دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

نبیل

تکنیکی معاون

ربیع م

محفلین

محمد وارث

لائبریرین
ٹھیک ہے سر !آپ کا بہت شکریہ ،
نئے فورم کا جیسے ہی اعلان ہوگا ہم فورا نئے فورم پر جا کر اپنی رجسٹریشن کرالیں گے اور فرنٹ لائن میں اپنی سیٹ پکی کر لیں گے ۔
اور میں سوچ رہا ہوں کہ میں کہیں یہیں "ریڈ اونلی" کی گلیوں میں ہی بیٹھا نہ رہ جاؤں! :)
 
مقدس

لائبریرین
مقدس بہن، ابھی کافی وقت ہے، آپ شوق سے تھرٹی تھاؤزینڈ پورے کریں۔ :)
ان شاءاللہ بھیا۔۔۔۔ آج کل میں ذرا لائبریری میں تانک جھانک کر رہی۔۔۔۔ سب کی اتنے سالوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا ان شاءاللہ ۔۔۔ نیڈ ٹو گیٹ بیک ٹو فارمیٹنگ دا بکس ان شاءاللہ
 
سید عمران

محفلین
ٹھیک ہے سر !آپ کا بہت شکریہ ،
نئے فورم کا جیسے ہی اعلان ہوگا ہم فورا نئے فورم پر جا کر اپنی رجسٹریشن کرالیں گے اور فرنٹ لائن میں اپنی سیٹ پکی کر لیں گے ۔
جن سے بچنے کے لیے یہ سارا گھڑاک پھیلایا جارہا ہے وہ توسب سے پہلے وہاں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔۔۔
ارے ٹحہرنا بھیا۔۔۔
اکیلے اکیلے کہاں جارہے ہیں۔۔۔
ذرا چھری تلے دم تو لیں کہ ہم بھی آرہے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ان شاءاللہ بھیا۔۔۔۔ آج کل میں ذرا لائبریری میں تانک جھانک کر رہی۔۔۔۔ سب کی اتنے سالوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا ان شاءاللہ ۔۔۔ نیڈ ٹو گیٹ بیک ٹو فارمیٹنگ دا بکس ان شاءاللہ

محنت ضائع ہونے کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
 
زیک

مسافر
ان شاءاللہ بھیا۔۔۔۔ آج کل میں ذرا لائبریری میں تانک جھانک کر رہی۔۔۔۔ سب کی اتنے سالوں کی محنت کو ضائع نہیں ہونے دینا ان شاءاللہ ۔۔۔ نیڈ ٹو گیٹ بیک ٹو فارمیٹنگ دا بکس ان شاءاللہ
اچھی بات ہے اسی بہانے لائبریری کے کام کو ٹھکانے لگائیں
 
محفل کے دو ملین پیغامات مکمل ہونے کی خوشی اپنی جگہ، لیکن مجھے جو بات یہاں کھینچ لائی ہے، وہ ایک نئے سوفٹ ویئر پر نئی ویب سائٹ کا قیام ہے۔ آپ نے جس طرح ڈسکورس کا نقشہ کھینچا ہے، اس نے تجسس بڑھا دیا ہے۔ پھر نت نئے تجربات اور نئی چیزوں کو استعمال کرنے کا شوق اپنی جگہ۔
مجھے امید ہے کہ نئے پلیٹ فارم پر منتقلی مجھے دوبارہ فعال ہونے میں مدد دے سکے گی۔ :)
 
ویلکم بیک عمار بھیا
 
دو ضمنی باتیں۔
پہلی بات، کیوں نہ نئے فورم پر ہر شخص کو موقع دیا جائے اور پرانے اراکین کے اکاؤنٹ بنانے سے متعلق کوئی استثنا نہ رکھا جائے۔
دوسری بات، خلیل بھائی کی تجویز، یعنی بچوں کے الگ فورم، پر غور کیا جانا چاہیے۔
 
Top