دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

علامہ اقبال کے کلام پر مشتمل ایپ "شاعرِ مشرق" بنانے پر جہاں احباب کی طرف سے بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی، دعاؤں اور نیک خواہشات سے نوازا گیا۔ وہیں مختلف تجاوز اور آراء سے بھی نوازا گیا۔

ان میں سے ایک تجویز دیوانِ غالب کو ایپ کی صورت میں پیش کرنے کی بھی تھی۔
لہٰذا اردو ویب لائبریری پر موجود نسخہ سے ٹیکسٹ حاصل کیا اور الحمد للہ ایک ہفتہ کی قلیل مدت میں ایپلیکیشن تیار ہو گئی ہے۔

دیوانِ غالب ایپ پلے سٹور پر یہاں سے حاصل کی جا سکتی ہے۔آپ احباب کی تجاویز و آراء کا منتظر رہوں گا۔

دعاؤں کا طالب
محمد تابش صدیقی
 
آخری تدوین:

فرخ منظور

لائبریرین
ارے واہ تابش بھائی۔ یہ آپ نے بہت کمال کا کام کیا ہے۔سلامت رہیے۔ دیوانِ غالب سے ہی آپ کے لیے ایک دعا۔
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
 
فاتح

لائبریرین
جی خوش کر دیا تابش بھائی۔۔۔
مراسلہ بعد پڑھا اور پہلے لنک پر کلک کیا اور اپنے فون پر دیوان غالب کی ایپ انسٹال کرنا شروع کی۔۔۔
مدت سے آرزو تھی ڈویلپ کرے کوئی
گو کہ آپ نے اسے مفت رکھا ہے لیکن اگر ساتھ ہی نذرانے اور ہدیے وصول کرنے کا بھی سلسلہ رکھ دیتے تو مخیر احباب بساط بھر آپ کا محنتانہ نہ سہی پھر بھی تحفتاً کچھ بھیج سکتے۔
اگر زبردست کے بٹن کئی مرتبہ دبائے جا سکتے تو ضرور دباتا۔
 
زبردست جناب۔ کمال شمال کر دیا آپ نے۔
شکریہ یاز بھائی. کمال تو ان کا ہے کہ جنھوں نے ٹائپ کیا ہوا ہے. میں نے تو استعمال کیا ہے. :)
بہت بہت مبارک ہو... زبردست کام کیا ہے تابش بھائی امید ہے آپ کی اس کاوش سے بہت سے لوگ استفادہ حاصل کریں گے
شکریہ حمیرا بہن. یہی واحد مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ استعمال کریں. :)
مبارک ہو ۔۔اس کے ساتھ اگر مناسب سمجھیں تو ایپ بنانے کا طریقہ بھی بتادیں ۔
شکریہ نور بہن. ایپ بنانے کا طریقہ مختصر تو نہیں، ویسے محفل پر کسی نے اینڈرائڈ کا ٹٹوریل ڈالا تھا شاید.
کمال کر دیا آپ نے بھیا
مبارکباد قبول فرمائیں
شکریہ عباد بھائی.
ارے واہ تابش بھائی۔ یہ آپ نے بہت کمال کا کام کیا ہے۔سلامت رہیے۔ دیوانِ غالب سے ہی آپ کے لیے ایک دعا۔
تم سلامت رہو ہزار برس
ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
شکریہ فرخ بھائی. بس آپ لوگوں کی حوصلہ افزائی اور محبت کا ثمر ہے. :)
شکریہ ابنِ رضا بھائی
جزاک اللہ۔ بہت زبردست کام کیا ہے آپ نے۔ ابھی ایپ ڈائون لوڈ کرتا ہوں۔
شکریہ عدنان بھائی
 
جی خوش کر دیا تابش بھائی۔۔۔
مراسلہ بعد پڑھا اور پہلے لنک پر کلک کیا اور اپنے فون پر دیوان غالب کی ایپ انسٹال کرنا شروع کی۔۔۔
مدت سے آرزو تھی ڈویلپ کرے کوئی
گو کہ آپ نے اسے مفت رکھا ہے لیکن اگر ساتھ ہی نذرانے اور ہدیے وصول کرنے کا بھی سلسلہ رکھ دیتے تو مخیر احباب بساط بھر آپ کا محنتانہ نہ سہی پھر بھی تحفتاً کچھ بھیج سکتے۔
اگر زبردست کے بٹن کئی مرتبہ دبائے جا سکتے تو ضرور دباتا۔
بہت شکریہ فاتح بھائی محبتوں کا.
دراصل کچھ کام معاشی مقاصد سے ہٹ کر ہی اچھے لگتے ہیں،ان میں سے ایک یہ کام بھی ہے. :)
 
Top