ادب دوست
معطل
"چھٹتی نہیں ہے یہ منہ سے یہ کافِر لگی ہوئی"
۔۔۔۔ کارواں بنتا گیا۔
"چھٹتی نہیں ہے یہ منہ سے یہ کافِر لگی ہوئی"
ادب دوست جی آپکی دوکان تو نہیں ہے پان سگریٹ کی؟
شکریہ مبارک باد کا۔ تشکر جناب! احتجاج کا جواب حمیرا بہنا نے دے دیا ہے ۔
حکومت کو تمباکو نوشی پر مکمل پابندی عائد کرنی چاہیے۔ صرف اتنا لکھنا کافی نہیں کہ:" خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے ۔'' وزارتِ صحت۔ اس کی مثال ایسے ہے جیسے :" حکومت کہے چوری کرنا بہت بڑا جرم ہے"۔ اور کھلے عام چوریاں ہوتی رہیں اور حکومت کے کان پر جو تک نہ رینگے!
نام تو معلوم نہیں لیکن آپ جیسے کسی مہربان کی تحریر ہے کہ۔۔۔۔
میں سگریٹ نہیں پیتا
وہ تو بس غمگین ہوتا ہوں تو غم بھلانے کے لیے
جب خوش ہوتا ہوں تو لطف اُٹھانے کے لیے
جب اکیلا ہوتا ہوں تو تنہائی دور کرنے کے لیے
جب دوستوں میں ہوتا ہوں تو اُن کا ساتھ دینے کے لیے
جب بھوکا ہوتا ہوں تو بھوک مٹانے کے لیے
جب کھانا کھا لیتا ہوں تو کھانا ہضم کرنے کے لیے
جب فارغ ہوتا ہوں تو ٹائم پاس کرنے کے لیے
ورنہ میں اتنا پاگل نہیں کہ سگریٹ جیسی مضر چیز کو ہاتھ لگاوں۔۔۔
جو بھی وافر ہے، بھجوا دیں۔برانڈ بتا دیں ، تحفہ پیش کیا جائے گا۔
بالکل ! ہم نے حسرت شاعری میں بیان کردی ہےہزار عام انسانوں سے ایک سگریٹ نوش کی آہ بھاری ہے ۔۔ (کثافت)
۔۔۔۔ کارواں بنتا گیا۔
ادب! ادب!
ادب سے نام لیں ، میخانہء غریباں۔۔
ہزار عام انسانوں سے ایک سگریٹ نوش کی آہ بھاری ہے ۔۔ (کثافت)
حضور آپ شوق فرماتے ہیں ؟
ہمارا تو آسان سا معاملہ ہے ۔ صرف تب جب بارش ہوتی ہے ، یا پھر تب جب نہیں ہوتی ۔۔
جو بھی وافر ہے، بھجوا دیں۔
پورا صفحہ ہی دهواں دهواں کر دیا ہے۔اب کہ ساری عوام سگریٹ نوشی کے فوائد پر بات کرے گی ۔۔۔ یہ ایک سگریٹ میری طرف سے لیں
سگریٹ کو پکڑنا ہو تو اس طرح پکڑیے
سگریٹ پینے کا اسٹائل ۔۔
جانے کیوں سگریٹ اس طرح پھینک دیے جاتے ہیں ادب دوست توجہ کریں
یہ لیجیے الیکڑانک سگریٹ ۔۔
میں کچھ سمجھا نہیں؟حضور آپ شوق فرماتے ہیں ؟
اس جملے پر اعتراض کا حق رکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ ناپسندیدہ کر دیتی ۔ خیال آیا عزت مآب چودھری صاحب ایویں ایں بول دیتے ہیں ۔ جان دیو ۔
سگریٹ سگریٹ کردی میں آپے ۔۔۔۔۔
شکریہ شکریہاس جملے پر اعتراض کا حق رکھتے ہوئے سوچ رہی تھی کہ ناپسندیدہ کر دیتی ۔ خیال آیا عزت مآب چودھری صاحب ایویں ایں بول دیتے ہیں ۔ جان دیو ۔
جو بھی وافر ہے، بھجوا دیں۔
گو کہ یوں بھی میں نثریوں کا بہت زیادہ شیدائی تو نہیں لیکن اگر اسے علامتی افسانہ بھی سمجھا جائے تو اس کا درست مطلب اخذ کرنے سے قاصر ہوں۔سگریٹ کا دھواں
عمارت سے نکلتا ہے
آنکھوں میں چبھا بہت
کھانس کر حلق زخمی
ٹی بی کا مرض لگا کر
انسان کو کر رہا ہے بیمار
پھیپھڑوں میں جگہ بنا کر
عمارت کر رہا ہے خراب
دھواں بلند ہے بہت
اڑا کر لے کر جائے گا
اور باقی عمارت کی
بچی کچھی راکھ میں
ملے گا فقط ایک سگریٹ۔۔۔۔!!!
گو کہ یوں بھی میں نثریوں کا بہت زیادہ شیدائی تو نہیں لیکن اگر اسے علامتی افسانہ بھی سمجھا جائے تو اس کا درست مطلب اخذ کرنے سے قاصر ہوں۔
آپ کے متعلق میری رائے یہ ہے کہ آپ اچھا لکھ سکتی ہو لیکن لکھتی نہیں ہو۔
خیالات ہر شخص کے ذہن میں موجود ہوتے ہیں، بعض کے ہاں عمدہ اور بعض کے ہاں عامیانہ لیکن لکھاری یا اچھا لکھاری وہ ہوتا ہے جو اپنے خیالات قاری کے ذہن تک منتقل کر سکے یعنی درست انداز میں قاری یا سامع کو اپنا ما فی الضمیر بتا سکے۔
ابلاغ ایک بنیادی صفت ہے جو کسی شعر یا نثر میں ہونی چاہیے۔
اس کے بعد مرحلہ آتا ہے صنائع یعنی خوبیوں کا۔ یوں تو نومولود بچے بھی رو کر اپنی بھوک یا تکلیف کا احساس دلا دیتے ہیں بلکہ انسانوں پرہی کیا موقوف جانور بھی ایک دوسرے سے کمیونی کیٹ کرتے ہیں۔ ایک ادیب یا شاعر کا کلام عام انسانوں یا عوام کالانعام سے کہیں بہتر ہونا چاہیے۔ اس میں راست سے بڑھ کر استعارے اور تشبیہات ہونی چاہییں۔ معنوی حسن کے ساتھ ساتھ صوتی تاثر بھی قائم رہنا چاہیے۔ شاعر تو جب اپنی شاعری میں نصیحتیں کرتا ہے یا معاشرتی مسائل کا حل پیش کرتا ہے تو بھی وہ استعارے کے حسن کے ساتھ کرتا ہے کہ پڑھنے والے کے منہ کا ذائقہ کرکرا نہ ہو اور اس کے کلام میں اثر ہو۔
اب اپنی اس نثری کو خود دیکھو اور جائزہ لو کہ کیا اس میں یہ خوبیاں موجود ہیں؟ کیا یہ اعلیٰ کلام کے درجے پر فائز ہوتی ہے؟
سگریٹ کو انسان کے استعارے کے طور پر بھی استعمال کیا ہو تب بھی ابلاغ نہیں ہوتا اس بات کا کسی بھی طرح۔سگریٹ کو انسان سے تشبیہ دی تھی ۔۔۔قسم سے فاتح بھائی اس میں مجھے ایک خوبی نظر نہیں آئی سوائے سگریٹ کے
آپ کو بات کو میں سنجیدگی سے لے رہی ہوں ۔۔ اور کوشش کروں گی کہ ابلاغ بہتر ہو ۔ اعلیٰ کلام لکھنے کا سوچا نہیں کبھی ۔ مجھے آپ کے سمجھانے کا انداز اچھا لگا۔مجھے بتاتے رہیے گا نثری و نظمی پوسٹوں میں
یہ بھیا کے ماڈرن سگریٹ اور تمباکو ہےاس کے بارے میں تفصیل سے بتایے ۔ مجھے بالکل بھی نہیں پتا۔۔شاید ہومیو پیتھک قطرے ہوں گے درمیاں میں کیا ہے ؟
اصل مراسلے تک جاؤ تیر کے نشان پر کلک کر کے اور وہاں تفصیل پڑھواس کے بارے میں تفصیل سے بتایے ۔ مجھے بالکل بھی نہیں پتا۔۔شاید ہومیو پیتھک قطرے ہوں گے درمیاں میں کیا ہے ؟