دو ملین پیغامات کے بعد۔۔

ایک اور ضمنی بات۔
نئے پلیٹ فارم کی ریلیز کے وقت کوشش کیجیے کہ اس کی موبائل ایپ موجود ہو۔ موبائل ایپ کے ذریعے فورمز استعمال کرنا اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
 
متفق و پسندیدہ و زبردست وغیرہ
 
ایک اور ضمنی بات۔
نئے پلیٹ فارم کی ریلیز کے وقت کوشش کیجیے کہ اس کی موبائل ایپ موجود ہو۔ موبائل ایپ کے ذریعے فورمز استعمال کرنا اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔
عمار بھائی Discourse کی اینڈریڈ اپب تو موجود ہے کافی اچھی ہے نیو تھریڈ اوپن کرنا اور اپنے اکاؤنٹ میں کچھ تبدیلی وغیرہ کرنا کافی آسان لگا مجھے تو،
اس ایپ میں آپ بیک وقت Discourse کی کافی سائٹس کو ایڈ کر سکتے ہیں،
میرے خیال میں tapatalk کی طرح لوگ کنفیوژن کا شکار کم ہوں گے
 
نبیل

تکنیکی معاون
پہلی بات، کیوں نہ نئے فورم پر ہر شخص کو موقع دیا جائے اور پرانے اراکین کے اکاؤنٹ بنانے سے متعلق کوئی استثنا نہ رکھا جائے۔

سبھی کو اجازت ہوگی۔ استثناء والی بات مذاق تھی۔ :)

دوسری بات، خلیل بھائی کی تجویز، یعنی بچوں کے الگ فورم، پر غور کیا جانا چاہیے۔

کسی بھی نئی فورم سائٹ یا فورم کٹیگری سیٹ اپ کرنے کے لیے اس میں خاطر خواہ سرگرمی کا جواز ضروری ہے۔ میں اور مواقع پر بھی عرض کر چکا ہوں کہ چھوٹے بچوں کے لیے تحریری مواد پڑھنے میں کشش پیدا کرنا نہایت مشکل ہوگا۔ آج کل ہر بچے کے ہاتھ میں سمارٹ ڈیوائس ہے اور وہ addictive گیمز کھیلنے یا ویڈیوز دیکھنے کے عادی ہیں۔ انہیں اردو نظمین پڑھنے کے لیے یہاں لانا مشکل ثابت ہوگا۔
ہماری پلاننگ کچھ اس طرح کی ہے کہ موجودہ فورم کے نمایاں اور فعال حصوں کو ہی نئے سیٹ اپ میں جگہ دی جائے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ایک اور ضمنی بات۔
نئے پلیٹ فارم کی ریلیز کے وقت کوشش کیجیے کہ اس کی موبائل ایپ موجود ہو۔ موبائل ایپ کے ذریعے فورمز استعمال کرنا اور اپڈیٹس سے باخبر رہنا بہت آسان ہوجاتا ہے۔

ڈسکورس کی موبائل ایپ بھی اوپن سورس ہے۔ نئی فورم کے لیے موبائل ایپ مہیا کرنا ممکن ضرور ہے لیکن ہماری پہلی ترجیح فورم سائٹس کو سیٹ اپ کرنا اور ان کے آپریشن کو سٹیبل بنانا ہوگا۔ موبائل ایپ مستقبل کے روڈ میپ میں اس کے بعد آتی ہے۔ ابھی اس امر کی تحقیق بھی باقی ہے کہ موبائل ایپ ملٹی فورم سائٹ میں کس طرح استعمال کی جا سکتی ہے۔
 
دو ضمنی باتیں۔
پہلی بات، کیوں نہ نئے فورم پر ہر شخص کو موقع دیا جائے اور پرانے اراکین کے اکاؤنٹ بنانے سے متعلق کوئی استثنا نہ رکھا جائے۔
دوسری بات، خلیل بھائی کی تجویز، یعنی بچوں کے الگ فورم، پر غور کیا جانا چاہیے۔
ایک لمبے عرصے بعد اتنے پرانے محفلین کا آنا اچھا لگا. بار دگر خوش آمدید اور آتے رہا کیجیے! :)
 
کیا مابدولت کو وہاں بزبان اہل فرنگ یعنی انگلش میں ' مابدولت ' لکھنا پڑے گا ؟ ( ازراہ تفنن )
بہرکیف ،مابدولت کی نیک خواہشات اور دعائیں آپ حضرات کے ساتھ ہیں ۔ :):)
 
عثمان

محفلین
یعنی ہم اس فورم کو چھوڑ کر ایک بالکل نئے فورم کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں ازسرنو ابتدا کی جائے گی۔ یہاں تک کے محفلین کی موجودہ پروفائل اور ہسڑی کا بھی وہاں کوئی تعلق نہیں ہوگا۔
 
مقدس

لائبریرین

بھیا جتنے پنگے کرنے ہیں۔۔۔ جلدی جلدی کر لیں۔۔۔ بعد میں وہ بھی ہسٹری ہو جائیں گے :rollingonthefloor:
 
فرقان احمد

محفلین
یعنی کہ مستقبل قریب میں ہم کسی بھی لڑی میں اپنی قیمتی رائے پیش نہ فرما سکیں گے۔ بظاہر تو یہ تصور دل دہلائے دیتا ہے تاہم اس کا بھی کوئی نہ کوئی جگاڑ برآمد کر ہی لیا جائے گا۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں ایک مرتبہ پھر یاد دہانی کروانا چاہتا ہوں کہ ہم موجودہ فورم کو نئے سوفٹویر پر مائیگریٹ نہیں کر رہے ہیں۔ یہ فیصلہ ہم نے کافی عرصہ سوچ بچار کے بعد کیا ہے۔ پرانی سائٹ اور پرانے پروفائلز سے مربوط رہنا نئی سائٹ کے مقاصد میں شامل نہیں ہے۔
 
محمد وارث

ویسے کیا خیال ہے اس موضوع پر ایک پول کروا لیا جائے ایک دو مہینے کے لیے؟

اس پول کا نتیجہ بائنڈنگ چاہے نہ ہو لیکن پبلک کی ایک رائے ضرور مل جائے گی اور اس رائے کو بقدرِ جثہ "وٹیج" بھی دی جا سکتی ہے، اور رونق الگ لگی رہے گی۔:)
 
جی بصد شوق۔ :)
 
زیک

مسافر

آپ ہی شروع کریں یہ رائے شماری!
 
Top