضب کر دیا یعنی کہ! :)
 
سید عمران

محفلین
یہ مراسلہ پڑھا تو شروع میں مزاحیہ لگا۔۔۔
یوں لگا جیسے آگے لکھا ہو۔۔۔
ایک محفلین لیں، اسے اچھی طرح ہلائیں، کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلے تو ڈنڈے سے روئی کے مافق دھنکیں، اب بھی مایوسی ہو تو خوب اچھی طرح نچوڑیں، پھر دوبارہ ہلا کر دیکھیں۔۔۔
یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک حسب خواہش نتیجہ برآمد نہ ہوجائے!!!
 
یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک حسب خواہش نتیجہ برآمد نہ ہو!!!
صاحب! ہمارا ارادہ کچھ ایسا ہی تھا۔ تاہم، وقت کی کمی آڑے آ گئی! آپ نے تو خیر حد ہی کر دی ہے صاحب! :)
 
جاسمن

لائبریرین
مثبت کے دو چمچ
منفی کا ایک چمچ
خوب شیک کریں۔
ریٹنگ کی دھیمی دھیمی آنچ پہ پکتا رہے گا۔
تھوڑی تھوڑی دیر بعد چیک کرتے رہیں۔
 
پرخلوص باصلاحیت سوچ
حسنِ ظن پر سراپا سپاس ہوں۔
اپنی شاعری پر زیادہ توجہ نہیں دیتے
وقت ہی نہیں ملتا کہ مزید نکھار لایا جائے۔ اس لیے جیسی تیسی ہی پیش کر دیتا ہوں۔
اساتذہ کی اکثر ہدایات پلو سے باندھ لیتا ہوں، بعد میں موقع نہ ملنے کے سبب ان پر عمل رہ جاتا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
Capture.jpg

اس لئے :
ایک محفلین لیں، اسے اچھی طرح ہلائیں، کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلے تو ڈنڈے سے روئی کے مافق دھنکیں، اب بھی مایوسی ہو تو خوب اچھی طرح نچوڑیں، پھر دوبارہ ہلا کر دیکھیں۔۔۔
یہ عمل اس وقت تک دہراتے رہیں جب تک حسب خواہش نتیجہ برآمد نہ ہوجائے!!!

ایک محفلین لیں۔۔۔اسے پتیلی میں ڈالیں۔ ۔۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
ایک محفلین لیں۔۔۔اسے پتیلی میں ڈالیں۔ ۔۔۔۔۔۔
میں بھی کچھ اسی طرح سمجھی۔۔:D
یہ پتیلی والاآئیڈیابھی اچھا ثابت ہوسکتا ۔۔۔
ایک محفلین لیں۔۔۔
اسے پتیلی میں ڈال کر ساری رات دھیمی آنچ پر گلنے دیں۔۔۔
اگلی صبح کسی موٹے مضبوط ڈنڈے سے خوب کچلیں۔۔۔
جب اچھی طرح اسٹیکر نکل آئے تو اپنی مرضی کا کیپشن لگا کر اُس دیوار پر چسپاں کریں جس پر لکھا ہو کہ یہاں ایسا کرنا منع ہے!!!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مجھے تو فی الحال مثبت اور منفی کے ذکر سے ایک شعر یاد آگیا۔

دو منفیوں کی ضرب سے بنتی ہیں مثبتیں
تو بھی خدا کے واسطے کہہ دے نہیں نہیں
 
Top