دھماکہ (نیا فجر نستعلیق فونٹ

جہانزیب

محفلین
پاک نستعلیق کو میں نے ڈاونلوڈ کیا تھا مگر وہ لینکس میں کام نہیں کرتا، مگر فجر فانٹ اوپن آفس میں تو اتنا اچھا نہیں دِکھتا ہے لیکن گِمپ میں بڑا فانٹ کر کے اُس میں کوئی خرابی نظر نہیں آتی۔
 

فرضی

محفلین
فجر فونٹ ڈاؤلنلوڈ کرنے کے لیے پہلے صفحے پر مہیا کیا گیا ڈاؤنلوڈ لنک کام نہیں کر رہا۔ اگر کوئی اور لنک ہو تو برائے مہربانی یہاں لکھ دیں۔ عنایت ہوگی
 
مجھے بھی اس فونٹ پر کچھ اور تفصیل چاہیے بلکہ میں اسے ڈاؤن لوڈ کرکے بھی دیکھنا چاہوں گا۔

مہوش چونکہ آپ نے یہ دھماکہ دار پوسٹ کی تھی تو براہ کرم یہ کام اپنے ذمہ لے لیں۔ اس کے علاوہ فانٹس پر دھیان دیں عنقریب ایک اور دھماکہ ہونے والا ہے۔ :)
 

arifkarim

معطل
اس کے نقطوں کی پلیسنگ ٹھیک نہیں جس کی وجہ سے لفظ کا حلیہ بگڑ جاتاہے۔
میرے عبارتی مدون کو ایک بار لگ پتا گیا تھا جب اس میں لکھنا شروع کیا جبکہ پاک نستعلیق میں پتا بھی نہیں ہوتا جو مرضی لکھ لو۔
بہت سست رفتار ہے۔۔ویب پر استعمال کے لیے انتہائی ناموزوں۔۔۔

نئے usp10 کی مدد سے اسکی سست رفتاری ختم ہو گئی ہے! ویب پر تاہوما کی طرح دوڑ رہا ہے
 

arifkarim

معطل
یہ کوئی مستقل حل نہیں۔ تمام لوگ ونڈوز تو استعمال نہیں‌ کرتے۔

ہاں پر زیادہ تر لوگ تو ونڈوذ استعمال کرتے ہیں نا! ان کیلئے تو اسکا حل موجود ہے۔ یقینا لینکس اور میک میں بھی کوئی ایسا ہی ڈی ایل ایل ہوگا جسے اپگریڈ کرنے سے وہاں بھی انتہائی کمپلکس فانٹس بہت تیزی سے رینڈر ہو سکتے ہیں۔ ۔ ۔ ۔
 

دوست

محفلین
یہاں‌ ڈی ایل ایل تو نہیں‌ البتہ رینڈرنگ انجن ہوتے ہیں۔ اب اس کو کون اپگریڈ کرے۔۔۔کب کرے کوئی نہیں جانتا۔:cool:
 

arifkarim

معطل
یہاں‌ ڈی ایل ایل تو نہیں‌ البتہ رینڈرنگ انجن ہوتے ہیں۔ اب اس کو کون اپگریڈ کرے۔۔۔کب کرے کوئی نہیں جانتا۔:cool:

آپ لینکس کی بات کر رہے ہیں یا میک کی؟ جو ڈی ایل ایل ونڈوز میں استعمال ہوتا ہے، وہ بھی ایک قسم کا رینڈرنگ انجن ہی جسے مائکروسافٹ والے خود اپگریڈ کرتے ہیں۔ Usp = Uniscribe Processer ونڈوز استعمال کرنے والوں کی تو موجیں ہو گئی ہیں!
 

دوست

محفلین
لینکس میں تو کمیونٹی نے کام کرنا ہے۔ سب کا چل رہا ہے تو اردو کی طرف کون دھیان دے گا یہ تو خود ہی کرنا پڑے گا نا۔ میک کو کون استعمال کرتا ہے۔
 
Top