یہ غم بھی مجھے دوستوں سے ملا ہے بصد فخر زخمِ جگر دیکھتا ہوں (سرور) دوست
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #41 یہ غم بھی مجھے دوستوں سے ملا ہے بصد فخر زخمِ جگر دیکھتا ہوں (سرور) دوست
عمر سیف محفلین ستمبر 27، 2007 #42 دوست کیا خوب وفاؤں کا صلہ دیتے ہیں ہر نئے موڑ پہ اک زخم نیا دیتے ہیں اب صلہ
شمشاد لائبریرین ستمبر 27، 2007 #43 کہاں تک بھلا میں نبھاؤں وفا کبھی تو مجھے بھی صلہ چاہیے (ناہید ورک) نبھانا
محمد وارث لائبریرین ستمبر 28، 2007 #44 وفا کرئیں گے، نبھائیں گے، بات مانیں گے تمھیں بھی یاد ہے کچھ یہ کلام کس کا تھا (داغ) وفا
شمشاد لائبریرین ستمبر 28، 2007 #45 تصویر محبت کی رنگینی و شوخی کیا! یہ خونِ جگر ہو گا، یہ خونِ وفا ہوگا۔ (سرور) تصویر
محمد وارث لائبریرین ستمبر 29، 2007 #46 تابِ نظارہ نہیں، آئینہ کیا دیکھنے دوں اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے آئینہ
تابِ نظارہ نہیں، آئینہ کیا دیکھنے دوں اور بن جائیں گے تصویر جو حیراں ہوں گے عمر ساری تو کٹی عشقِ بتاں میں مومن آخری وقت میں کیا خاک مسلماں ہوں گے آئینہ
شمشاد لائبریرین ستمبر 29، 2007 #47 ان کو ڈر ہے کہ یہ آئینہ بھرم کھول نہ دے میرے آئینہ کو یوں دیدۂ نم کہتے ہیں (سرور) ڈر
عمر سیف محفلین ستمبر 29، 2007 #48 ایک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے اب مدت ۔۔۔
محمد وارث لائبریرین ستمبر 29، 2007 #49 اتنی مدت بعد ملے ہو کن سوچوں میں گم رہتے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اتنے اچھے کیوں لگتے ہو (محسن نقوی) سوچ
اتنی مدت بعد ملے ہو کن سوچوں میں گم رہتے ہو کون سی بات ہے تم میں ایسی اتنے اچھے کیوں لگتے ہو (محسن نقوی) سوچ
محمد وارث لائبریرین ستمبر 30، 2007 #53 حقیقت ابدی ہے مقامِ شبّیری بدلتے رہتے ہیں اندازِ کوفی و شامی (اقبال) مقام
الف عین لائبریرین ستمبر 30، 2007 #54 لو کیا گھسا پٹا شعر یاد آیا ہے، لیکن ہے تو درست: حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے۔ (آور اب گانا بھی یاد آ گیا، وعدہ ترا وعدہ۔۔۔ اس گیت میں شروع میں یہی شعر ہے!!) خوشبو
لو کیا گھسا پٹا شعر یاد آیا ہے، لیکن ہے تو درست: حقیقت چھپ نہیں سکتی بناوٹ کے اصولوں سے کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے۔ (آور اب گانا بھی یاد آ گیا، وعدہ ترا وعدہ۔۔۔ اس گیت میں شروع میں یہی شعر ہے!!) خوشبو
شمشاد لائبریرین ستمبر 30، 2007 #55 کیوں ٹھہر گئی دل میں اُس قیام کی آہٹ کیوں گزر نہیں جاتی اُس مقام کی آہٹ (ناہید ورک) اگلا لفظ " آہٹ "
عمر سیف محفلین ستمبر 30، 2007 #56 کوئی آہٹ کوئی آواز کوئی چاپ نہیں دل کی گلیاں سنسان ہیں آئے کوئی اب سنسان ۔۔۔
عمر سیف محفلین ستمبر 30، 2007 #60 خوشبو جیسے لوگ ملے افسانے میں ایک پرانا خط کھولا انجانے میں اب انجان، انجانے ۔۔۔