دینی کتب

الف عین

لائبریرین
جزاک الہ خیر عبد اللہ۔ لیکن ان فائلوں کی تنزیل محض فورم کے ارکان کر سکتے ہیں۔ میں خواہ مخواہ کسی اور فورم کا رکن نہیں بننا چاہتا، وہ بھی جس کا نام ہی ’اس پرچم کے تے۔۔۔۔۔۔۔‘ ہو۔ میں ہندوستانی ہوں اطلاع کے لئے۔۔۔۔
اگر یہ فائلیں آپ کے پاس ہیں تو ی فری ہوسٹ پر اپ لوڈ کر کے لنک دے دیں۔ مثلاً
esnips.com
 
باذوق

محفلین
اس کتاب کے جملہ حقوقَ ترجمہ،نقل و اشاعت پاکستان میں ’’المکتبۃ السلفیہ‘ لاہور، اور ہندوستان میں مولانا صفی الرحمٰن مبارک پوری کے حق میں محفوظ ہیں
Registration number 4371 Copyright​
یہ الرحیق المختوم کے پہلے صفحے پر لکھا ہے
تو اس کا مطلب یہ ہوا کہ اسکے حقوقَ طباعت عام نہیں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
السلام علیکم !
الرحیق المختوم کی فہرست کو یونیکوڈائز کر لیا گیا ہے اور اور حسبِ توفیق مضامین کو بھی کیا جا رہا ہے۔
یہاں دیکھیں۔
اس اطلاع کی ضرورت اس لئے پیش آئی کہ کہیں کام دہرا نہ لیا جائے۔ ایک ہی کتاب کا ایک سے زیادہ جگہ کمپوز ہونا وقت کا زیاں ہے۔
جہاں تک الرحیق المختوم کے کاپی رائٹ کی بات ہے ، اس کے حصول کی بھی کوششیں جاری ہیں۔
 
باذوق

محفلین
esnips.com پر تفسیر ابن کثیر کا تعارف:
نوٹ: یہ تفسیر سپارہ کے حساب سے اپ لوڈ اس لئے کی گئی ہے تاکہ وہ حضرات جن کے انٹرنیٹ کی اسپیڈ بہت کم ہے۔ آسانی سے مستفیض ہو سکیں۔" [/COLOR]
"دین خالص" والوں کی ویب سائٹ تو بند ہو چکی ہے لیکن یہ تفسیر درج ذیل لنک سے فری ڈاؤن لوڈ‌کی جا سکتی ہے
تفسیر ابن کثیر ڈاؤن لوڈ
تفسیر ابن کثیر (اردو) دراصل ربوہ جالیات ، ریاض (اسلام گھر ڈاٹ کام) کی جانب سے اسکین کر کے پیش کی گئی ہے۔ تمام پاروں کے ڈاؤن لوڈ روابط آپ یہاں بھی دیکھ سکتے ہیں۔
اطلاعاَ عرض ہے کہ تمام 30 پاروں کی فہرست کو بھی اردو مجلس کی "یونیکوڈائزنگ ٹیم" نے کمپوز کر لیا ہے۔ اس وقت پروف ریڈنگ کے مرحلے میں ہے۔ اس کے بعد ہ مکمل فہرست تھریڈ کی شکل میں لگا دی جائے گی، ان شاءاللہ۔
دینِ خالص ، ہمارے ایک ساتھی کی جانب سے ڈنمارک کے سرور سے قائم ہوئی تھی۔ سیاسی وجوہ کے سبب بند ہو گئی۔ اس پر اپلوڈ کی گئیں تمام کتب موجود ہیں اور ان شاءاللہ جلد آن لائن دستیاب ہوں گی۔ ایک نئی سائیٹ کے ذریعے جس پر کام ابھی جاری ہے۔ دعا کی درخواست ہے۔
 
الف عین

لائبریرین
قرآن اردو پر یہ ساری کتابیں شاید سکینڈ امیجیز سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں۔
ان پیج یا اردو میں ہوں تو اطلاع دی جائے۔ تصویروں کا کیا کریں گے سوائے اس کے کہ پروف ریڈنگ کی جا سکے انہیں دیکھ کر۔
 
باذوق

محفلین
قرآن اردو پر یہ ساری کتابیں شاید سکینڈ امیجیز سے پی ڈی ایف فارمیٹ میں ہیں۔
ان پیج یا اردو میں ہوں تو اطلاع دی جائے۔ تصویروں کا کیا کریں گے سوائے اس کے کہ پروف ریڈنگ کی جا سکے انہیں دیکھ کر۔
محترم اعجاز صاحب۔ فی الحال تو تمام اردو دینی کتب پ۔ڈ۔ف (سکینڈ امیجیز سے) میں بھی درکار ہیں۔ کمپوزنگ / پروف ریڈنگ کا کام تو انہی کو دیکھ کر کیا جائے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
پچھلے دنوں یہاں عالمی اسلامی بک فئر ہوا ھا۔ اس میں ہم نے ابن کثیر کا اردو ترجمہ (جوناگڈھی( خریدا تھا۔ یہ کتاب کمپیوتر کتابت سے آراستہ ہے۔ کئی دنوں سے سوچ رہا تھا کہ معلوم کروں۔یہ حذیفہ اکیڈمی لاہور نے چھاپی ہے۔ اس کے مدیر کا نام عثمان رشید دیا گیا ہے، کمپوزنگ کرنے والے صاحب کا نام صغیر الدین شہزاد ہے۔ حذیفہ اکادمی کا پتہ ہئ۔ کمرہ نمبر 2، ابو الفضل مارکیٹ، اردو بازار لاہور۔
بلی کے گلے میں گھنٹی باندھنے والا کوئی ہے؟ جو ان سے ربط کر سکے اور اجازت کے ساتھ ان پیج فائل حاصل کر سکے؟؟
یہی پہلی بار ہے جو میں کمپیوٹر کتابت کی کوئی تفسیر دیکھ رہا ہوں۔ ہندوستان میں بھی سب محض پرانی ۔ اکثر پاکستانی نسخوں کی ہی فوٹو کاپی چھاپ دیتے ہیں۔
 
مغزل

محفلین
ریاض الصالحین کے بارے میں کوئی اپ ڈیٹ ، ؟؟ مجھے یہ کتاب درکار ہے ۔
 
شاکر

محفلین
تفسیر ابن کثیر اردو ترجمہ از محمد جونا گڑھی ۔ ناشر مکتبہ اسلامیہ، اردو بازار لاہور۔ میرے علم کے مطابق شاید یہ واحد تخریج شدہ ایڈیشن ہے۔ کچھ دیگر ادارے بھی تخریج پر کام کر رہے ہیں۔ لیکن یہ ترجمہ اس وقت پاکستان میں دستیاب ہے۔ تمام احادیث اور دیگر تاریخی روایات کی بھی تخریج کر دی گئی ہے۔ جو ترجمہ اسلام ہاؤس ڈاٹ کام پر الگ الگ پاروں کی صورت میں‌دستیاب ہے۔ یا ای اسنپس وغیرہ پر مل رہا ہے۔ وہ ایڈیشن بغیر تخریج کا ہے۔ اس لئے اتنا فائدہ مند نہیں۔
 
طالوت

محفلین
میں درج ذیل تین کتب پر کام کر رہا ہوں مکمل ہوتے ہی پیش کر دوں گا۔
1۔۔ شاہکار رسالت (پرویز احمد(
2۔۔ سیدہ عائشہ کی شادی کے وقت عمر ایک تحقیقی جائزہ (حبیب الرحمن کاندھلوی(
3۔۔ مقتل حسین المشور مقتل ابی مخنف (محمود عباسی(

اگر ان پر پہلے سے کہیں کام ہو چکا ہو یعنی برقیائی جا چکی ہوں تو ازراہ کرم مطلع کریں ۔
وسلام
 
موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
میں بھی دینی کتب کے پراجیکٹ کےلیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
فروعی اختلافات والے مواد سے معذرت۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

طالوت بھائی ، مذکورہ عنوانات پر لائبریری میں کام نہیں ہوا ۔ یہ بتائیے گا کہ کیا آپ کے پاس اصل کتابی متن ہے یا آپ اسکین صفحات سے کام کر رہے ہیں ؟

شکریہ
 
طالوت

محفلین
جی اسکین صفحات پر ۔ اور کہیں کہیں صفحات میں سے الفاظ بھی غائب ہیں ۔ اسلئے کچھ سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کیا جائے ۔ البتہ پاکستان واپسی پر میرا ارادہ ہے کہ میں کتابوں سے ان کی درستگی کر لوں ۔
وسلام
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
جی اسکین صفحات پر ۔ اور کہیں کہیں صفحات میں سے الفاظ بھی غائب ہیں ۔ اسلئے کچھ سمجھ نہیں پا رہا کہ کیا کیا جائے ۔ البتہ پاکستان واپسی پر میرا ارادہ ہے کہ میں کتابوں سے ان کی درستگی کر لوں ۔
وسلام

طالوت بھائی ، جو متن آپ ٹائپ کریں پروف ریڈنگ کے لیے تمام اسکین صفحات کی ضرورت ہو گی ۔ علاوہ ازیں اگر صفحات میں کہیں الفاظ غائب ہیں تو آپ چند اسکین صفحات یہاں پوسٹ کر دیں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ پروف ریڈنگ میں مذکورہ صفحات مددگار ثابت ہو سکیں گے یا نہیں ۔ اگر غائب الفاظ کی تعداد کم ہو تو ممکن ہے یہاں پر صاحب علم اراکین سے مدد مل سکے کیونکہ جملہ کے سیاق و سباق سے بھی رہنمائی مل جاتی ہے ۔ بہر حال پہلے آپ کچھ اسکین صفحات پوسٹ کریں یہاں تو اندازہ ہو ۔

شکریہ
 
فرخ منظور

لائبریرین
میں درج ذیل تین کتب پر کام کر رہا ہوں مکمل ہوتے ہی پیش کر دوں گا۔
1۔۔ شاہکار رسالت (پرویز احمد(
2۔۔ سیدہ عائشہ کی شادی کے وقت عمر ایک تحقیقی جائزہ (حبیب الرحمن کاندھلوی(
3۔۔ مقتل حسین المشور مقتل ابی مخنف (محمود عباسی(

اگر ان پر پہلے سے کہیں کام ہو چکا ہو یعنی برقیائی جا چکی ہوں تو ازراہ کرم مطلع کریں ۔
وسلام

ظہیر صاحب۔ شاہکارِ رسالت، غلام احمد پرویز صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔ اس کتاب میں سے یا غلام احمد پرویز صاحب کی کسی بھی کتاب میں سے کوئی بھی متن درکار ہو تو بتائیے گا۔ تصویری مواد فراہم کر سکتا ہوں۔
 
طالوت

محفلین

طالوت بھائی ، جو متن آپ ٹائپ کریں پروف ریڈنگ کے لیے تمام اسکین صفحات کی ضرورت ہو گی ۔ علاوہ ازیں اگر صفحات میں کہیں الفاظ غائب ہیں تو آپ چند اسکین صفحات یہاں پوسٹ کر دیں تاکہ اندازہ ہو سکے کہ پروف ریڈنگ میں مذکورہ صفحات مددگار ثابت ہو سکیں گے یا نہیں ۔ اگر غائب الفاظ کی تعداد کم ہو تو ممکن ہے یہاں پر صاحب علم اراکین سے مدد مل سکے کیونکہ جملہ کے سیاق و سباق سے بھی رہنمائی مل جاتی ہے ۔ بہر حال پہلے آپ کچھ اسکین صفحات پوسٹ کریں یہاں تو اندازہ ہو ۔
شکریہ
جی پوسٹ نہیں کر سکتا کہ ڈی جے یو وی فارمیٹ ہے اور طلوع اسلام کی ویب سائٹ پر یہ کتاب دستیاب ہے ۔
www.touleislam.com
ظہیر صاحب۔ شاہکارِ رسالت، غلام احمد پرویز صاحب کی لکھی ہوئی ہے۔ اس کتاب میں سے یا غلام احمد پرویز صاحب کی کسی بھی کتاب میں سے کوئی بھی متن درکار ہو تو بتائیے گا۔ تصویری مواد فراہم کر سکتا ہوں۔
شکریہ سخنور میرے پاس تقریبا تمام برقی کتب موجود ہیں ۔
وسلام
 
Top