محترم! آپ نے فرمایا اردو میں بھی فقط ایک اخبار نے خبر دی تھی۔
رہی ثبوت کی بات تو وہ لڑی مقفل ہونے کی بجائے حذف ہو چکی ہے، کہاں سے لاوں؟ یاد دلا دیتا ہوں کل کی ہی بات ہے، یوسف صاحب کی لڑی جس میں نوری مالکی کے بیان پر بحث ہو رہی تھی۔
وہاں آپ نے فرمایا یہ خبر صرف جسارت اور اسلام میں شائع ہوئی اور یہ مین سٹریم کے اخبارات نہیں۔ مستند حوالہ ہونا چاہیے۔
میں نے یہ نہیں بلکہ میں نے کہا تھا کہ یہ دونوں سکینڈری سورسیز ہیں ۔کوئی اورسورس دیں جو معتبرہو۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں روزنامہ الاسلام اور جسارت کے کس نامہ نگار نے یہ خبر بنائی تھی ۔ دوسری بات آپ نے جن اخبارات کا حوالہ دیا تھا دونوں کی خبر ایک جیسی تھی من و عن ایک حرف کا بھی فرق نہیں ۔ جبکہ میں نے اپنے سفرنامہ میں تین مختلف اخباروں کا نہ صرف حوالہ دیا ہے بلکہ وہاں موجود عام لوگوں کے جو تاثرات تھے وہ بھی نقل کیا ہے ۔ اور میں نے خود وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے بعد معاملہ کے بارے میں لکھا تاکہ سند رہے ۔کیا میں آپ سے یہ پوچھوں کہ آپ اس خبر کی تحقیق کرنے عراق گئے تھے ؟ میڈیا میں ہونے کے سبب روزانہ میں کم از کم پوری دنیا کے20 اخبارات تو دیکھتا ہی ہوں ۔عراق کے کسی عربی اخبار میں مجھے یہ خبر نظر نہیں آئی ۔
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم اصلاحی بھائی
کیا خوب سیر کروائی ہے ۔۔۔۔۔۔۔
استاد محترم آسی بھائی نے بہت توجہ کے ساتھ آپ کی تحریر پر رائے دی ہے ۔۔۔۔ان کے تحریر کردہ نکات کو رہنما بنا لیں ۔
آپ کی تحریر میں پنڈت صاحب کا ذکر اک بہت پیارے دوست کی یاد تازہ کر گیا ۔
پنڈت رمیش سہائے جنہیں ہم سب ہی رمیش بھائی کہتے تھے ۔ حال حلیہ برتاؤ اور اسلام پر گفتگو اکثر لوگوں کو اس دھوکے میں مبتلا کر دیتی کہ شاید کوئی مسلمان عالم ہے ۔۔۔۔۔۔ اللہ انہیں اپنی امان میں رکھے ۔۔۔۔۔
ڈاکٹر ذاکر نائیک صاحب نے بلاشبہ ہند کے مسلمان کو پوری شدت سے متاثر کیا ہوا ہے ۔
 
زبردست۔۔۔مزہ آگیا۔ بہت سی خواہشوں میں سے ایک خواہش یہ بھی ہے کہ ٹرین کے ذریعے لاہور سے کلکتہ تک کے تمام علاقوں کی سیر کی جائے۔ لیکن دونوں ممالک کے تعلقات اور ویزہ مسائل کو دیکھتے ہوئے لگتا تو نہیں کہ یہ خواہش اس زندگی میں پوری ہوسکے گی۔۔۔(ویسے یہ سات جنموں کا آئیڈیا کبھی کبھی بہت Fascinate کرتا ہے)۔۔۔۔۔۔:)
آپکا بیحد شکریہ اس سفرنامے کیلئے۔ :)
 
الف عین

لائبریرین
ویسے یہ سفر نامہ مجھے ذاتی مراسلے میں بھیجا گیا تھا اور میری اصلاحی نظر سے گزر بھی چکا تھا۔ لیکن اتنی باریک بینی سے نہیں جتنی سے آسی بھائی نے دیکھا ہے۔ کئی باتوں سے متفق ہوں، لیکن کچھ زبان و بیان میں نے اس لئے تبدیل کرنا پسند نہیں کیا کہ بول چال میں اس طرح بھی آتا ہے
 
زبان و بیان کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کہنا باقی ہے، اسلوب پر بھی بات ہو گی اور اس سفر نامے کی زیریں رَو پر بھی۔ ان شاء اللہ۔
خلائی رابطہ بار بار ٹوٹ رہا ہے۔
چاچو آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے اتنی توجہ سے پڑھا اور مفید مشوروں سے نوازا
آپ کی شفقت و محبت کا میں مقروض رہوں گا
باقی چیزوں کا انتظار ہے ۔فائنل ہو جائے تو تدوین کر کے کہیں بھیجوں گا ۔
 
ویسے یہ سفر نامہ مجھے ذاتی مراسلے میں بھیجا گیا تھا اور میری اصلاحی نظر سے گزر بھی چکا تھا۔ لیکن اتنی باریک بینی سے نہیں جتنی سے آسی بھائی نے دیکھا ہے۔ کئی باتوں سے متفق ہوں، لیکن کچھ زبان و بیان میں نے اس لئے تبدیل کرنا پسند نہیں کیا کہ بول چال میں اس طرح بھی آتا ہے
جی، میں نے اسی لئے ’’محاورے‘‘ کی بات کی تھی کہ سرحد کے اِس پار اور اُس پار کے محاورے میں فرق ہے، اپنے مطابق دیکھ لیجئے۔
مزید بھی عرض کروں گا اگر ’’مزاجِ دل‘‘ مائل بہ گرانی نہ ہو گیا۔
 
اللہ رحم کرے۔ خیریت؟

ع:
پڑا ہوا ہے وہی اک معاملہ دل کا
اب تو اس سے جنم جنم کا ساتھ لگتا ہے، بیس سال ہونے کو آ گئے۔
تاہم جب سے اہلیہ نے آنکھیں موند لیں (گزشتہ عیدالفطر) محسوس کچھ زیادہ کرنے لگا ہوں، اور تو کچھ نہیں!
دعاؤں میں یاد رکھئے گا۔
 
قیصرانی

اللہ رحم فرمائے، شریانوں کی بندش کا مسئلہ ہے یا والو یا کچھ اور؟
میری ادنٰی سی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گی
 
اللہ رحم فرمائے، شریانوں کی بندش کا مسئلہ ہے یا والو یا کچھ اور؟
میری ادنٰی سی دعائیں آپ کے ساتھ رہیں گی
کچھ جزوی طور پر شریانوں کی بندش کا مسئلہ ہے، کچھ دل کا پمپ کہتے ہیں کمزور ہو گیا، کچھ جسمانی مشقت کی کمی بھی ہے۔ دوائیاں بھی چل رہی ہیں، خوراک تو مدت ہوئی پرہیزی ہو چکی، اب کے ’’بدپرہیزی‘‘ والا مزاج ہی نہیں رہا۔ کھانا کم اور واویلا زیادہ۔
عام طور پر معمولاتِ حیات رواں دواں ہیں۔ یہاں محفل میں خاصی باقاعدگی سے آپ احباب کے ساتھ ہوتا ہوں۔ کبھی کبھی طبیعت بگڑ جاتی ہے تو کچھ دیسی کچھ ولایتی ملی جلی دوائیاں بھی لے لیتا ہوں۔ اور پھر گھنٹوں تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا رہتا ہوں۔ اور کچھ نہیں بچے (اور ان کے بچے) پریشان ہو جاتے ہیں۔
اللہ ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔
 
تلمیذ

لائبریرین
اللہ تعالے آپ کو صحت کاملہ سے نوازے، جناب آسی صاحب۔
شریانوں کی بندش یا تنگی اور کولیسٹرول میں کمی کے لئے ادرک،لہسن، لیموں، سرکہ سیب اور شہد پر مشتمل نسخہ (جو آپ کی نظر سے یقیناً گزرا ہوگا)، بےحد مجرب ہے۔ اور میں خودبھی استعمال کررہا ہوں۔تفصیل یہاں درج ہے:

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/دل-کی-بند-شریانیں-کھولنے-کا-اکسیر-نسخہ.5104/

اگر ممکن ہو سکے تو آزما کر دیکھئے۔اللہ سبحانہ تعالے کرم کرے گا۔
 
۔۔ بات چیت اور بحث و مباحثہ کے بعد رات کو ہم لوگ گھومنے نکل جاتے اسٹیشن کے قریب کھوکھے میں چائے پی جاتی ،سگریٹ والے سگریٹ کے دھوئیں کے مرغولے اڑاتے ،کچھ دیر خوش گپیاں ہوتی اور پھر بائک اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لیتے ہوئے واپس آ جاتے۔
۔۔۔ ۔۔۔ ۔ اس میں یا تو سارے جملے فعل معروف میں لکھیں یا پھر فعل مجہول میں۔ موقع فعل معروف کا ہے۔
چاچو مثال دیجئے نا پلیز سمجھ نہیں سکا۔
 
چاچو مثال دیجئے نا پلیز سمجھ نہیں سکا۔

۔۔ بات چیت اور بحث و مباحثہ کے بعد رات کو ہم لوگ گھومنے نکل جاتے (فعل معروف) اسٹیشن کے قریب کھوکھے میں چائے پی جاتی (فعل مجہول) ،سگریٹ والے سگریٹ کے دھوئیں کے مرغولے اڑاتے (فعل معروف) ،کچھ دیر خوش گپیاں ہوتی(فعل مجہول) اور پھر بائک اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لیتے ہوئے واپس آ جاتے (فعل معروف)۔

۔۔ بات چیت اور بحث و مباحثہ کے بعد رات کو ہم لوگ گھومنے نکل جاتے (فعل معروف) اسٹیشن کے قریب کھوکھے میں چائے پیتے (فعل معروف) ،سگریٹ والے سگریٹ کے دھوئیں کے مرغولے اڑاتے (فعل معروف) ،کچھ دیر خوش گپیاں کرتے(فعل معروف) اور پھر بائک اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں کا مزہ لیتے ہوئے واپس آ جاتے (فعل معروف)۔

اتنی سی بات ہے بس!
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
کچھ جزوی طور پر شریانوں کی بندش کا مسئلہ ہے، کچھ دل کا پمپ کہتے ہیں کمزور ہو گیا، کچھ جسمانی مشقت کی کمی بھی ہے۔ دوائیاں بھی چل رہی ہیں، خوراک تو مدت ہوئی پرہیزی ہو چکی، اب کے ’’بدپرہیزی‘‘ والا مزاج ہی نہیں رہا۔ کھانا کم اور واویلا زیادہ۔
عام طور پر معمولاتِ حیات رواں دواں ہیں۔ یہاں محفل میں خاصی باقاعدگی سے آپ احباب کے ساتھ ہوتا ہوں۔ کبھی کبھی طبیعت بگڑ جاتی ہے تو کچھ دیسی کچھ ولایتی ملی جلی دوائیاں بھی لے لیتا ہوں۔ اور پھر گھنٹوں تک کمپیوٹر کے سامنے بیٹھا رہتا ہوں۔ اور کچھ نہیں بچے (اور ان کے بچے) پریشان ہو جاتے ہیں۔
اللہ ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے۔
معلوماتی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کا تو نہیں بتایا؟
 
معلوماتی۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائیں۔ ڈاکٹروں نے آپریشن کا تو نہیں بتایا؟
نہیں! اینجیوگرافی ہوئی تھی کبھی، پرانی بات ہے۔ حال ہی میں ایک بہت مشہور (دل کے) ڈاکٹر سے مشورہ ہوا، انہوں نے دوائیاں دی ہیں کہ جاری رکھئے۔ سو، جاری ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
نہیں! اینجیوگرافی ہوئی تھی کبھی، پرانی بات ہے۔ حال ہی میں ایک بہت مشہور (دل کے) ڈاکٹر سے مشورہ ہوا، انہوں نے دوائیاں دی ہیں کہ جاری رکھئے۔ سو، جاری ہیں۔
دل کے اس مشہور ڈاکٹر سے جو کہ سرجن تھے کہ فزیشن؟ اگر ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ دوائی جاری رکھیئے تو پھر اسے جاری رکھیئے کہ آپریشن کی فی الوقت شاید ضرورت نہ ہو۔ ایکو کارڈیو گرافی ہوئی تھی؟ ایجکشن فریکشن کتنی تھی؟
 
Top