دھوپ میں نکلو۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
دھوپ میں نکلو گھٹاؤں میں نہا کر دیکھو
زندگی کیا ہے کتابوں کو ہٹا کر دیکھو

وہ ستارہ ہے چمکنے دو یوں ہی آنکھوں میں
کیا ضروری ہے اسے جسم بنا کر دیکھو

پتھروں میں زباں ہوتی ہے دل ہوتے ہیں
اپنے گھر کے درودیوار سجا کر دیکھو

فاصلہ نظروں کا دھوکہ بھی تو ہو سکتا ہے
وہ ملے یا نہ ملے ہاتھ بڑھا کر دیکھو


 

محمد وارث

لائبریرین
بہت شکریہ حجازی صاحب، بہت اچھی غزل ہے۔

لیکن آپ نے اسے 'موسیقی کی دنیا' میں کیوں پوسٹ کیا ہے اسے تو 'پسندیدہ کلام' میں ہونا چاہیئے نا، کیا یہ کسی نے گائی ہے۔ اور بھائی صاحب اسے تنقید مت سمجھیئے گا بلکہ یہ تو میں نے ہاتھ بڑھایا ہے۔ :)
 

تعبیر

محفلین
یہ کونسی غزل ہے۔ ویسے جو بھی دھوپ میں نکلے وہ سن بلاک (sun block ) ضرور لگا لے :grin: ورنہ فیئر اینڈ لولی کی ضرورت پڑ سکتی ہے :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
ہوتی ہوں گی لیکن سردیوں میں دھوپ میں بیٹھ کر کینو کھانے کا بہت مزہ آتا ہے۔

اور یورپ میں سنا ہے اول تو دھوپ ہی نہیں ہوتی اگر ہوتی ہے تو لوگ بھاگ چھٹی مناتے ہیں اور سن باتھ لیتے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
جناب یہ معلوم نہیں کہ کس کا کلام ہے لیکن جگجیت نے گایا بہت عمدہ ہے۔
تعبیر چلچلاتی دھوپ میں نکلنے کو نہیں کہا عصر کے بعد کا وقت موزوں ہے اس قسم کے نکلنے کے لیے۔:grin:
کیا دل کو چھوتی ہوئی غزل ہے۔۔۔۔
 

تعبیر

محفلین
محسن مین نے آپ کی غزل ڈھو نڈ لی پر مجھے نہیں پتہ کے یہاں کیسے پوسٹ کرتے ہیں :(



[ame]http://www.youtube.com/watch?v=UedlNXHm8eY[/ame]
 

تعبیر

محفلین
ارے؟ آپ تو بہت کھوجی واقع ہوئی ہیں تعبیر؟ :grin: یعنی بھوسے کے ڈھیر میں سے سوئی تلاش کر لائی ہیں۔:eek:

ہی ہی ہی :grin: ابھی آپ نے ہماری قابلیت دیکھی ہی کہاں ہے ۔ویسے آہم آہم یہ غزل آپ اتنے ترنم میں کیوں گنگنا رہے تھے ۔;) ویسے کیا عصر کے ٹائم سے بھی کچھ اس سلسلے کا لینا دینا ہے کہ نہیں :)

لیں جی اب آڈیو ربط بھی حاضر ہے کہ ذونی کی طرف اکثر یو ٹیوب کام نہیں کرتا

http://www.youshare.com/view.php?file=DhoopMainNiklo.mp3
 

محسن حجازی

محفلین
ترنم سے نہ گاتے تو یہ نکتہ اٹھا دیتیں کہ میاں ترنم سے کیوں نہیں گا رہے؟:grin:
عصر کا کیوں نہیں ہے لینا دینا؟ اب ہم محبوب کو جیکب آباد کی چلچلاتی دھوپ میں باہر نکلنے کا مشورہ دے کر اتنا سانولا کر لیں کہ توا بھی شرمائے اور ہم یا تو 'مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب۔۔۔' گنگناتے رہیں یا پھر پنجابی میں میں 'کالا شاہ کالا تے گوریاں نوں پراں کرو' الاپتے پھریں؟:grin: خاتون ہم خاصے دور اندیش واقع ہوئے ہیں پس عصر کا وقت بہتر ہے۔ دیگر یہ کہ سن بلاک کا خرچہ بھی بچے گاسو یہ کفایت الگ ہوئی کہ ہم پہلے ہی تعلیم و صحت کے اخراجات سے ادھ موے ہوئے جاتے ہیں۔
دیکھئے عصرکے وقت سورج ڈھل رہا ہوتا ہے اور تصور کیجئے کہ بارش کے بعد عصر کے وقت دوبارہ دھوپ نکل رہی ہے۔۔۔ واہ واہ! اور اس میں محبوب۔۔۔۔ یہاں سے خرچے کی طرح تخیل بھی اپنا اپنا! :grin:
 

تعبیر

محفلین
:grin: :grin: :grin:

توبہ ہے۔ آپ کی دور اندیشیاں یا کنجوسیاں۔آپ نے کیا وہ گانا نہیں سنا کہ سانولی سلونی سی محبوبہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اصلی پوسٹ بذریعہ تعبیر
توبہ ہے۔ آپ کی دور اندیشیاں یا کنجوسیاں۔آپ نے کیا وہ گانا نہیں سنا کہ سانولی سلونی سی محبوبہ۔


نہیں وہ ہماری نہیں ہے۔

آپ کی کیا نہیں ہے، دور اندیشی، کنجوسی یا سانولی سلونی سی محبوبہ ؟
 

محسن حجازی

محفلین
اگر وہ رنگ کی تو گوری ہو پر دل کی کالی ہوئی تووووووو

ہم کہتے ہیں فی الحال ہو سہی، سیدھی ہم کر لیں گے!
جی شمشاد بھائی آپ سے کبھی پہلے مختلف ہوئے کیا ہم!
 
Top