بات تو واقعی قابلٍ غور ہے غلام
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2006 #22 مجھے بھی نہیں ملا کوئی شعر اس لفظ پر، اب جس نے پوچھا تھا وہی بتائے
قیصرانی لائبریرین جولائی 7، 2006 #23 پکائی کھیر جتنوں سے، چرخہ دیا جلا آیا کتا، کھا گیا کھیر، تو بیٹھی گانا گا ابھی کھیر غلام
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2006 #24 آپ کا دیا ہوا شعر غلط ہے : اصل شعر یہ ہے : کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا آیا کتا کھا گیا ساری تُو بیٹھی ڈھول بجا (عارفانہ کلام ہے یہ)
آپ کا دیا ہوا شعر غلط ہے : اصل شعر یہ ہے : کھیر پکائی جتن سے چرخہ دیا جلا آیا کتا کھا گیا ساری تُو بیٹھی ڈھول بجا (عارفانہ کلام ہے یہ)
قیصرانی لائبریرین جولائی 7، 2006 #26 یہ ری مکس ہے، ورنہ تو میں خواجہ امیر خسرو کا نام بھی دے دیتا چلیں، ابھی پھر تلاش جاری رکھیں “گانا“ کے لفظ پر غلام
یہ ری مکس ہے، ورنہ تو میں خواجہ امیر خسرو کا نام بھی دے دیتا چلیں، ابھی پھر تلاش جاری رکھیں “گانا“ کے لفظ پر غلام
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2006 #27 بالکل صحیح ہے۔ پھر سے شروع کرتے ہیں۔ پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح زلف کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں اب “ زلف “
بالکل صحیح ہے۔ پھر سے شروع کرتے ہیں۔ پوچھا جو ان سے چاند نکلتا ہے کس طرح زلف کو رخ پہ ڈال کے جھٹکا دیا کہ یوں اب “ زلف “
سارہ خان محفلین جولائی 7، 2006 #28 آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔۔۔ کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک۔۔ عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب۔۔۔ دل کا کیا رنگ کروں خونِِ جگر ہونے تک۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔طلب
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک ۔۔۔ کون جیتا ہے تیری زلف کے سر ہونے تک۔۔ عاشقی صبر طلب اور تمنا بے تاب۔۔۔ دل کا کیا رنگ کروں خونِِ جگر ہونے تک۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔طلب
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2006 #29 راہِ طلب میں کون کسی کا، اپنے بھی بیگانے ہیں چاند سے مکھڑے، رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں (اسرار ناروی) اگلا لفظ “ مکھڑا “
راہِ طلب میں کون کسی کا، اپنے بھی بیگانے ہیں چاند سے مکھڑے، رشکِ غزالاں سب جانے پہچانے ہیں (اسرار ناروی) اگلا لفظ “ مکھڑا “
سارہ خان محفلین جولائی 7، 2006 #30 ایک دھندلی سی تصویر خیالوں میں کہیں باقی ہے۔۔۔ کتنے برس ہوئے مکھڑا وہ چاند سا دیکھے۔۔۔ (امجد شیخ)۔۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔چاند۔۔۔
ایک دھندلی سی تصویر خیالوں میں کہیں باقی ہے۔۔۔ کتنے برس ہوئے مکھڑا وہ چاند سا دیکھے۔۔۔ (امجد شیخ)۔۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔چاند۔۔۔
الف عین لائبریرین جولائی 7، 2006 #31 رین اندھیری ہے اور کنارہ دور چاند نکلے تو پار اتر جائیں ناصر کاظمی اب اگا لفظ کنارہ
سارہ خان محفلین جولائی 7، 2006 #33 ماوراء اعجاز صاحب تم سے پہلے چاند لے کر آ گئے تھے ۔۔۔اور اب کنارہ تلاش کرنا ہے۔۔۔۔۔دوستی بعد میں کر لیں گے ۔۔۔
ماوراء اعجاز صاحب تم سے پہلے چاند لے کر آ گئے تھے ۔۔۔اور اب کنارہ تلاش کرنا ہے۔۔۔۔۔دوستی بعد میں کر لیں گے ۔۔۔
شمشاد لائبریرین جولائی 7، 2006 #34 لٹ الجھی سلجھا جا رے بالم میں نہ لگاؤں گی ہاتھ رے چاند سے مکھڑے کو ناگن زلفیں ڈسیں چاہے ساری رات رے
ماوراء محفلین جولائی 7، 2006 #36 سارہ خان نے کہا: ماوراء اعجاز صاحب تم سے پہلے چاند لے کر آ گئے تھے ۔۔۔اور اب کنارہ تلاش کرنا ہے۔۔۔۔۔دوستی بعد میں کر لیں گے ۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سوری آخری صفحہ شاید دیکھا ہی نہیں تھا۔ ظفری آپ لفظ “کنارہ“ سے لکھ سکتے ہیں۔
سارہ خان نے کہا: ماوراء اعجاز صاحب تم سے پہلے چاند لے کر آ گئے تھے ۔۔۔اور اب کنارہ تلاش کرنا ہے۔۔۔۔۔دوستی بعد میں کر لیں گے ۔۔۔ مزید نمائش کے لیے کلک کریں۔۔۔ سوری آخری صفحہ شاید دیکھا ہی نہیں تھا۔ ظفری آپ لفظ “کنارہ“ سے لکھ سکتے ہیں۔
محب علوی مدیر جولائی 8، 2006 #37 بادبان کھلنے سے پہلے کا اشارہ دیکھنا میں سمندر دیکھتی ہوں تم کنارہ دیکھنا نیا لفظ ہے اشارہ
ت تیشہ محفلین جولائی 8، 2006 #38 اس کے ایک اشارے پر سب طور طریقے چھوٹ گئے یوں لگتا ہے اپنے آپ سے اب آغاز ِ جنگ ہوا ، اگلا لفظ ، آغاز ِ جنگ
اس کے ایک اشارے پر سب طور طریقے چھوٹ گئے یوں لگتا ہے اپنے آپ سے اب آغاز ِ جنگ ہوا ، اگلا لفظ ، آغاز ِ جنگ
شمشاد لائبریرین جولائی 8، 2006 #39 میرا خیال ہے کہ “ آغازِ جنگ “ کا ایک ہی شعر تھا جو آپ نے لکھ دیا، اب اور تو کوئی مشکل ہی سے ملے گا، ہاں اگر کوئی شاعر مستقبل میں اس پر شعر کہہ دے تو اور بات ہے۔
میرا خیال ہے کہ “ آغازِ جنگ “ کا ایک ہی شعر تھا جو آپ نے لکھ دیا، اب اور تو کوئی مشکل ہی سے ملے گا، ہاں اگر کوئی شاعر مستقبل میں اس پر شعر کہہ دے تو اور بات ہے۔
سارہ خان محفلین جولائی 8، 2006 #40 اس لفظ پر شعر ڈھونڈنے سے بہتر ہے خود ہی بنا لیا جائے۔۔۔۔ آغاز جنگ سے پہلے سوچ لینا چاہئے ۔۔ انجام میں اگر ہار ملی تو کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔(ہنسنا منع ہے)۔۔۔۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔انجام۔۔۔۔
اس لفظ پر شعر ڈھونڈنے سے بہتر ہے خود ہی بنا لیا جائے۔۔۔۔ آغاز جنگ سے پہلے سوچ لینا چاہئے ۔۔ انجام میں اگر ہار ملی تو کیا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔(ہنسنا منع ہے)۔۔۔۔۔۔ اگلا لفظ۔۔۔۔۔۔انجام۔۔۔۔