دیوانِ غالب۔ اپ ڈیٹ

الف عین

لائبریرین
ایک الگ پوسٹ میں توجہ مبذول کرنے کے لئے کہ پتہ چلا کہ اسمیں تو بہت کام رفو کا نکلا
میں نے کل پانچ نسخے لے کر جو دیوان مدون کیا ہے وہ میں سمجھتا ہوں کہ سب سے زیادہ وسیع ہو گیا ہے تخلیقات کی تسداد کے حساب سے۔ کام آسان کرنے کے لئے میں نے نمبر دال دئے ہیں۔ اور جو میرے پاس اب تک نہیں پہنچے ہیں یا میں نے ٹائپ نہیں کئے ہیں، وہ میں ذیل میں نقل کر رہا ہوں۔ ان میں سے کچھ نسخوں میں ہیں اور کچھ اور دوسرے اور نسخوں میں سے۔ اس لئے آپ حضرات دیکھیں کہ کس کس کے نسخوں میں ان ناموجود تخلیقات میں سے مواد دستیاب ہے اور کون کر سکتا ہے۔ اب الاٹ کرنے سے زیادہ یہ ضروری ہے کہ آپ حضرات و خواتین خود اپنے کو پیش کریں کہ یہ میرے پاس موجود ہے اور میں کر دوں گا/گی۔ باقی میں خود ہی کرنے کی کوشش کروں گا کہ میرے پاس ہہ سب ہیں۔
آج دن بھر یہ کام کرتا رہا کہ قصائد رباعیات اور متفرق قطعات کو نمبر شمار دے دیا تاکہ صحیح پوزیشن معلوم ہو سکے۔ غزلیات کی گفتگو بعد میں۔ فی الحال یہ کہ:

باقی قصائد:

3۔ ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام
5۔ ملاذ کشور و لشکر، پناہ شہر و سپاہ
6۔ گئی ہیں سال کے رشتے میں بیس بار گرہ
7۔ کرتا ہے چرخ روز بصد گونہ احترام
8۔ مرحبا سالِ فرّخی آئیں
9۔ نصرت الملک بہادر مجھے بتلا کہ تجھے
10۔ اے شاہِ جہاں گیر جہاں بخش جہاں دار
11۔ اے شہنشاہِ آسماں اورنگ

جاری۔۔۔۔
 

الف عین

لائبریرین
مثنوی:

1۔ در صفتِ انبہ
2۔ ایک دم مثلِ پتنگِ کاغذی

متفرق:

گھستے گھستے پاؤں کی زنجیر آدھی رہ گئی (خمسہ بر غزل بہادر شاہ ظفر)

مرثیہ
ہاں! اے نفسِ بادِ سحر شعلہ فشاں ہو

سلام:
سلام: سلام اسے کہ اگر بادشہ کہیں اس کو

سہرے:
1۔ خوش ہو اے بخت کہ ہے آج ترے سر سہرا
2۔ ہم نشیں تارے ہیں، اور چاند شہاب الدیں خاں
3۔ چرخ تک دھوم ہے، کس دھوم سے آیا سہرا
 

الف عین

لائبریرین
قطعات:

1۔گزارشِ غالب
2۔ گئے وہ دن کہ نا دانستہ غیروں کی وفا داری
3۔ در مدح ڈلی
4۔ بیسنی روٹی
5۔ چہار شنبہ آخرَ ماہِ صفر
6۔ روزہ
7۔ طائرَ دل
8۔ خط بنام علائی
9۔خجستہ انجمنِ طوئے میرزا جعفر
10۔ ہوئی جب میرزا جعفر کی شادی
11۔ اس کتابِ طرب نصاب نے جب
12۔ سیہ گلیم ہوں لازم ہے میرا نام نہ لے
13۔ سہل تھا مسہل ولے یہ سخت مشکل آ پڑی
14۔ گو ایک بادشاہ کے سب خانہ زاد ہیں
15۔ ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس
16۔ اے جہاں آفریں خدائے کریم
17۔ گڑگانویں کی ہے جتنی رعیّت، وہ یک قلم
 

الف عین

لائبریرین
اور اب آخر میں:
رباعیات:

17۔رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
18۔ اے روشنئ دیدہ شہاب الدین خاں
نہیں ابھی غزلیات اور باقی ہیں وہ ایک اور پوسٹ میں
 

الف عین

لائبریرین
فائنلی:
غزلیات:
جو باقی ہں اب بھی میرے نمبر شمار کے مطابق:
217۔
تا
267

ہر قدم دورئ۔۔۔۔
سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوئے آشیاں پھر جائے
تو جن صاحبان و ساحبات کے سامنے یہ 'مسنگ لنکس' ہیں سامنے آئیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔ باقی خدمات میں خود کو آفر کر دوں گا۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

اعجاز صاحب

میرے پاس کچھ انتخاب از نسخہ حمیدیہ ہے یہ بتائیے کہ نسخہ حمیدیہ کے حوالے سے اگر کچھ انتخاب آپ کے پاس بھی ہوتو اسے ایک ہی جگہ جمع کردیں ۔ اگر آپ کچھ ٹائپ کرچکے ہوں تو اس بارے میں بھی اپ ڈیٹ کردیجئیے۔

شکریہ
 

الف عین

لائبریرین
مروّجہ دیوان کے علاوہ جو اشعار میرے پاس ہیں، میں انھیں ٹائپ کر کے یہاں پوسٹ کر دوں گا یا تم کو ذ پ کر دوں کا۔ تو تم دیکھ لینا کچھ مزید اگر باقی ہو تو انھیں پوسٹ کر دینا۔
 

فریب

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
اور اب آخر میں:
رباعیات:

17۔رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
18۔ اے روشنئ دیدہ شہاب الدین خاں
نہیں ابھی غزلیات اور باقی ہیں وہ ایک اور پوسٹ میں

دونوں رباعیات پوسٹ کر دی ہیں
 

فریب

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
فائنلی:
غزلیات:
جو باقی ہں اب بھی میرے نمبر شمار کے مطابق:
217۔
تا
267

ہر قدم دورئ۔۔۔۔
سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سوئے آشیاں پھر جائے
تو جن صاحبان و ساحبات کے سامنے یہ 'مسنگ لنکس' ہیں سامنے آئیں اور اپنی خدمات پیش کریں۔ باقی خدمات میں خود کو آفر کر دوں گا۔
غزلیات پوسٹ کر دی ہیں
 

الف عین

لائبریرین
میں نے کر دئے ہیں :
طائرِ دل
خط علائی
خمسہ تضمین شاہ ظفر
سہرے کے دو قطعے
ہم نشیں تارے ہیں، اور چاند شہاب الدیں خاں
چرخ تک دھوم ہے، کس دھوم سے آیا سہرا
مرثیہ
ہاں! اے نفسِ بادِ سحر شعلہ فشاں ہو
سلام:
سلام: سلام اسے کہ اگر بادشہ کہیں اس کو
مثنوی: ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی
رباعی: رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
اے روشنئ دیدہ شہاب الدیں خاں

میں آج کرنے جا رہا ہوں:
قطعات:
در مدح ڈلی
ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس
اے جہاں آفریں خدائے کریم
گڑگانویں کی ہے جتنی رعیّت، وہ یک قلم
اس کتابِ طرب نصاب نے جب

اب بھی باقی ہیں:
قصائد: ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام
ملاذ کشور و لشکر، پناہ شہر و سپاہ
گئی ہیں سال کے رشتے میں بیس بار گرہ
کرتا ہے چرخ روز بصد گونہ احترام
مرحبا سالِ فرّخی آئیں

مثنوی: در صفتِ انبہ
اور غزلیات ی ردیف کی جو کچھ فریب کر رہے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
دو رباعیات ٹائپ کر کے پوسٹ کرنے ہی جا رہا تھا کہ فریب تمھاری پوسٹ دیکھی۔ چناں چہ یہ بھی دوبارہ ٹائپ ہو گئے۔ خیر۔ کام تو ہو گیا نا!!
 

الف عین

لائبریرین
ضروری ا ر جینٹ

یہ قطعہ:
اس کتابِ طرب نصاب نے جب ۔۔۔۔۔۔
اتفاق سے صرف اس نسخے میں ہے جو میں حیدر آباد میں چھوڑ آیا ہوں اس غلط فہمی میں کہ اس میں کا سارا کلام میرے پاس دوسرے نسخوں میں ہے۔ یہ نسخہ تاج کمپنی لاہور میں ہے۔ کسی کے پاس یہ نسخہ ہو تو برائے کرم ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیں اور انگلی کٹا کر شہیدانِ غالب میں داخل ہوں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز اختر نے کہا:
میں نے کر دئے ہیں :
طائرِ دل
خط علائی
خمسہ تضمین شاہ ظفر
سہرے کے دو قطعے
ہم نشیں تارے ہیں، اور چاند شہاب الدیں خاں
چرخ تک دھوم ہے، کس دھوم سے آیا سہرا
مرثیہ
ہاں! اے نفسِ بادِ سحر شعلہ فشاں ہو
سلام:
سلام: سلام اسے کہ اگر بادشہ کہیں اس کو
مثنوی: ایک دن مثلِ پتنگِ کاغذی
رباعی: رقعے کا جواب کیوں نہ بھیجا تم نے
اے روشنئ دیدہ شہاب الدیں خاں

میں آج کرنے جا رہا ہوں:
قطعات:
در مدح ڈلی
ایک اہلِ درد نے سنسان جو دیکھا قفس
اے جہاں آفریں خدائے کریم
گڑگانویں کی ہے جتنی رعیّت، وہ یک قلم
اس کتابِ طرب نصاب نے جب

اب بھی باقی ہیں:
قصائد: ہاں مہِ نو سنیں ہم اس کا نام
ملاذ کشور و لشکر، پناہ شہر و سپاہ
گئی ہیں سال کے رشتے میں بیس بار گرہ
کرتا ہے چرخ روز بصد گونہ احترام
مرحبا سالِ فرّخی آئیں

مثنوی: در صفتِ انبہ
اور غزلیات ی ردیف کی جو کچھ فریب کر رہے ہیں۔

السلام علیکم

اعجاز صاحب

کیا یہی آخری لسٹ ہے ، اگر ایسا ہی ہو تو اب انتخاب از نسخۂ حیدیہ کی جانب بڑھنا چاہیے ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ضروری ا ر جینٹ

اعجاز اختر نے کہا:
یہ قطعہ:
اس کتابِ طرب نصاب نے جب ۔۔۔۔۔۔
اتفاق سے صرف اس نسخے میں ہے جو میں حیدر آباد میں چھوڑ آیا ہوں اس غلط فہمی میں کہ اس میں کا سارا کلام میرے پاس دوسرے نسخوں میں ہے۔ یہ نسخہ تاج کمپنی لاہور میں ہے۔ کسی کے پاس یہ نسخہ ہو تو برائے کرم ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیں اور انگلی کٹا کر شہیدانِ غالب میں داخل ہوں۔

لیجیئے اُنگلی کٹوا دی ہے ، کیا شہیدوں میں نام شامل ہوسکتا ہے :)
 

رضوان

محفلین
اعجاز صاحب ان سے اور بھی بہت سے کام ہیں سیدہ شگفتہ کو غازیوں میں ہی رہنے دیں۔
ایں سعادت بزورِ بازو نیست
 

الف عین

لائبریرین
ضروری ا ر جینٹ

سیدہ شگفتہ نے کہا:
اعجاز اختر نے کہا:
یہ قطعہ:
اس کتابِ طرب نصاب نے جب ۔۔۔۔۔۔
اتفاق سے صرف اس نسخے میں ہے جو میں حیدر آباد میں چھوڑ آیا ہوں اس غلط فہمی میں کہ اس میں کا سارا کلام میرے پاس دوسرے نسخوں میں ہے۔ یہ نسخہ تاج کمپنی لاہور میں ہے۔ کسی کے پاس یہ نسخہ ہو تو برائے کرم ٹائپ کر کے پوسٹ کر دیں اور انگلی کٹا کر شہیدانِ غالب میں داخل ہوں۔

لیجیئے اُنگلی کٹوا دی ہے ، کیا شہیدوں میں نام شامل ہوسکتا ہے :)
شگفتہ تو پہلے ہی سے مکمل زخمی ہیں بھئی۔ میرا خیال تھا کہ کوئی محض ایک یہ پوسٹ کر دے۔ اب شگفتہ نے ہی کر دہا ہے تو تو وہ بات کینسل۔۔۔
 

فریب

محفلین
اعجاز صاحب تازہ ترین صورت حال سے میں ابھی تک ناواقف ہوں ۔۔ جو غزلیات سیدہ شگفتہ بہن نے کہی ہیں مجھے یا محب بھائی کو وہ تو میں پہلے ہی پوسٹ کر چکا ہوں مثنوی بھی پوسٹ کر دی ہے آم والی۔۔۔۔ اب کیا باقی ہے
 

الف عین

لائبریرین
کل میں اپنی طرف سے فائنل کر کے دیکھوں گا تب لکھوں گا۔ اب صرف وہ اشعار ہی باقی ہونے چاہئے جو مروجہ دیوانوں میں نہیں ہیں۔
 
Top