دھند (میرے کیمرے سے)

تعبیر

محفلین
کسی زمانے میں پنڈی میں بھی ایسا موسم ہوا کرتا تھا۔پہلے بہت اچھا لگتا تھااب بوڑھا ہو گیا ہوں:p
بوڑھے ہو گئے ہیں یا بدذوق ہو گئے ہیں :p
بوڑھے ہونے سے دل تھوڑی نا مر جاتا ہے
اچھی تو کوئی بھی چیز اور کچھ بھی کبھی بھی لگ سکتا ہے۔انجوائے کرنے کے لیے عمر کی قید تھوڑی نا ہے
اور اگر آپ ابھی سے بوڑھے ہوگئے تو آگے تو ابھی اتنا لمبا سفر ہے اس میں کیا کریں گے :)
 

تعبیر

محفلین
زبردست فوٹوگرافی اور مناظر کے عمدہ عکاسی- محفل کے تصاویر کے زمرے میں تو آپ اور عسکری چھائے ہوئے ہیں
ہمیشہ منفرد اور خوبصورت تصاویر پوسٹ کرنے میں آپ سے کوئی جیت نہیں سکتا :)
بہت بہت شکریہ :)
عبداللہ کے پاس تو معلومات بھی ہوتی ہیں جبکہ میرے پاس صرف تصاویر
اور آپ کیوں غائب ہیں اس سیکشن سے ؟؟؟کافی عرصے آپ کی طرف سے کوئی نیا تھریڈ نہیں دیکھا اس سیکشن میں :)
 

تعبیر

محفلین
بہت اچھی تصاویر ہیں۔۔
اگر پنجاب کا کوئی بھائی یہاں دھند کی تصاویر شئیر کرے تو صرف دھند ہی دکھائی دے۔
ہائے نواسے کہاں تھے آپ ؟؟؟
اتنی دفعہ مخاطب کیا آپ کو یہاں وہاں لیکن آپ نے جواب ہی نہیں دیا
بھئی میں نے بھی آپ کے مذاق کے جواب میں مذاق کیا ہو گا کوئی
اگر برا لگا ہو تو معذرت
سوری ارادہ ہرٹ کرنے کا کبھی بھی نہیں تھا :):):)
 

تعبیر

محفلین
لیکن، آخر ”دیکھا“ کیسے ؟:)
بھئی، ہمارے گوٹھ میں تو اتنی دھند پڑتی ہے کہ بیس تیس گزسے آگے کچھ ”دکھائی“ ہی نہیں دیتا۔ :)
دھند میں ”دیکھنے اور دریافت کرنے“ کا ”نسخہ کیمیا“ ہمیں بھی بتلادیں نا :)
ہمیں تو سامنے سے فل ہیڈ لائٹس کے ساتھ آنے والی گاڑی بھی اندھیری رات میں شیر کی چمکدار آنکھیں جیسی ہی ”نظر“ آتی ہیں، یوں ہم فور وھیل پر بھی ”واک“ ہی کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔:)
ہاہاہا
یوسف بھائی آجکل میں لکھتی کچھ ہوں وہ سمجھ کچھ اور آتا ہے ۔لفظ پتہ نہیں کیا سے کیا ہو جاتے ہیں :D
دیکھا مطلب دریافت کیا کہ کیسے دھند چھٹتی ہے ،کیسے سورج نکلتا ہے۔کیسے کچھ جگہوں پر آدھے حصوں میں دھوپ تھی اور کیسے آدھے حصوں میں دھند اس طرح کا دیکھا :p
ویسے آپ دیکھ سکتے ہیں کہ دھند ایسی نہیں تھی اور دن میں تھی تو اتنی خطرناک نہیں تھی ۔رات میں میں بھی احتیاط کرونگی باہر نکلنے سے​
 

تعبیر

محفلین
واؤ تعبیرآپی زبردست بہت ہی خوبصورت تصاویراور مناظر بھی،،مجھےبھی یہاں آناہےکون ساملک ہےیہ:)
:(:(:(
آپ کو پتہ ہی نہیں کہ میں کہاں رہتی ہوں جبکہ مجھے یہ خوش فہمی تھی کہ میں اتنے عرصے سے یہاں کی رکن ہوں تو اب تو سب جانتے ہونگے میرے بارے میں :)
بہت بہت شکریہ نیلم یہاں آنے اور آپ کے جواب دینے کے لیے:) خوش رہیے
 

تعبیر

محفلین
یوکرائن میں چرنوبل ایٹمی ری ایکٹر کا حادثہ ہوا تھا۔ اس سے پھیلنے والی تابکاری کی وجہ سے بہت سے ممالک میں درختوں اور دیگر نباتات پر اثر پڑا تھا۔ مثلاً فن لینڈ میں تقریباً تین چوتھائی رقبے پر اگنے والی کھمبیوں کی ایک خاص قسم اب بھی بین الاقوامی طور پر کھائے جانے کے قابل نہیں سمجھی جاتی۔ اسی طرح اگر آپ میری اوپر اقتباس شدہ پوسٹ دیکھیں تو درخت پر جگہ جگہ پرندوں کے گھونسلے نما چیزیں دکھائی دیں گی۔ یہ گھونسلے دراصل ان شاخوں کی میوٹیشن کے نتیجے میں دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ گھونسلے نہیں بلکہ شاخوں کی غیر معمولی شکل ہے۔ اسی طرح پولینڈ میں اس طرح کے درخت بہت عام دکھائی دیتے ہیں۔ فن لینڈ میں کہیں کہیں ایسا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن جب آپ جنوب کی طرف جاتے جائیں یعنی اسٹونیا، لٹویا، لتھوانیا اور پولینڈ، اسی حساب سے تابکاری کی سابقہ شدت بڑھتی جاتی ہے اور درختوں اور دیگر نباتات پر آپ کو اس کے اثرات دکھائی دینے لگتے ہیں۔ جانوروں اور انسانوں پر بھی فرق پڑتا ہے لیکن وہ اتنی آسانی سے عام جگہوں پر نہیں دکھائی دیتا :)
اچھا تو یہ گھونسلے اس وجہ سے ہیں لیکن اچھے لگتے ہیں نا کہ برے
ویسے ان اثرات کے نقصانات کیا ہیں؟؟؟
 

تعبیر

محفلین
ساری تصویریں اچھیں ہے
مجھےیہ دو تصویر بہت اچھیں لگیں
اوپر والی کچھ بلر ہے اگر مگر اچھی تصویر ہے
بہت بہت شکریہ چھوٹے
بلری شاید فوگ کی وجہ سے ہوگی
آپ کا ڈبل ڈبل شکریہ کہ آپکی حوصلہ افزائی اور ٹپس کی وجہ سے اب میں کچھ بہتر فوٹوگرافی کرنے لگی ہوں
پہلے سوچا کہ آپ کی ایکس رے نظروں سے انہیں گزارا جائے :p آپ کو پہلے بھیج کر پوچھوں کہ وجی کیا پوسٹ کروں اور کیا نہیں لیکن پھر سوچا کہ آپ کہیں یہ نا کہیں کہ خاتون تو ماسی مصیبتے بن گئی ہے :p:p:p
ایک تصویر میں نے خالص آپ کے لیے بھی بنائی تھی آپ کے ٹپس کو مد نظر رکھتے ہوئے :)
 

تعبیر

محفلین
واہ۔ بہت پیارا شہر ہے آپ کا۔ میں یہاں آوارہ بھوت بن کر گھومنا پسند کروں گا۔ لیکن یہاں کوئی بھتنی دکھائی نہیں دے رہی؟ اوہ سمجھ گیا وہ تو صرف بھوتوں کو ہی دکھائی دیتی ہو گی۔
ہاہاہا
چھوٹے ایک تصویر میں ایک بھوتنی ہے تو سہی :p
لوگوں کی تصویریں بغیر اجازت کھینچنا کوئی اچھی بات تو نہیں ہے نا
ڈبلن والی تصاویر میں بہت لوگ تھے اور وہاں تو ہر جگہ لوگ ہی لوگ ہوتے ہیں تو کوئی نا کوئی آ ہی جاتا ہے کیمرے میں
 

تعبیر

محفلین
سبھی تصاویر بہت عمدہ ہیں:thumbsup4:

یہ دھند تو کچھ بھی نہیں ہے، اور اس میں کم از کم چالیس میٹر دوری پر دیکھا جا سکتا ہے، پنجاب کے علاقوں میں جو دھند پڑتی ہے اسمیں تو بڑی مشکل سے دو تین میٹر تک نظر آتا ہے
بہت بہت شکریہ :)
تو آپ کریں نا ایسی تصاویر یہاں شئیر
 

تعبیر

محفلین
ان تصاویر کو دیکھ کر لگ رہا ہے کہ وہاں کس قدر سردی ہے۔ ہمیں تو دیکھ کر ہی ٹھنڈ لگنا شروع ہوگئی :) مگر بہت اچھی تصاویر ہیں۔
بہت بہت شکریہ مدیحہ
جی ٹھنڈ تو ہے لیکن اس دن جوش میں بالکل بھی نہیں لگ رہی تھی اور آج تو مت پوچھیں کہ ٹھنڈ سے کتنا برا حال ہے :)
 

قیصرانی

لائبریرین
اچھا تو یہ گھونسلے اس وجہ سے ہیں لیکن اچھے لگتے ہیں نا کہ برے
ویسے ان اثرات کے نقصانات کیا ہیں؟؟؟
فوری طور پر تو یہ درخت کوئی نقصان نہیں دیتے۔ تاہم اگر تابکاری کے اثرات والی چیز کھا لی جائے تو پھر نقصان ہے۔ یعنی اس درخت اور اس جیسے دیگر درختوں کو مت کھائیے گا :)
 

تعبیر

محفلین
فوری طور پر تو یہ درخت کوئی نقصان نہیں دیتے۔ تاہم اگر تابکاری کے اثرات والی چیز کھا لی جائے تو پھر نقصان ہے۔ یعنی اس درخت اور اس جیسے دیگر درختوں کو مت کھائیے گا :)
ہاہاہا
مجھے کیا آپ نے بکری سمجھ رکھا ہے :p
ویسے آپ کی ہر ریٹنگ پرمزاح کیوں ہوتی ہے
اور وہ مسکراہٹ کونسی ٹائپ کی ہوتی ہے
 
Top