نبیل
تکنیکی معاون
عزیز محفلین، السلام علیکم
محفل فورم کی سالگرہ کے مہینے جولائی کا اختتام ہونے کو ہے۔ اس مرتبہ سالگرہ کی سرگرمیاں قبل از وقت شروع کر دی گئیں اور احباب نے بھی یہ سالگرہ خاصے پررونق انداز میں منائی ہے ۔ سالگرہ کی تقریب ختم ہونے کے بعد بھی ہمیں بہرملاقات کوئی نہ کوئی تقریب منعقد کرتے رہنا چاہیے۔ سالگرہ کی پلاننگ میں کئی دلچسپ سلسلوں کی تجاویز سامنے آئی تھیں جن پر بعد میں بھی عمل کیا جا سکتا ہے۔ یہ رونق اب برقرار رہنی چاہیے۔ اس مرتبہ فورم کی سالگرہ کی ہائی لائٹ فورم پر دو ملین مراسلات کا ہدف عبور کرنا ہے۔ اس موقعے پر اپنی خصوصی تحریر میں میں نے اردو ویب اور اردو محفل فورم کے حوالے سے مستقبل کے منصوبوں کا کچھ خاکہ پیش کیا تھا۔ زیرنظر تحریر میں میں ان منصوبوں کی مزید کچھ تفصیل بیان کرنا چاہتا ہوں۔
جیسا کہ میں نے مذکورہ بالا مضمون میں عرض کیا تھا، ہمارا ارادہ ایک نئے کانسپٹ کو آزمانے کا ہے، اور یہ کانسپٹ ایک کی بجائے کئی فورمز کو سیٹ اپ کرنے کا ہے۔ ان فورمز کی یوزربیس ایک ہی ہوگی، یعنی کہ کوئی بھی یوزر ایک ہی مرتبہ سنگل سائن آن کے ذریعے تمام فورمز میں لاگ ان ہو سکے گا۔ اس آئیڈیا کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے تکنیکی حد تک ہماری تحقیق کافی آگے بڑھ چکی ہے۔ ہم نے نہ صرف اس کے لیے سوفٹویر پلیٹ فارم کا انتخاب بھی کر لیا ہے بلکہ اس کی ٹیسٹ انسٹالیشن اور اس میں اردو ایڈیٹر انٹگریشن کا کامیاب تجربہ بھی کر لیا ہے۔ لیکن ابھی بھی ملٹی سائٹ انسٹالیشن کی ٹیسٹنگ باقی ہے۔ اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ ابھی ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ نئی سائٹ کے خدوخال کیا ہوں گے اور اس کے اغراض و مقاصد پر بھی بات کرنی ہے۔
میں نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ دو ملین پیغامات کی ہائپ کرئیٹ کرنا اور محفل فورم پر نئے موڈریٹرز کی تقرری محض اتفاق نہیں ہے، بلکہ یہ ایک بڑے پلان کا حصہ ہے۔ نئی سائٹ، جو کہ کئی فورمز پر مشتمل ہوگی، کو سیٹ اپ کرنے کا فائدہ اسی وقت ہوگا جب ہمیں اس کی کامیابی کے آثار نظر آئیں گے۔ اور ایسا اسی صورت میں ہو سکتا ہے اگر ہم موجودہ محفل فورم پر سرگرمی کا گراف اوپر کی جانب لے جائیں اور اس کے موڈریٹرز کو بھی کمیونٹی منیجمنٹ کا اچھا تجربہ حاصل ہو جائے۔ نئے سیٹ اپ کی راہ میں تکنیکی رکاوٹیں جلد یا بدیر حل ہو جائیں گی، لیکن ہمیں نئی سائٹ قائم کرنے کی جلدی نہیں ہے۔ اس سلسلے میں اصل اہمیت نئی فورم سائٹ کے اغراض و مقاصد کو طے کرنا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ نئی فورم سائٹ میں ہر فورم کو سیٹ اپ کرنے سے پہلے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق اس کی پلاننگ کی جائے۔ مثال کے طور پر ادبی فورم سیٹ اپ کرنے سے پہلے ہمیں جائزہ لینا چاہیے کہ ہم صارفین کو دوسری ادبی سائٹس کے کیا مختلف آفر کر سکتے ہیں؟ علاوہ ازیں فورم میں طویل المیعاد دلچسپی کے کونسے عنصر شامل کیے جانے چاہییں۔ ان معاملات پر مشاورت ہم پبلک فورم پر جلد ہی شروع کریں گے۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں ایک سنجیدہ فورم کی کامیابی کو یقینی بنانا محنت طلب ثابت ہو سکتا ہے۔ لیکن ہمیں یقین ہے کہ ابتدائی مشکلات پر قابو پانے کے بعد نئی فورم سائٹ ایک مقبول عام سائٹ ثابت ہوگی۔
میں یہاں کچھ تفصیل اس سلسلے میں پس پردہ مشاورت کی بھی بیان کرنا چاہتا ہوں جو کہ ذاتی مکالمے کی صورت میں ایک طویل عرصے سے جاری ہے۔ اس مشاورت میں سعود، زیک، سعادت، محمد وارث اور راقم الحروف شریک رہے ہیں۔ شروع میں ہماری گفتگو محفل فورم کو نئے پلیٹ فارم پر اپگریڈ یا مائیگریٹ کرنے کے سلسلے میں مشاورت سے شروع ہوئی تھی۔ کچھ عرصہ مشاورت کے بعد ہم اس امر پر متفق ہو گئے تھے کہ اب محفل فورم کو ری بوٹ کرنا چاہیے، یعنی ایک نئی سائٹ شروع کی جانی چاہیے جبکہ موجودہ محفل فورم کو اس کے بعد ریڈ اونلی سٹیٹس دے دیا جائے گا۔ اسی اثناء میں ملٹی فورم سائٹ کا آئیڈیا بھی ڈسکس ہوا جوکہ سب کو پسند آیا اور اسی پر اتفاق بھی ہوگیا۔ کچھ دوستوں کے ذہن میں محفل فورم کے موجودہ کانٹینٹ کے بارے میں سوالات ہیں۔ نئی فورمز بالکل نئے سرے سے شروع کی جائیں گی، اور پرانی فورم کو مائیگریٹ نہیں کیا جائے گا۔ آپ کو نئی فورم پر رجسٹر بھی نئے سرے سے کرنا ہوگا۔ جو دوست چاہیں وہ پرانی فورم سے نئی فورم پر مراسلات کاپی پیسٹ کرکے پوسٹ کر سکیں گے، اس پر کوئی قدغن نہیں ہوگی۔ ریڈ اونلی سٹیٹس میں بھی محفل فورم کی دیکھ بھال کی جاتی رہے گی۔ نئی فورمز کی ایک خاص بات پرانی تلخیوں کو پیچھے چھوڑنا بھی ہوگا۔ نئی سائٹ میں شمولیت پر کسی پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی (چند ایک کو چھوڑ کر )۔
کچھ تفصیل آپ کو اس فورم سوفٹویر کی بھی بتا دیتے ہیں جس کا ہم نے انتخاب کیا ہے۔ کافی سوچ بچار کے بعد ہم ڈسکورس فورم سوفٹویر(Discourse - Civilized Discussion) کے استعمال پر متفق ہوئے ہیں۔ ڈسکورس کی فیچرز اور اس کے محاسن پر گفتگو علیحدہ مضمون کی متقاضی ہے۔ فی الحال اتنی تفصیل بیان کرنا چاہتا ہوں کہ ڈسکورس نیکسٹ جنریشن فورم سوفٹویر ہے اور اوپن سورس ہے۔ ڈسکورس میں روبی آن ریلز فریم ورک اور جدید ویب سٹینڈرڈز کا استعمال کیا گیا ہے۔ یوں ہم پہلی مرتبہ پی ایچ پی، مائی ایس کیو ایل وغیرہ کے استعمال سے آگے بڑھیں گے۔ ڈسکورس کو انسٹال کرنا قدرے پیچیدہ عمل ہے۔ اس میں ڈاکر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ڈسکورس کا ایک اردو ترجمہ دستیاب ہے جو کہ معیار کے اعتبار سے نہایت ناقص ہے، لیکن اسے فی الحال استعمال کرنے میں ہرج نہیں ہے۔ ہم نے ڈسکورس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کرنے کا تجربہ بھی کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔ یعنی کہ ابھی بھی ڈسکورس پر مبنی مکمل اردو فورم سیٹ اپ کی جا سکتی ہے۔ اگر کوئی صاحب (یا صاحبہ) دنیا کی پہلی اردو ڈسکورس فورم سیٹ اپ کرنا چاہیں تو انہیں بخوشی رہنمائی فراہم کی جا سکتی ہے۔
جیسا کہ میں عرض کر چکا ہوں، ڈسکورس کی فیچرز پر علیحدہ سے تفصیلی گفتگو کی جائے گی۔ فی الوقت چند اہم نکات پر روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔ کسی بھی نئے سوفٹویر پلیٹ فارم کے استعمال سے جہاں نئی فیچرز کے استعمال کا موقع ملتا ہے، وہاں کچھ پرانی دلپسند فیچرز سے ہاتھ دھونے بھی پڑ جاتے ہیں۔ میں سب سے پہلے ڈسکورس کے اسی پہلو سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں۔ بدقسمتی سے ڈسکورس کے استعمال کی صورت میں اردو فورمز کی ایک اہم فیچر یعنی اردو یوزر نیم دستیاب نہیں ہوں گے۔ ڈسکورس میں یوزر نیم صرف سادہ ascii کیریکٹر ہو سکتے ہیں، یعنی کہ عام انگریزی حروف۔ اس معاملے پر ڈسکورس کے ڈیویلوپرز کا مؤقف کافی سخت ہے اور اس میں تبدیلی کرنے پر وہ کسی صورت میں آمادہ نہیں ہیں۔ اچھی خبر یہ ہے کہ ڈسکورس میں ڈسپلے نیم اپنی مرضی سے منتخب کیا جا سکتا ہے جو کہ اردو میں ہو سکتا ہے اور یہ ڈسپلے نیم یوزر نیم کی جگہ نمایاں بھی کیا جا سکتا ہے۔ لیکن یوزر ٹیگنگ کے لیے یوزر نیم کا استعمال ہی کرنا پڑے گا۔ ڈسکورس کے استعمال کا یہ پہلو قدرے ناخوشگوار ہے اور ایک طویل عرصے تک ہم اسی معاملے کی وجہ سے آگے نہیں بڑھ سکے ہیں۔ لیکن بالآخر ہم نے محسوس کیا ہے کہ ڈسکورس کے دوسرے فوائد اردو یوزر نیم کی کمی کا اثر ختم کر دیتے ہیں، اسی لیے ہم نے اس کے استعمال کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسکورس محض ایک ایڈوانسڈ فورم سوفٹویر ہی نہیں ہے بلکہ اس میں کمیونٹی بلڈنگ کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں ڈسکورس میں اس بات کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ معلوماتی دھاگے نئے دھاگوں میں دب کر نہ رہ جائیں بلکہ انہیں اپ ووٹنگ کے ذریعے اوپر رکھا جاتا ہے۔
نئی سائٹ کے منصوبوں اور ڈسکورس فورم سوفٹویر کے بارے میں مزید معلومات انشاءاللہ فراہم کی جاتی رہیں گی، اور اس سلسلے میں پبلک فورم پر مشاورت کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ آپ کے ذہن میں اس سلسلے میں کوئی سوال ہیں تو اس کے بارے میں بھی یہاں دریافت کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اس محفل کی رونق یونہی قائم رہے اور یہ کارواں آگے بڑھتا رہے، آمین۔

آخری تدوین: