﷽
السلام علیکم محفلین !
کافی دنوں سے ہم کہاوتوں اور منطقوں کے حوالے سے سوچ بچار کر رہے ہیں کہ آیا ان دیسی منطقوں میں کوئی سچائی بھی ہے یا بس یونہی کسی نے بے پر کی چھوڑی ہے۔ اکثر بیشتر ہمارے اردگرد یہ عجیب و غریب کہاوتیں یا منطقیں استعمال ہوتی نظر آتی ہیں ۔ جیسے ایک مشہورمنطق ہے جو اکثر اوقات قینچی چلانے پر سمجھ دار قسم کا بندہ لازمی ٹوکتا ہے کہ خالی قینچی مت چلاؤ ورنہ گھر میں لڑائی ہو جائے گی ، ایک اور مشہور منطق یا کہاوت جو زبان زد عام ہے کہ کالی بلی اگر راستہ کاٹ جائے تو راستہ تبدیل کر لینا چاہیے ۔
کیا واقعی ایسا ہوتا ہے یا بس یونہی سیانوں نے وہم پال رکھا ہے ۔آپ صاحب علم اپنے علمی تجربے کی روشنی میں ان عجیب و غریب منطق اور کہاوتوں پر تبصرہ ضرور فرمائیں تاکہ ان کی حقیقت عیاں ہو۔