دیئے گئے لفظ پر شاعری

شمشاد

لائبریرین
سحرِ ہوئی تو مِرے گھر کو راکھ کرتا تھا
وہ اِک چراغ جسے رات بھر بچایا ہے
(نوشی گیلانی)


چراغ
 

الف عین

لائبریرین
میں جنگلوں کی آگ بن کے چار سمت پھیل جاؤں
چراغ نام دے کے اس نے یوں مجھے جلا دیا
مابدولت

جنگل
 

شمشاد

لائبریرین
کبھی یہ ہیرو کا جوبن ‘ کبھی رانجھا کی وَنجلی ہے
کبھی خاروں بھرا رَستہ ‘ کبھی یہ پھول جنگلی ہے
(فاخرہ بتول)


خار
 

عمر سیف

محفلین
یہ میری وفا کی ہیں وحشتیں، مجھے اختیارِ جنوں نہیں
جہاں نام ہم نے سنا تیرا وہیں سر کو جھکا دیا ۔۔

اب وحشت ۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
گھیرا ہے اس طرح مجھے وحشت کے جال نے
سب خواب میرے ڈوب گئے اس ملال میں
(ناہید ورک)
 

محمد وارث

لائبریرین
مثالِ سایہ محبّت میں جال اپنا ہوں
تمھارے ساتھ گرفتارِ حال اپنا ہوٕں


بِلا ہوئی ہے مری گو کہ طبعِ روشن میر
ہوں آفتاب و لیکن زوال اپنا ہوں



گرفتار
 

فاتح

لائبریرین
نو گرفتار محبت پہ خدا رحم کرے
آج اس شخص کی پہلی شب تنہائی ہے;)
(نامعلوم)

رحم
 

محمد وارث

لائبریرین
بھلا اسے نہ سہی، کچھ مجھی کو رحم آتا
اثر میرے نفسِ بے اثر میں خاک نہیں

ہمارے شعر ہیں اب صرف دل لگی کے اسد
کھلا کہ فائدہ عرضِ ہنر میں خاک نہیں

خاک
 

فاتح

لائبریرین
مزے جہان کے اپنی نظر میں خاک نہیں
سوائے خون جگر سو جگر میں خاک نہیں

(غالب)

مزے
 

محمد وارث

لائبریرین
ترے فراق کی راتیں کبھی نہ بھولیں گی
مزے ملے انہی راتوں میں عمر بھر کے مجھے


پھر آج آئی تھی اک موجۂ ہوائے طرب
سنا گئی ہے فسانے اِدھر اُدھر کے مجھے


(ناصر کاظمی)

فراق
 

شمشاد

لائبریرین
س۔رش۔ارئ وص۔ال ن۔۔ہ دل س۔۔وزئ ف۔۔۔۔۔۔۔راق
جینے کو جی رہے ہیں مگر کیسے جی سے ہم
(سرور)


وصال
 
Top