دین کی خدمت یامسلک کی خدمت

سیدھی سی بات ہے صاحبو!
ہماری اصل ہے قرآن مجید، ہم میں کتنے فی صد لوگ قران مجید کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کے فرمودات پر خلوص سے عمل پیرا ہیں؟ ہمیں تو عربی زبان پڑھنی نہیں آتی سمجھنا تو دور کی بات ہے۔ ہمارے راہ نما رہبر ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم ان سے محبت کے دعوے کرتے تھکتے نہیں مگر عملی طور پر ہم اتباع میں کتنے مخلص ہیں؟ کیا ہم نے کبھی نماز کا اہتمام ویسا بھی کیا جیسا اپنے دفتر جانے کا کرتے ہیں؟
ہم نے دین اور دنیا دو الگ الگ شعبے بنا لئے کیا سیرۃ النبی میں بھی ایسا ہی دکھائی دیتا ہے؟ بھائیو، پہلے محکمات کو پورا کرنے کی کوشش تو کرو پھر ان مباحث میں الجھے رہنا۔
 
عباد1

محفلین
مناظرہ سے بچنے کیلئے ہی توتحریر لکھی گئی ہے

مناظرے سے بچنے کے لیے نہیں بلکہ اپنا مسلکی عناد نکالنے کے لیے۔
اگر ایسا نہ ہوتا تو آپ میرے پہلے سوال پر چند ویب سائٹس کے لنک ضرور دیتے جن سے ساری پول پٹی ہی کھل جاتی۔
 
طالوت

محفلین
ابن جمال صاحب کسی بھی چیز پر تنقید کرنا بے حد آسان ہے۔ اور ویسے بھی آپ نے ایسا موضوع چنا ہے کہ اس پر کچھ بھی لکھ دیتے آپ کو دس پندرہ ’’شکریے‘‘ راہ چلتے ہی ہاتھ لگ جاتے۔ خیر مین مقصد کی طرف آتے ہیں تو جناب تنقید سے پہلے تو تنقید کرنے والے کا معیار بھی دیکھنا چاہیے۔ اب یہ تو نہیں ہونا چاہیے کہ کوئی چار آنے کی سائنس پڑھ کر آئن اسٹائن کو گا لیاں دینا شروع کر دے تو برائے مہربانی پہلے اپنا تعارف کرائیں کہ آپ خود کتنے پانی میں ہیں جو آپ نے ان ویب سائٹس کو بلیک لسٹ کرنے کی سعی کر ڈالی۔
اور دوسری بات یہ ہے کہ جب آپ نے ہمارے سامنے ان ویب سائٹس کو ناقابل اعتبار ثابت کرنے کی کوشش کی تو ساتھ میں چند قابل اعتبار ویب سائٹس بھی بتا دیتے تو ہمیں اندازہ ہو جاتا کہ آپ نے یہ تنقید دین کی خدمت سمجھ کر کی ہے یا مسلک کی۔ جب آپ اپنی پسند کی کچھ ویب سائٹس دیں گے تو ہمیں بھی آپ کے بارے میں اچھی طرح اندازہ ہو جائے گا۔
اور آخری بات یہ کہ آپ نے نشانہ انھی ویب سائٹس کو بنایا جہاں فقط توحید کی دعوت دی گئی تھی نا کہ بدعات کی۔ افسوس کی بات ہے کہ ان ویب سائٹس پر ’’ہاتھ کے ہاتھ استخارہ کرائیں‘‘ کے اشتہار بھی نہیں۔ اس لیے میری آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں چند اچھی ویب سائٹس کے لنک مہیا کریں :confused:

تعصب کی بھی حد ہوتی ہے ۔ بھئی سائٹس کے نام اور ان کے حوالے سے تحریر بجا طور پر درست ہے ۔ اب اگر آپ اس سنجیدہ موضوع میں کچھ نمکین چاہتے ہیں تو فیضان فلاں فلاں ، پیر فلاں آف فلاں کی دو چار سائٹس لکھ ماریے۔
وسلام
 
کعنان

محفلین
سیدھی سی بات ہے صاحبو!
ہماری اصل ہے قرآن مجید، ہم میں کتنے فی صد لوگ قران مجید کا مطالعہ کرتے ہیں اور اس کے فرمودات پر خلوص سے عمل پیرا ہیں؟ ہمیں تو عربی زبان پڑھنی نہیں آتی سمجھنا تو دور کی بات ہے۔ ہمارے راہ نما رہبر ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہم ان سے محبت کے دعوے کرتے تھکتے نہیں مگر عملی طور پر ہم اتباع میں کتنے مخلص ہیں؟ کیا ہم نے کبھی نماز کا اہتمام ویسا بھی کیا جیسا اپنے دفتر جانے کا کرتے ہیں؟
ہم نے دین اور دنیا دو الگ الگ شعبے بنا لئے کیا سیرۃ النبی میں بھی ایسا ہی دکھائی دیتا ہے؟ بھائیو، پہلے محکمات کو پورا کرنے کی کوشش تو کرو پھر ان مباحث میں الجھے رہنا۔

السلام علیکم بھائی

قرآن مجید عربی میں پڑھنا اتنا مشکل کام نہیں ھے۔ ہم تو سکول بھی جاتے تھے اور قرآن مجید بھی سیکھنے جاتے تھے۔ پھر بھی اگر قرآن مجید عربی میں پڑھنا نہیں سیکھے تو کوئی مشکل کام نہیں اب بھی سیکھ سکتے ہیں کسی قرآن پڑھے ہوئے سے یسرن القران پڑھنا سیکھ لیں اور اس کے بعد پہلا پارہ بھی کسی کی موجودگی میں پڑھیں تو باقی پارے پڑھنے اتنے مشکل نہیں ہونگے۔ آپ انٹرنٹ کی مدد سے بھی قرآن پڑھنا سیکھ سکتے ہیں۔ پھر قرآن مجید کا ترجمہ اردو میں ھے اگر کوشش کریں روزانہ اپنے قیمتی وقت سے کچھ وقت نکال کر ایک صفحہ اردو ترجمہ کے ساتھ پڑھ لیں تو بہت فائدہ مند ثابت ہو گا۔ یہ کام سیکھنے کے لئے کسی کے اجازت لینے کی تھوڑی ضرورت ھے جو سوچ رہے ہیں۔ کل سے ہی شروع ہو جائیں، اللہ بہتر کرے گا۔

والسلام
 
Top