مطلب ''دامن نچوڑ دیں تو فرشتے وضو کریں''اگر اپنی تیزی پر اتر آئیں تو بہت سوں کو بیچ ڈالیں!
اس کا مطلب ہم تو یہی لیں گے کہ خان خود بہت لمبا ہے!حقیقت میں دیکھ کر میرے ساتھی کو بدرالفاتح فرض کر بیٹھے اور جب میں نے بتایا کہ وہ میں ہوں تو گویا ہوئے کہ ارے آپ تو چھوٹے سے ہی ہیں!!
اسی لیے معطل ہو چکے ہیں.اتنے سادہ لوح بھی تو نہیں ہے.
آپ اس وقت گھر میں ہیں
آوارگی میں حد سے گزر جانا چاہیےمیں تو محفل میں ہوں !
سچ ہے کہ ہماری اردو محفل کے اندر ایک دنیا آباد ہے، ہر طرح کے لوگ۔۔۔۔۔کچھ ایک انتہا پر اور کچھ دوسری پر اور کچھ درمیان میں۔۔۔اور سچ تو یہ ہے کہ جس طرح اختلاف زندگی کا حُسن ہے بالکل اسی طرح ہماری اردو محفل کا بھی! یہ ایک طرح کی بیٹھک ہے جہاں ہر صنف، مکتبۂ فکر اور ثقافت کے لوگ آ کر بیٹھتے ہیں، بھانت بھانت کی بولیاں سُنائی دیتی ہیں، سُننے والے بھی بہت ہیں اور سنانے والے بھی بہت! تیلی لگانے والی بھی یہیں ہیں، آگ بجھانے والے بھی، دوسروں کو تیلی لگاتا دیکھ کر تیلی لگانا سیکھنے والے بھی اور آگ بجھاتا دیکھ کر آگ بجھانی سیکھنے والے بھی اور کچھ تماشائی ہیں جو یہ سیکھتے ہیں کہ دیکھنا کیسے ہے، کس رخ سے نظارہ بہتر ہے!!! اور حقیقت یہی ہے کہ ان میں سے ہر ایک کی اپنی اپنی اہمیت ہے۔ یہاں رونقیں بھی ہیں، یہاں جھڑپیں بھی، یہاں محبت بھی ہے اور یہاں ناپسندیدگی بھی ، غرض کہ یہاں سب کچھ موجود ہے!!! فورم کو دیکھتے ہوئے کبھی کبھی سوچتا ہوں کہ شاید یہ کوئی مینابازار ہے ، مَیں جس میں آگیا ہوں، یہاں انواع و اقسام کے رنگارنگ سٹالز ہیں، ایک انتہا سے لے کر دوسری انتہا تک اور سوچتا ہوں کہ یہ مینابازار مجھے کس قدر محبوب ہے!!! اور یہ اردو محفل ہم سے ہے!!!! محفل اور محفلین کے متعلق باتوں کا سلسلہ تقریباََ ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا اور میری سوچوں کا بھی ۔۔۔ جو ختم ہونے کا نام لیتا کب ہے؟
چھوٹا لاہور؟نہیں یہ ملاقات جہانگیرہ انٹرچینج پر ہوئی، جو کہ صوابی سے نزدیک ہی ہے۔
ہم پشاور سے واپسی پر اے خان سے ملے۔
اصل میں انھوں نے ہمیں کرنل شیرخان انٹرچینج پر آنے کا کہا اور خود جہانگیرہ انٹرچینج پہنچ گئے۔
میری رہائش لاہور ہے!