دیسی گائے کا دودھ زہر کیسے بنا

عدنان عمر

محفلین
چشم کشا، آنکھیں کھول دینے والی ویڈیو۔
اس بارے میں محدود معلومات تو تھیں لیکن معلوم نہ تھا کہ بات اس حد تک بڑھ گئی ہے۔
اب جائیں تو جائیں کہاں؟ کون سا دودھ استعمال کریں؟
مشکل لیکن ممکن العمل حل تو یہی نظر آرہا ہے کہ ایک بکری خرید کر دودھ کی ضروریات پوری کی جائیں۔
شکریہ نظامی صاحب!
 
سیما علی

لائبریرین
مشکل لیکن ممکن العمل حل تو یہی نظر آرہا ہے کہ ایک بکری خرید کر دودھ کی ضروریات پوری کی جائیں۔
آپ نے ہمارے دل کی بات کی ہے تین چار دن سے یہی بات ہم گھر میں کہہ رہے ہیں ۔۔۔۔۔بکری پال لی جائے یہی واحد حل رہ گیا ہے۔۔۔۔۔
 
عدنان عمر

محفلین
آپ نے ہمارے دل کی بات کی ہے تین چار دن سے یہی بات ہم گھر میں کہہ رہے ہیں ۔۔۔۔۔بکری پال لی جائے یہی واحد حل رہ گیا ہے۔۔۔۔۔
بر سبیلِ تذکرہ، کئی لوگ بالخصوص خواتین بکری کے دودھ سے پرہیز کرتی ہیں۔ شاید انھیں ہیک آتی ہے۔ ہمارے گھر میں بھی یہی صورتِ حال ہے۔
 
سیما علی

لائبریرین
بر سبیلِ تذکرہ، کئی لوگ بالخصوص خواتین بکری کے دودھ سے پرہیز کرتی ہیں۔ شاید انھیں ہیک آتی ہے۔ ہمارے گھر میں بھی یہی صورتِ حال ہے۔
ہیک کو ختم کیا جاسکتا ہے پر ان خطرناک ملاوٹوں سے تو بہتر ہے اور پھر ڈر تو نہیں ہوگا کم از کم ہیک تو بہت معمولی بات ہے تھوڑے سے بادام اور اخروٹ گرائینڈ کرکے ڈالے جاسکتے ہیں۔۔
 
یاسر شاہ

محفلین
مجھے پریشانی کی کوئی وجہ سمجھ نہ آسکی ۔تھوڑی ویڈیو بھی دیکھی۔اس میں تو گائے کے دودھ کی بات کی گئی ہے اور عام تو بھینس کا دودھ ہے گائے کا دودھ تو عام نہیں۔
 
عدنان عمر

محفلین
مجھے پریشانی کی کوئی وجہ سمجھ نہ آسکی ۔تھوڑی ویڈیو بھی دیکھی۔اس میں تو گائے کے دودھ کی بات کی گئی ہے اور عام تو بھینس کا دودھ ہے گائے کا دودھ تو عام نہیں۔
ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ اب بھینسوں کو بھی ان تجربات سے گزارنے کا آغاز ہو رہا ہے۔ اور پھر بھینسوں کے دودھ میں اضافے کے لیے انھیں مضرِ صحت ٹیکے لگانا تو اب ایک عام سی بات ہے۔
میرے خیال میں ملک بھر میں جہاں جہاں مویشیوں کے جدید فارمز کھولے جا رہے ہیں یا گئے ہیں، وہاں وہاں ان طریقوں کو متعارف کروائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔
میں نے ایک دفعہ آسٹریلیین حکومت کے امدادی ادارے AUSAID کی پاکستان میں "امدادی" سرگرمیوں پر انٹرنیٹ ریسرچ کی تھی۔AUSAID اپنے امدادی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں جن جن شعبوں کو فنڈنگ فراہم کر رہا تھا ان میں مویشیوں کی فارمنگ کا شعبہ بھی شامل تھا۔ بہرحال، اس حوالے سے جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔
 
انتہائی معذت کے ساتھ عرض ہے کہ پوری وڈیو نہایت واہیات قسم کی غیر مصدقہ سنی سنائی باتوں پر مشتمل ہے ....
پتہ ہی ایسی نادر و نایاب تحقیقات صرف ہمارے دیسی یوٹیوبرز کے ہاتھ ہی کیوں آتی ہیں.
گائے کے دودھ میں A1 اور A2 کیسین دونوں ہی قدرتی طور پر موجود ہوتے ہیں، ہاں یہ ضرور ہے کہ کچھ نسلوں کے دودھ میں اے ون زیادہ غالب ہوتا ہے تو کچھ کے دودھ میں اے 2.
اے 2 کے بارے میں یہ ہائپ ایک کمپنی کی جانب سے سلیکٹو بریڈنگ کا ایسا طریقہ پیٹنٹ کروانے کے بعد شروع ہوئی جس کے تحت افزائش نسل کے نتیجے میں محض اے 2 کیسین والا دودھ حاصل ہو سکے.
اے ون کیسین کے مزعومہ طبی نقصانات کا ابطال مختلف سائنسی تحقیقات میں کیا جا چکا ہے.
خواہ مخواہ کی سنسنی پھیلاتے ہیں یہ لوگ.
 
بکری ضرور خریدیے گا ... بس یہ خیال رہے کہ وہ گاندھی جی والی بکری نہ نکلے :)
 
ڈاکٹر صاحب کا کہنا ہے کہ اب بھینسوں کو بھی ان تجربات سے گزارنے کا آغاز ہو رہا ہے۔ اور پھر بھینسوں کے دودھ میں اضافے کے لیے انھیں مضرِ صحت ٹیکے لگانا تو اب ایک عام سی بات ہے۔
میرے خیال میں ملک بھر میں جہاں جہاں مویشیوں کے جدید فارمز کھولے جا رہے ہیں یا گئے ہیں، وہاں وہاں ان طریقوں کو متعارف کروائے جانے کے خدشات موجود ہیں۔ اس حوالے سے تحقیقات کی ضرورت ہے۔
میں نے ایک دفعہ آسٹریلیین حکومت کے امدادی ادارے AUSAID کی پاکستان میں "امدادی" سرگرمیوں پر انٹرنیٹ ریسرچ کی تھی۔AUSAID اپنے امدادی ایجنڈے کے تحت پاکستان میں جن جن شعبوں کو فنڈنگ فراہم کر رہا تھا ان میں مویشیوں کی فارمنگ کا شعبہ بھی شامل تھا۔ بہرحال، اس حوالے سے جامع تحقیق کی ضرورت ہے۔
بھائی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ لائیو اسٹاک فارمنگ کے ماہر ہیں، وہاں یہ شعبہ برسہابرس سے سائنسی بنیادوں پر چلایا جا رہا، یہی وجہ ہے کہ ہمارے مقابلے میں ان کہ پیداوار کے معیار و مقداردونوں ہم سے کہیں بہتر ہیں ... چونکہ یہ ایک طرح سے ان کی "کور کمپٹینسی" ہے، اسی لیے ان کے امدادی ادارے اس میدان میں ترقی پزیر ممالک کی معاونت کرتے ہیں ... جیسے USAID آپ ہو اریگیشن کے کافی پراجکٹس میں فعال نظر آئے گا.
 
زوجہ اظہر

محفلین
ایک اور حضرت شاید محسن بھٹی ، کی وڈیوز ہیں جو اسی طرح مختلف چیزوں میں ملاوٹ کا پردہ فاش کیا کرتے ہیں
 
ایک بنیادی سوال:

کیا a1 دودھ کی قسم جینیاتی تغیر (genetic mutation) کے ذریعے حاصل کی گئی ہے؟

ایک اور حضرت شاید محسن بھٹی ، کی وڈیوز ہیں جو اسی طرح مختلف چیزوں میں ملاوٹ کا پردہ فاش کیا کرتے ہیں
یہ صاحب بھی سنسنی پھیلانے والوں میں سے ہیں ... اکثر غلط بات کرتے دکھائی دیتے ہیں ....
ایک بات ہمیشہ یاد رکھیے کہ ملاوٹ کرنے والا ملاوٹ صرف اس وقت کرتا ہے جب اس سے مالی منفعت حاصل ہو .... کوئی بھی ملاوٹ برائے ملاوٹ نہیں کرتا ... ہمارے یہاں ملاوٹ کے حوالے سے کئی ایسے سازشی نظریے بھی گردش میں رہتے ہیں جن کی کوئی معاشی تک نہیں بنتی ... مثلا کچھ برس پہلے لیز چپس کے پیچھے پڑ گئے تھے کہ اس میں پلاسٹک ملائی جا رہی ہے اور ثبوت کے طور پر چپس جلا جلا کر دکھائے جا رہے تھے ... دلچسپ بات مگر یہ ہے کہ اس وقت صنعتی اسکیل پر آلو کی خرید پلاسٹک سے کہیں زیادہ سستی تھی! :)
 
ایک بنیادی سوال:

کیا a1 دودھ کی قسم جینیاتی تغیر (genetic mutation) کے ذریعے حاصل کی گئی ہے؟

اے 2 کے مبینہ فوائد سےمتعلق زیادہ تر مواد جو دستیاب ہے اس کی بنیاد اے 2 کمپنی کی اسپانسرڈ ریسرچ ہے، جس کا رد کئی آزاد ریسرچز میں ہو چکاہے ...
جہاں تک سوال کا تعلق ہے تو دودھ میں اے ون اور اے 2 کیسین قدرتا دونوں پائے جاتے ہیں، جینٹک انجینیرنگ کے ذریعے ایسے جانور کی افزائش ممکن ہے جو صرف اے 2 کیسین کا حامل دودھ دے اور یہی اے 2 کمپنی کرنے کی کوشش کر رہی ہے.
 
Top